تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
بہار

چھپرہ:ڈائریا سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں میں بنائے جائیں گے زنک کارنر

(پی این این)
چھپرہ: بچوں کو مختلف بیماریوں و مہلک امراض سے بچانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت مسلسل مہم چلا رہی ہے۔تاکہ بچوں کی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکے۔اس مقصد کے لیے ضلع میں 15 جولائی سے 14 ستمبر (کل دو ماہ) تک ڈائریا روکو مہم چلائی جائے گی۔اس دوران آشا کارکنان گھر گھر جا کر او آر ایس پیکٹ اور زنک کی گولیاں دیں گی۔جن گھروں میں اسہال میں مبتلا بچے پائے جائیں گے وہاں ORS کے 2 پیکٹ اور 14 زنک کی گولیاں فراہم کی جائیں گی۔0 سے 5 سال کے بچے اکثر اسہال کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی روک تھام کے لیے یہ پکھوارا منایا جاتا ہے۔یہ مہم ضلع کے تمام آنگن باڑی مراکز میں چلائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سمن کمار نے بتایا کہ گرمیوں اور برسات کے موسم میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں ڈائریا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایسی حالت میں او آر ایس محلول اور زنک کی گولی ابتدائی طبی امداد میں بہت فائدہ مند ہے۔ڈائریا کے دوران بچوں کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔جو بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ایسی صورت میں 2 دن تک مسلسل ORS کا محلول اور 14 دن تک زنک کی گولی بچوں کے لیے فائدہ مند ہے۔اس سے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 0 سے 6 ماہ کے بچوں کو ڈائریا ہو تو او آر ایس محلول اور زنک کی آدھی گولی دو دن تک روزانہ دیں۔7 ماہ سے 5 سال تک کے بچے کو 14 دن تک مسلسل زنک کی گولی کے ساتھ محلول دینا چاہیے۔زنک کی گولیاں 14 دن تک دینے کے بعد اگلے تین ماہ تک بچوں کو ڈائریا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر سمن کمار نے کہا کہ گندگی بچوں میں ڈائریا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پندرہ دن کے دوران آشا کارکنان نہ صرف او آر ایس اور زنک کی گولیاں دیں گی بلکہ صفائی کے بارے میں بیداری بھی پیدا کریں گی۔جس میں صحیح طریقے سے ہاتھ دھونے کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔وہ اس بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے کہ گھریلو علاج کے ذریعے بچے کو اسہال میں مبتلا ہونے سے کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔