Connect with us

Bihar

ارریہ میں پرتبھا سمان تقریب کا انعقاد، سینکڑوں طلبہ کی حوصلہ افزائی، قمر عالم خصوصی اعزازسے سرفراز

Published

on

(پی این این)
ارریہ:معروف ہندی روزنامہ پربھات خبر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے’پرتبھا سمان‘ تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ ارریہ کے وجے وندنا ہال میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 ہونہار طلبہ و طالبات کو میڈل اور توصیفی اسناد پیش کرکے ان کی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا۔
تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے بلکہ دوسرے طلبہ کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کرتی ہے۔
اس دوران ضلع کے سینئر صحافی قمر عالم معصوم کی صحافتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھی خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ضلع تعلیمی افسر سنجے کمار اور ڈی پی او راشد نواز نے قمر عالم معصوم کو مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی صحافت کے میدان میں خدمات کو سراہا۔ دونوں افسران نے کہا کہ قمر عالم نے صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع تعلیم افسر سنجے کمار نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اساتذہ و والدین کی رہنمائی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے اعلیٰ مقامات حاصل کریں۔
ڈی پی او راشد نواز نے پربھات خبر کی اس پہل کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام تعلیمی ماحول کو فروغ دینے اور طلبہ میں مثبت مسابقت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں سے وابستہ ہے، اس لیے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پربھات خبر اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ طلبہ کو بہتر کارکردگی کے لیے مزید ترغیب ملتی رہے۔

Bihar

سپول میں دھان کے کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد

Published

on

سپول:صدر تھانہ علاقے کے چین سنگھ پٹی وارڈ نمبر 2 میں جمعہ کی صبح دھان کے کھیت (چور) سے 25 سالہ نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔متوفی کی شناخت ڈوما سدا ولد نتھنی سدا کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ ڈوما سدا ماہی گیری کے لئے جمعرات کی رات گھر سے نکلا تھا۔ رات تک جب وہ واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جمعہ کی صبح گاؤں کی خواتین دھان لگانے کے لیے دھان کے کھیت میں گئیں۔ اسی دوران انہوں نے چور میں ایک نوجوان کو بے ہوش دیکھا۔ قریب جا کرپہچان کرنے پر ڈوما سدا نکلا۔ اس کے بعد اہل خانہ اور صدر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
خاندان کے مطابق ڈوما سدا خاندان کا واحد کمانے والا فرد تھا۔ اس کا خاندان بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی پر مشتمل ہے۔ ان کی ناگہانی موت سے لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ پھیل گئی۔صدر تھانہ انچارج رام سیوک راوت نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تفتیش کے دوران اگر کوئی مشکوک صورتحال یا مجرمانہ حقائق سامنے آئے تو قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

Bihar

رام مندر چندہ پر کانگریس کا احتجاجی مارچ، کلکٹریٹ پر مظاہرہ

Published

on

چھپرہ :ریاستی کانگریس کی کال پر سارن ضلع کانگریس کمیٹی نے رام مندر میں چندہ کی مبینہ چوری،مذہبی اداروں میں شفافیت اور بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مارچ نکالا اور کلکٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔مارچ کانگریس بھون سے شروع ہو کر سادھنا پوری،میونسپلٹی چوک،تھانہ چوک سے ہوتا ہوا کلکٹریٹ پہنچا۔ضلع صدر ڈاکٹر شنکر چودھری اور سونپور ضلع صدر سدھیر کمار رائے نے مشترکہ طور پر مارچ کی قیادت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ رام مندر کروڑوں لوگوں کے عقیدے کا مرکز ہے اور مندروں میں عطیات کی مبینہ چوری کے معاملات کی غیر جانبدارانہ،شفاف اور بروقت تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عقیدت مندوں کی رقم کا مکمل حساب کتاب عام کیا جائے اور قصور واروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔سدھیر کمار رائے نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی کے چھاتروں کی گونج پروگرام کو روکنے کی کوششیں جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مفاد عامہ کے مسائل کے لیے لڑتی رہے گی۔مظاہرے میں سینئر لیڈر کنہیا گری،ہریش یادو،للن پرساد سنگھ،ملک پرساد یادو،جتیندر سنگھ،فیروز اقبال،راہل کمار یادو،سنیل سنگھ،تارکیشور رام،کمار وشال سنگھ،کملیش کمار پاٹھک،ارون کمار سنگھ،راجو کمار یادو،شیلیندر کمار رائے،پروفیسر سمن پاٹھک،راجو کمار سنگھ،ہیپی یادو،وکاس کمار،دھرمیندر کمار دھرم،فیصل انور،راج بہاری ساہ،راجیش کمار شرما،جئے پرکاش مشرا،گرجا یادو،یاسین آزاد،محمد احساس،منوج کمار تیواری،شہود انصاری،نیاز حسین وغیرہ موجود تھے۔
Continue Reading

Bihar

ضلع سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد

Published

on

بہار شریف: ادیتا سنگھ، ضلع افسر، نالندہ کی ہدایت پر راجیو رنجن کمار سنہا، اضافی کلکٹر، نالندہ کے ذریعے ضلع سہکاری وکاس کمیٹی اور بہار راج فصل سہایتا یوجنا کی ضلع سطحی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔
میٹنگ میں ضلع سہکاری وکاس کمیٹی سے متعلق تمام ایجنڈوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محکمہ جاتی ہدایات اور مقررہ اہداف کے مطابق تمام افسران کو کاموں میں پیش رفت لانے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی بہار راج فصل سہایتا یوجنا پر بھی تفصیلی بحث کرتے ہوئے ضروری ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ میں سینئر ڈپٹی کلکٹر بینکنگ برانچ، ضلع سہکاری افسر، ضلع زراعت افسر، ضلع پلاننگ افسر، ضلع لائیو اسٹاک افسر، ضلع فشریز افسر، ضلع گوویا وکاس افسر، ضلع ڈیولپمنٹ منیجر نابارڈ، ضلع لیڈ بینک منیجر، منیجنگ ڈائریکٹر ضلع سہکاری بینک نالندہ، جنرل منیجر ضلع انڈسٹری سینٹر اور دیگر متعلقہ ممبر افسران موجود تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network