(پی این این)
دیوبند:’’ دستور کے مطابق کل ہندرابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی مرکزی مجلس عاملہ کایہ سالانہ اجلاس ہے، رابطہ مدارس کا مقصد رابطہ مدارس اسلامیہ کو فعال بنانا اور تعلیم وتربیت اور مشترکہ امتحان کا جائزہ لے کر نظام کو مستحکم کرنا اور مدارس کو درپیش مسائل باہمی مشورے سے حل کرنا ہے‘‘۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صدر کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند نے صدارتی خطاب میںارکان مجلس عاملہ رابطہ مدارس کا خیر مقدم کیا اورفرمایا کہ آج کا یہ اجلاس نہایت اہم مسائل پر غوروخوض اور فیصلے کے لیے منعقد ہوا ہے، ہم خدامِ مدارس کو اپنے مدارس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، عمارتوں کے ملکیتی کاغذات درست رکھیں، حسابات سرکاری ضابطے کے مطابق چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے چیک کرائیں، صفائی ،ستھرائی کا بھرپور خیال رکھیں،ایسی ٹھوس تعلیم اور تربیت بچوں کو دیں کہ ان کی زندگی سنورجائے،مدارس کے ذمہ داران آپس میں اتحادویک جہتی کے ساتھ رہیں اور برادرانِ وطن سے خوش گوار برادرانہ تعلقات رکھیں اورخدمتِ خلق کا اہم فریضہ انجام دیں، حالات خواہ کیسے بھی ہوں پوری ہوش مندی اور حکمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں۔دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے فرمایا کہ: ’’آزادی کے بعد سے امت مسلمہ مسلسل مختلف مسائل اور حالات سے دوچار ہے، پہلے حکومت کے سربراہ مسلمانوں کی ملک کے تئیں خدمات سے واقف تھے؛ اس لیے وہ مسلمانوں کے خلاف نہیںتھے، لیکن اب اس ملک کی فرقہ پرست دشمن طاقتیںاسلام اورمسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوگئی ہیں، یہ دَور اسلام اور مسلمانوں اورمدارسِ اسلامیہ کے حوالے سے نہایت خطرناک دور ہے، ہمارے اکابر حالات کا مقابلہ کرنے کی مسلسل جدوجہد فرماتے رہے ، ہمارے اکابر نے ۱۸۶۶ء میں دارالعلوم دیوبند قائم کیا، جس کا جہاں یہ مقصد تھا کہ ملک کی آزادی کیلئے افراد اور رجال کار تیار کریں۔
، وہیں ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ایسے باصلاحیت رجالِ کار تیار ہوں جو ملک میں اتحاد وویک جہتی قائم کریں اور ملک کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘‘۔
دیگر مختصراظہارِخیال کرنے والوں میں حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب میر قاسمی،حضرت مولانا حسن محمود صاحب کھیروی، حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب اعظمی، جناب مولانا صدیق اللہ چودھری صاحب اور جناب قاری شوکت علی صاحب ویٹ ، جناب مولانا اشہد رشیدی صاحب مرادآباد، جناب مولانا علی حسن صاحب شمالی ہریانہ، جناب مولانا محمد زبیر صاحب قاسمی جنوبی ہریانہ،جناب مولانا شوکت علی قاسمی المدنی نیپال، وغیرہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔مولانا شوکت علی قاسمی بستوی ناظم عمومی رابطہ مدارس واستاذحدیث دارالعلوم نے رابطہ مدارس کی گذشتہ مجلس عاملہ کی کارروائی پڑھی اور مرکزی رابطہ مدارس کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میںمختلف صوبوں کی کارکردگی کاجائزہ بھی پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں مجلس عاملہ کے ایجنڈے پرغور وخوض کا سلسلہ شروع ہوا۔اجلاس میں مولانا ملک محمد ابراہیم میل وشارم، مولانا سید محمود اسعد مدنی، مولانا محمد عاقل گڈھی دولت، مولانا مفتی محمد خلیلقاسمی پنجاب ، مولانا عبدالخالق مدراسی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا مفتی محمد امین پالنپوری، مولانا مجیب اللہ گونڈوی، مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد نسیم بارہ بنکوی مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری اساتذۂ دارالعلوم دیوبند، مولانا حسین احمد صاحب ہریداواری ناظم مجلس تعلیمی دارالعلوم دیوبند، مولانا مفتی اشفاق احمد سرائے میر، جناب مولانا محمد اسجد قاسمی مرادآباد، مفتی عبدالرحیم آندھرا پردیش، مولانا عبدالقوی حیدرآباد،مولانا مفتی ریاست علی اتراکھنڈ، مولانا عبدالقادر آسام،جناب مولانا مفتی محمد فاروق اڈیشہ، مولانا منظور عالم ہگلی،مولانا ممتازاحمد شملہ، مولانا محمداحمد خاں مدھیہ پردیش، مفتی سراج احمدمنی پور،مولانامحمدابراہیم کیرالا، مولانا مفتی صلاح الدین تمل ناڈو،مولانا مرغوب الرحمن پٹنہ، مولانا محمد اسحاق جھارکھنڈ، مولانا سعید احمد حبیب پونچھ، جناب مولانا مفتی اقبال احمد کان پور،حافظ عبدالقدوس ہادی کان پور، مولانا عبدالقدیم ہاپوڑ،مولانا شمس الدین بجلی قاسمی بنگلور، مولانا شوکت علی جھن جھنوں، مفتی محمد امتیاز ولنوی گجرات، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی آسام، مفتی ذکاوت حسین قاسمی دہلی،مفتی طیب الرحمن تری پورہ،مولانا محمد ارشد پوکرن، مولانا عبدالکریم آندھرا پردیش،مولانا محمد نجم الحق مرشدادآباد بنگال، قاری محمد یوسف بسم اللہ گجرات اور مولانا عنایت اللہ جموں وغیرہ حضرات شریک رہے۔دیگر شرکاء میں مولانا ضیاء اللہ صاحب بھوپال، مولانا عبداللہ خالدقاسمی سہارنپور، مفتی خالد انور پورنوی اورمولانا محمد ہارون مدنی نیپال وغیرہ کے اسماء شامل ہیں۔اجلاس کا آغاز مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی کی زیر صدارت مہمان خانہ دارالعلوم میں صبح ساڑھے نوبجے قاری آفتاب احمد استاذ تجوید وقراء ت دارالعلوم دیوبند کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ناظم عمومی رابطہ مدارس مولانا شوکت علی قاسمی بستوی نے انجام دئے،ساڑھے بارہ بجے دوپہرکوصدر اجلاس کی دعا پر مجلس عاملہ کی نشست اول کا اختتام عمل میں آیا۔
