(پی این این)
لکھنؤ: اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے محروم رہ جانے والے اہل شہریوں کے نام شامل کرنے کے لیے 17 اکتوبر اور 24 اکتوبر کو چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران لوگوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس مہم کے تحت مجموعی طور پر 5,59,178 افراد نے ووٹر بننے کے لیے فارم-6 پُر کیا۔ریاست کے تمام 1.77 لاکھ پولنگ بوتھوں پر خصوصی کیمپ لگائے گئے، جہاں لوگوں میں فارم-6 تقسیم کیے گئے اور پُر شدہ فارم جمع کیے گئے۔
خصوصی مہم کے پہلے دن، 17 اکتوبر کو 1.37 لاکھ افراد نے، جبکہ 24 اکتوبر کو 4.21 لاکھ افراد نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرانے کے لیے فارم-6 پُر کرکے درخواست دی۔چیف الیکشن آفیسر نوَدیپ رِنوا نے کیمپ کے دنوں میں خصوصی مہم کو مؤثر انداز میں منعقد کرنے والے اضلاع ہاتھرس، غازی پور، سنبھل، کوشامبی، متھرا، امیٹھی اور بارہ بنکی کے ضلعی انتخابی افسران کی کوششوں کی ستائش کی۔ وہیں، انہوں نے غازی آباد، بلند شہر، وارانسی، بھدوہی، پریاگ راج، ہمیر پور، امبیڈکر نگر، امروہہ، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر کے ضلعی انتخابی افسران کو کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔اس کے علاوہ دیگر تمام ضلعی انتخابی افسران کو آئندہ مہمات کو مؤثر انداز میں چلانے اور زیادہ سے زیادہ اہل شہریوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
ریاست بھر میں منعقدہ خصوصی مہم کے تحت 17 اکتوبر کو ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے 1,37,225 اور 24 اکتوبر کو 4,21,953 درخواستیں (فارم-6) موصول ہوئیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 5,59,178 شہریوں نے ووٹر بننے کے لیے درخواست دی۔
چیف الیکشن آفیسر نے خصوصی کیمپوں کا مؤثر انعقاد کرنے والے اضلاع ہاتھرس، غازی پور، سنبھل، کوشامبی، متھرا، امیٹھی اور بارہ بنکی کے ضلعی انتخابی افسران کی کوششوں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے غازی آباد، بلند شہر، وارانسی، بھدوہی، پریاگ راج، ہمیر پور، امبیڈکر نگر، امروہہ، میرٹھ اور گوتم بدھ نگر کے ضلعی انتخابی افسران کو اس سمت میں مزید محنت کرنے کی ہدایت دی۔
دیگر تمام ضلعی انتخابی افسران کو بھی آئندہ مہمات مؤثر انداز میں چلانے اور زیادہ سے زیادہ اہل شہریوں کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرنے کی ہدایت دی گئی۔
دوسری جانب سلطان پور میں ووٹر لسٹ سے 26 افراد کے نام حذف کرانے کے لیے فارم-7 پر مبینہ طور پر فرضی دستخط کیے جانے کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آٹھ ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ارجن پور گاؤں کے بوتھ نمبر 96 سے متعلق ہے، جو فروری میں سامنے آیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ارون ورما نے اس معاملے کا انکشاف کیا تھا۔ اس کے بعد سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرکے الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار پر سوالات اٹھائے تھے۔ارجن پور واقع پرائمری اسکول ارجن پور اوّل کی ووٹر لسٹ سے 26 افراد کے نام حذف کرانے کے لیے فارم-7 پُر کیے گئے تھے۔
