تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دیش

ہندوستان اور ویتنام کے درمیان کئی معاہدوں پر ہوئے دستخط

(پی این این)
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نےاعلان کیا کہ ہندوستان اور ویتنام نے دو طرفہ تجارت کو 2030 تک 25 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے لئے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ کو باضابطہ طور پر تیار کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکٹر سے متعلق تعاون میں نمایاں توسیع ہوگی۔ یہ اعلان اس وقت ہوا جب وزیر اعظم مودی اور ویتنام کے صدر ٹو لام نے دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔
ایک مشترکہ پریس بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نے مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے مخصوص اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہہم نے آج کئی اہم فیصلے لیے ہیں تاکہ 2030 تک اپنی باہمی تجارت کو 25 بلین ڈالر تک لے جایا جا سکے۔ ہمارے ڈرگ اتھارٹیز کے درمیان مفاہمت نامے سے اب ویتنام میں ہندوستانی ادویات تک رسائی بڑھے گی۔ ہندوستانی زرعی، ماہی گیری اور جانوروں کی مصنوعات کی ویتنام کو برآمد بھی آسان ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ زرعی تبادلے سے دونوں ممالک کے صارفین کے لیے جلد ہی ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔ بہت جلد، ویتنام ہندوستان کے انگوروں اور اناروں کا مزہ چکھے گا، اور ہم ویتنام کا مزہ چکھیں گے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ ہم نے سال کے آخر تک ہندوستان-آسیان تجارتی معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس سے ہندوستان اور تمام آسیان ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو نئی تحریک ملے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔