Bihar
بہار میں صنعتوں کی ترقی کے بے شمار امکانات،کسانوں کی خوشحالی، صنعتی ترقی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے ریاستی حکومت : سمراٹ چودھری
(پی این این)
پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ چمپارن خطے کو ملک کے اہم گنا پیدا کرنے والے علاقوں میں ترقی دینے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے آج لوک سیوک آواس میں واقع ’سنکلپ سبھاگار‘ میں محکمہ گنا صنعت کے جائزہ اجلاس میں حکام کو ریاست میں چینی صنعت کی بحالی، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اورکسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ بہار میں گنا پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے رئیام، سکری، ساساموسا، مدھورا، موتی پور، سمستی پور، چکیا، چنپٹیا اور موتیہاری سمیت بن پڑی چینی ملوں والے علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔مسٹرچودھری نے حکام سے کہا کہ چمپارن خطے کو ملک کے صفِ اول کے گنا پیدا کرنے والے علاقوں میں شامل کرنے کے لیے ایک خصوصی عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ گنا کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کے ساتھ کسانوں کو بہتر منڈیاں دستیاب کرانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے بہار گنا صنعت فروغ پالیسی 2026 کے تحت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور چینی صنعت کی جدیدکاری پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی خوشحالی، صنعتی ترقی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور گنا کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Bihar
مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ارریہ میں کانگریس کا احتجاج
(پی این این)
ارریہ:بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ارریہ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر معصوم رضا کی قیادت میں نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم سے کلکٹریٹ تک پیدل مارچ نکالا گیا، جس میں NEET امتحان میں بے قاعدگیوں، مسلسل پیپر لیک ہونے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسانوں کے ساتھ نا انصافی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس کے بعد چاندنی چوک پر دھرنا دیا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا گیا۔
اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر معصوم رضا نے کہا کہ آج ملک کا نوجوان اپنے مستقبل کو لے کر گہری بے چینی اور عدم تحفظ کے ماحول میں جی رہا ہے۔ NEET سمیت مختلف مسابقتی امتحانات میں مسلسل پیپر لیک ہونے اور بے ضابطگیوں نے لاکھوں محنتی طلباء کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں جبکہ مہنگائی عام لوگوں کی کمر کچل رہی ہے۔ کسان اپنی پیداوار، کھاد، بیج اور آبپاشی جیسی بنیادی سہولتوں کی مناسب قیمت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن ان کی آواز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
یوتھ لیڈر جے ڈی یادو نے کہا کہ کانگریس پارٹی نوجوانوں، طلباء، کسانوں اور عام لوگوں کے حقوق کے لیے سڑکوں سے لے کر اسمبلی کے ایوان تک لڑتی رہے گی۔ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پیپر لیک کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی، نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا، کسانوں کو انصاف نہیں ملتا اور مہنگائی سے نجات نہیں ملتی۔ اس احتجاجی جلوس اور دھرنا میں عوام الناس کی بڑی تعداد سمیت کانگریس کے سیکڑوں کارکنان میں ششی بھوشن جھا، جے ڈی یادو، راجیش کمار یادو، الکا جھا، سنیل پاسوان، علیم الدین، ظفر الحسن، پرشانت کمار یادو، پون کشیپ، اظہار صابری، آنند موہن سنہا، شیوانند شاہ، متھلیش جھا، راجو پودر، راجپوت سنگھ، روشن سنگھ، راجو پودر، راجن سنگھ، نتیش، سفیان عالم، غفار عالم، یوتھ کانگریس کے قومی ترجمان ابو جعفر وغیرہ موجود تھے۔
Bihar
یوتھ کانگریس کی رکنیت اور تنظیمی عہدوں کے لیے انتخابی عمل کا آغاز
(پی این این)
چھپرا :آل انڈیا یوتھ کانگریس کی سارن ضلع یونٹ کا ایک پریس کانفرنس منعقد کیا گیا۔کانفرنس میں یوتھ کانگریس کے ضلع الیکشن انچارج نریندر شرما،ضلع کانگریس صدر ڈاکٹر شنکر چودھری اور یوتھ کانگریس صدر سدھیر رائے موجود تھے۔
انہوں نے یوتھ کانگریس کی رکنیت سازی مہم اور تنظیمی انتخابی عمل کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پورے بہار میں یوتھ کانگریس کی رکنیت سازی مہم اور تنظیمی انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں۔یہ پوری کارروائی آئی وائی سی ایپ کے ذریعے آن لائن کی جائے گی۔بلاک،اسمبلی،ضلع اور ریاستی سطح پر مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 18 سے 35 سال کی عمر کا کوئی بھی نوجوان 75 روپے کی ممبر شپ فیس ادا کرکے آن لائن ممبر بن سکتا ہے اور انتخابی عمل میں حصہ لے سکتا ہے۔بہار میں ریاستی صدر، ریاستی جنرل سکریٹری،ضلع صدر،ضلع جنرل سکریٹری،اسمبلی صدر اور بلاک صدر سمیت چھ عہدوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔
یوتھ کانگریس کے آر او نریندر شرما نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان سماج میں پھیلی ناخواندگی،توہم پرستی اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اندراج کرکے جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پریس کانفرنس میں راہل کمار یادو،نوین سنگھ تنو،فیصل انور،سنتوش چودھری، سدھانت کمار،راجن یادو،سونو کمار، یاسین آزاد اور دیگر موجود تھے۔
Bihar
بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ: عوام نے نکالاکینڈل مارچ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
(پی این این)
حاجی پور:ضلع ویشالی کے سرائے ٹول پلازہ کے پاس بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے کو لے کر مقامی لوگوں نے شام کو کینڈل مارچ نکال کر غیر جانبدارانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ ہاتھوں میں موم بتیاں لیے بڑی تعداد میں لوگ پُرامن انداز میں مارچ میں شامل ہوئے اور مرحوم بھرت تیواری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مارچ میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ واقعے کی اصل حقیقت سامنے آسکے۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے اور اگر کسی بھی سطح پر کوئی قصوروار پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
کینڈل مارچ کے دوران لوگوں نے کہا کہ نظامِ انصاف پر عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بغیر کسی جانبداری کے تمام حقائق کی مکمل جانچ کی جائے اور سچائی کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
پُرامن طور پر اختتام پذیر ہونے والے اس کینڈل مارچ کے ذریعے لوگوں نے مرحوم کے تئیں اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے مطالبے کو مضبوطی سے اٹھایا۔ پورے پروگرام کے دوران شرکاء نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی بات رکھی اور انتظامیہ سے جلد از جلد مناسب کارروائی کی توقع ظاہر کی۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
