تازہ ترین
بہار میں 15 لاکھ سے زائد سم کارڈ بند، کوئی اور کر رہا تھا استعمالگیاجی: ورک تنظیم نے لگایا مفت طبی کیمپ، 300 افراد کا علاجخانقاہ رحمانی میں مدارسِ اسلامیہ کنونشن کی تیاری کے لیے مشاورتی نشستارریہ پولیس کی2 بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ اور 1734 گرام اسْمیک برآمد، 4افراد گرفتارشادی کے 10 ماہ بعد شوہر نے بیوی کوجلادیا زندہ2دنوں میں 5.59 لاکھ افرادنے جمع کئے فارم-6 , یوپی میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم،چیف الیکشن آفیسرنے کی عوام کی ستائشکرکٹ میچ کے دوران مارپیٹ اور پتھر بازی،15 افراد گرفتار ، پولیس نے دونوں فریقوں کے زیرحراست افرادکو عدالت میں پیش کرنے کےبعدبھیجا جیلنظام تعلیم وتربیت کو بہتر بنائیں اربابِ مدارس ، اتحاد ویک جہتی کے ساتھ رہیںذمہ دارانِ مدارس ، برادرانِ وطن سے رکھیںخوش گوار اور برادرانہ تعلقات
uttar pradesh

کرکٹ میچ کے دوران مارپیٹ اور پتھر بازی،15 افراد گرفتار ، پولیس نے دونوں فریقوں کے زیرحراست افرادکو عدالت میں پیش کرنے کےبعدبھیجا جیل

Oplus_131072

(پی این این)
دیوبند:تحصیل دیوبند کے تحت آنے والے گائوں ساکھن کلاں میں گزشتہ شام کرکٹ میچ کی رنجش میں دو الگ الگ طبقوں کے نوجوانوں میں ہونے والی مارپیٹ اور پتھر بازی کے معاملہ میں دونوں فریقوں کے 19؍ افراد کو پولیس نے مختلف دفعات میں نامزد کرتے ہوئے 15؍ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے پیر کے روز گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا قانونی کارروائی کے بعد عدالتی حکم پر ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دیر شام ساکھن کلاں میں شبھم اور زید کے درمیان کرکٹ میچ کے تنازع میں تلخ کلامی کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریقوں نے مارپیٹ کے بعد ایک دوسرے پر پتھرائو شروع کردیا ۔جس کی وجہ سے پورے گائوں میں افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا ۔اس مارپیٹ اور جھگڑے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے 15؍لوگوں کو حراست میں لے لیا ۔
مذکورہ معاملہ میں ایس آئی پرمود کمار نے فریق اول کے وکیل شہزاد ،شہنواز ،زید ،آصف ،نفیس ،سالک ،ثاقب ،گلفام ،شاہ رخ ،خوشنود ،جنید اور سہیل کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔جبکہ دوسرے فریق کے بھاوش ،ستیش ،شبھم ،روبن ،ہمانشو اور کپل سمیت دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ۔پولیس نے ایک فریق کے سبھی نامزد 13افراد سمیت دوسرے فریق کے بھاوش اور ستیش کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ۔کوتوالی انچارج سنجیو بالیان نے بتایا کہ دوسرے مطلوبہ ملزمان کی گرفتار ی کے لئے جگہ جگہ دبش دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد فرار ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔

 

متعلقہ خبریں