(پی این این)
سرائے گڑھ:بہار میں ایک شوہر کی سفاکانہ حرکت نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ سپول ضلع میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کر دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے محض 10 ماہ قبل ہی کورٹ میرج کی تھی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، بھپٹیاہی تھانہ علاقے کی لوکھا پنچایت کے کوڑھلی گاؤں کے وارڈ نمبر 3 کے رہائشی سنجیو ساہ نے مبینہ طور پر اپنی بیوی دامنِی دیوی (21) پر سنیچر کی رات تقریباً 10 بجے پٹرول چھڑک کر اسے جلا دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ رتن پور تھانہ علاقے کی ساتن پٹی پنچایت کے وارڈ نمبر 5 میں سپول ذیلی نہر کے قریب پیش آیا۔واقعے کے بعد ملزم شوہر سنجیو ساہ نے بھپٹیاہی تھانے پہنچ کر خودسپردگی کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ انسٹاگرام پر جان پہچان اور بات چیت کے بعد سنجیو ساہ نے تقریباً 10 ماہ قبل مظفرپور کی رہائشی دامنِی دیوی سے کورٹ میرج کی تھی۔
خاتون نے موت سے قبل دیے گئے بیان میں اپنے شوہر سنجیو ساہ پر الزام لگایا کہ وہ اسے ایک سنسان مقام پر بلا کر لے گیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر رتن پور اور بھپٹیاہی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔ فارنسک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد خاتون سنسان مقام سے بھاگ کر گاؤں کی جانب پہنچی اور لوگوں سے اسے بچانے کی فریاد کی۔ لوگوں نے اسے پہننے کے لیے ساڑی دی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) میں داخل کرایا۔ بعد ازاں سپول صدر اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ویرپور کے ایس ڈی پی او پون کمار نے بتایا کہ ملزم کے والد کنّو ساہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھپٹیاہی کی لوکھا پنچایت کے کوڑھلی گاؤں کے وارڈ نمبر 3 کے رہائشی سنجیو ساہ نے مبینہ طور پر اپنی بیوی دامنِی دیوی (21) پر سنیچر کی رات تقریباً 10 بجے پٹرول چھڑک کر اسے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو ایک سنسان مقام پر بلایا اور اس واردات کو انجام دیا۔ یہ واقعہ رتن پور تھانہ علاقے کی ساتن پٹی پنچایت کے وارڈ نمبر 5 میں سپول ذیلی نہر کے قریب پیش آیا۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس اور فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے نمونے جمع کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔ جائے وقوعہ کے آس پاس گہرے سبز رنگ کے کپڑے کے ٹکڑے، گلابی رنگ کی خواتین کی چپل اور 500 ملی لیٹر کی پانی کی بوتل میں پٹرول جیسا آتش گیر مادہ ملنے کی اطلاع ہے۔ پولیس ان شواہد کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔موت سے قبل خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کا شوہر اسے ایک سنسان مقام پر لے گیا، جہاں پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد وہ اس کا تمام سامان اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔
شادی کے 10 ماہ بعد شوہر نے بیوی کوجلادیا زندہ
