Connect with us

Bihar

پولیس افسران ہی جرائم پیشہ افراد اور مافیاؤں کوفراہم کرتے ہیں تحفظ، قتل میں ملوث مجرموں کاہونا چاہیے انکاؤنٹر،کنہیا مودی قتل معاملے میں پپو یادو کامطالبہ

Published

on

(پی این این)
پورنیہ:پورنیہ کے رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بھاگلپور کے نگچھیا میں کنہیا مودی قتل معاملے میں انہوں نے قاتل اور تھانہ انچارج کے درمیان ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے ملزم کے انکاؤنٹر کا مطالبہ کیا ہے۔
پپو یادو نے مقتول کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور موقع پر ہی آئی جی سمیت دیگر افسران کو فون کیا۔ انہوں نے آئی جی سے کہا کہ اگر خریک تھانے کو بچانا ہے تو تھانہ دار اور ایک دیگر داروغہ کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔واضح رہے کہ 10 مئی کی رات کنہیا مودی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
پورنیہ کے رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کل خریک بازار کی مودی ٹولی پہنچے، جہاں انہوں نے مقتول کنہیا کمار مودی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر اہلِ خانہ اور مقامی گاؤں والوں نے خریک تھانہ انچارج کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جم کر شکایت کی۔
پپو یادو نے موقع سے ہی بھاگلپور کے آئی جی اور ایس ایس پی کو فون کر کے پورے واقعے کی جانکاری دی۔ اس دوران انہوں نے دونوں پولیس افسران سے کہا کہ خریک تھانے کا تھانہ دار جرائم پیشہ افراد اور مافیاؤں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمین مسلسل خریک تھانے کے تھانہ دار اور داروغہ سے فون پر رابطے میں تھے، جس کے بعد پولیس اور مجرموں کی ملی بھگت سے سرینڈر کی سیٹنگ کی گئی۔پپو یادو نے مطالبہ کیا کہ دونوں پولیس افسران کو فوری طور پر خریک سے برخاست کردیا جائے تاکہ علاقے میں حالات خراب ہونے سے بچ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل میں ملوث مجرموں کا انکاؤنٹر ہونا چاہیے۔
ادھر اس معاملے میں خریک تھانہ انچارج نے کہا کہ واردات کے محض چار گھنٹے کے اندر پولیس نے تینوں ملزمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، اس لیے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب پپو یادو نے کہا کہ خریک سے اس وقت دو وزراء تعلق رکھتے ہیں، لیکن مقتول کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے کسی کے پاس وقت نہیں ہے۔
وہیںکٹھیلا باشندہ اور بدنام زمانہ رِشَو چودھری کے بھائی کیشو چودھری کی جانب سے مقتول کنہیا کمار مودی کے بھائی امرناتھ کمار کو پورے خاندان کے قتل کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔امرناتھ کمار نے خریک تھانے میں درخواست دے کر اپنی اور اہلِ خانہ کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔تھانہ انچارج انسپکٹر نریش کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ خاندان کو ہر حال میں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔
اکر میںپپو یادو نے مقتول کے اہلِ خانہ سے کہا کہ جیسے ہی لوک سبھا کا اجلاس شروع ہوگا، وہ پوری طاقت کے ساتھ پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’میں اپنے بچے کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر مجرموں اور قصوروار پولیس افسران کو بچنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘اس موقع پر وجے کمار منڈل، مکھیا گنیش منڈل، وجے کمار ساہ، راجیش پوددار، اطہر عالم سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

 

Bihar

ملک کے بدلتے ہوئے منظر نامہ سے نہیں ہونا چاہئےدل برداشتہ : وصی احمد قاسمی،سمستی پور ودربھنگہ میں امارت شرعیہ کا دعوتی واصلاحی دورہ جاری

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:امیر شریعت بہار اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کی ہدایت اور ناظم امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی صاحب کی ایماپرسمتی پور ودربھنگہ میںامارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ کی طرف سے جاری دعوتی و اصلاحی دورہ سےخطاب کرتے ہوئے پر صلحا بزرگ ،چروٹنہ ، نبٹولیہ اور گوڑا میں قائد وفد مولانا و مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نےکہا کہ
مسلمانوں کو ملک کے بدلتے ہوئے منظر نامہ سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے؛ کیونکہ یہ ملت ماضی میں بھی اس طرح کے حالات سے دو چار ہوچکی ہے ، ایسے حالات میں ان ہوں نے مضبوط عزم و ارادہ سے اور ااپنی اجتماعی قوت سے طوفان کا رخ کو موڑ دیا ، ضرورت اسی بات کی ہے کہ ہم اپنی ملی وحدت کے ساتھ میدان عمل میں آئیں ، مزید انہوں نے کہا کہ باشعور ملت پر امتحان و آزمائش آتے رہتے ہیں ، اس لئے انہیں حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہئے ، اس موقع پر وفد میں شریک مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم امارت شرعیہ نے کہا کہ تعلیم و تہذیب کے ذریعہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں ، اس سے فکر و نظر کے اندر وسعت و تابندگی آتی ہے ، اور زندگی کی راہیں آسان ہوتی ہیں ، اس لئے امارت شرعیہ دینی و عصری تعلیم کے میدان میں کار ہائے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ، تاکہ نئی نسل ذہنی و فکری ارتداد سے محفوظ رہے ، دار العلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پھواری شریف کے استاذ حدیث مولانا و مفتی آفتا ب عالم قاسمی نے معاشرتی و سماجی برائیوں کو مٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری نئی نسل بے راہ روی کی شکار ہوتی جا رہی ہے ، موبائل اور ٹی وی نے ان کے ذہن و دماغ کو غیر شعوری طور پر بے راہ روی کی طرف متاثر کر رہی ہے ، اگر ہم نے اس فتنہ کا سد باب نہ کیا تو تباہی و بربادی مقدر بن جائیگی ۔ دار القضاء امارت شرعیہ مدرسہ رحمانیہ سوپول کے قاضی شریعت مولانا و مفتی محمد ابوشاہد قاسمی نے اسلام کے نظام قضاء کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دارلقضاء کے ذریعہ معاشرتی مسائل کو کتاب و سنت کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے تاکہ معاشرہ کے اندر عدل و انصاف قائم ہوسکے ، اس لئے آپ اپنے معاملات کو دار القضاء کے ذریعہ حل کرائیں ، امارت شرعیہ کے شعبہ تبلیغ کے رفیق کار جناب مولانا محمد شعیب عالم قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ کی فکر ، فکر اسلامی ہے ، وہ سب ہم سبھوں کے دل میں رچ بس جانا چاہئے ۔ حافظ عبد الحق صاحب مبلغ امارت شرعیہ نے امارت شرعیہ کا اجمالی تعارف پیش کیا ، وفد امارت شرعیہ کا ہرجگہ لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا جن میں جناب مولانا غلام مصطفےصاحب (نبٹولیہ ) ، جناب حافظ تفضل حسین صاحب چروٹنہ ، جناب خورشید عالم صاحب صلحابزرگ ،مولانا اقبال صاحب ،مولانا شاکر صاحب ،حافظ خورشید صاحب وغیرہ خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔

 

Continue Reading

Bihar

سمراٹ کابینہ نے 19اہم تجاویز کو دی منظوری

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی صدارت میں بدھ کےروز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کل 19 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی۔ حکومت بہارنے ریاستی ملازمین اور پنشنر کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سمراٹ چودھری حکومت نے ملازمین کے ڈی اے میں دو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اب ڈی اے 58 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو گیا ہے۔ ساتویں سینٹرل پے اسکیل کے تحت تنخواہ اور پنشن حاصل کرنے والے ریاستی سرکاری ملازمین اور پنشنرکو یکم جنوری 2026 سے 60 فیصد ڈی اے کا فائدہ ملے گا۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقدہ یہ میٹنگ کابینہ کی حالیہ توسیع کے بعد پہلی میٹنگ تھی، جس میں تمام 34 وزراء نے شرکت کی۔
بہار کابینہ نے رواں سال یکم جنوری سے مختلف تنخواہ کمیشنوں کے تحت ڈی اے میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے تحت چھٹے تنخواہ کمیشن کے تحت ڈی اے 257 فیصد سے بڑھا کر 262 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پانچویں تنخواہ کمیشن کے تحت ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے اسے 474 فیصد سے بڑھا کر 483 فیصد کیا گیا، جبکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت ڈی اے 58 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا گیا ہے۔میٹنگ میں کابینہ نے بازار سے 64141.28 کروڑ روپے قرض لینے کے منصوبے کو بھی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد بازار قرض کے ساتھ مالی سال 2026-27 کے لیے کل قرض حاصل کرنے کا ہدف 72901.30 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
اس اجلاس میں حساس اضلاع میں پولیس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشرقی چمپارن، سمستی پور، مدھوبنی، ویشالی اور سیوان میں پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کے پانچ عہدے قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے ایک اور فیصلے میں کابینہ نے ’ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز‘ کے ذریعے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (وی اے ٹی ایم آئی ایس) کے سالانہ مینٹیننس معاہدے (اے ایم سی) کی تجدید کے لیے 13180414 روپے کی لاگت کو منظوری دی۔کابینہ کے دیگر فیصلوں میں بہٹا میں ایک نجی ڈیری پلانٹ کے لیے مالی ترغیب کی منظوری دی گئی، جبکہ ریاست میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مقصد سے بہار صنعتی سرمایہ کاری ترغیبی پیکیج (بی آئی آئی پی پی) میں ترمیمات کو بھی منظور کیا گیا۔
کابینہ کی میٹنگ میں ’’سات نشچے-3‘‘ پروگرام کے تحت مغربی چمپارن اور مونگیر اضلاع میں تین نئے ڈگری کالجوں کے قیام اور ہر کالج میں 44 اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے حساب سے 132 عہدوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔
کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے 110 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیر اعلیٰ ماحول دوست ٹرانسپورٹ روزگار اسکیم شروع کرنے اور بہار الیکٹرک وہیکل (ترمیمی) پالیسی 2026 کو بھی منظوری دی۔

Continue Reading

Bihar

سیتامڑھی پہنچےنتیش کمار،دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ پرہوئی اہم میٹنگ میں ہوئے شریک

Published

on

(پی این این)
سیتامڑھی:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کارگزار صدر نتیش کمار بدھ کے روز سیتامڑھی کے دورے پر رہے۔ وہ صبح تقریباً 11 بجے سیتامڑھی پہنچے۔ سیتامڑھی میں داخل ہوتے ہی رنّی سیدپور میں مقامی رکنِ اسمبلی پنکج مشرا کی قیادت میں کارکنان اور حامیوں نے نتیش کمار کا شاندار استقبال کیا۔نتیش کمار نے کچھ دیر کارکنان سے گفتگو کی، جس کے بعد وہ ڈمرا واقع رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں ظہرانے اور جے ڈی یو رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
رنّی سیدپور میں نتیش کمار کے قافلے پر پھولوں کی بارش کی گئی۔ رکنِ اسمبلی پنکج مشرا نے نتیش کمار کو ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نتیش کمار بھی گاڑی سے اترے اور لوگوں کا خیر مقدم قبول کرتے ہوئے حاضرین کااستقبال کیا۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کی اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کا مشورہ دیا۔ نتیش کمار نے حامیوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے۔ اس دوران نتیش کمار کی حمایت میں زوردار نعرے بازی بھی کی گئی۔
جے ڈی یو صدر رنّی سیدپور سے سیدھے ڈمرا کے لیے روانہ ہوگئے۔ ڈمرا میں جے ڈی یو کے رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں نتیش کمار نے سیتامڑھی ضلع کے این ڈی اے عہدیداران اور اراکینِ اسمبلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بھی کی۔
ڈمرا پہنچتے ہی نتیش کمار کا رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر اور ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد رکنِ پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا آغاز ہوا۔ نتیش کمار نے ضلع کے جے ڈی یو رہنماؤں سے سیتامڑھی میں تنظیم کی موجودہ صورتحال، سرکاری اسکیموں کے نفاذ اور دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے عوامی نمائندوں اور کارکنان کو مسلسل زمینی سطح پر سرگرم رہنے کی ہدایت دی۔
نتیش کمار نے پارٹی رہنماؤں سے علاقے کے مختلف مسائل پر فیڈبیک بھی لیا اور اپنے دورِ حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔میٹنگ کے بعد نتیش کمار سڑک کے راستے پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی دعوت پر سیتامڑھی پہنچے تھے۔ دیویش چندر ٹھاکر کو جے ڈی یو صدر کے قریبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نتیش کمار کے اس دورے سے سیتامڑھی ضلع میں جے ڈی یو کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوا ہے اور ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network