تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
دیش

وقف قانون کے تحت وقف بورڈ کی تشکیل نہ کر نے کا تمل ناڈو حکومت کا فیصلہ قابل ستائش:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

(پی این این)
نئی دہلی :آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمل ناڈو حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند بر وقت، مناسب اور جرأت مندانہ قرار دیا جس میں اس نے سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک نئے وقف ایکٹ کے تحت وقف بورڈ کی تشکیل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور حکومت تامل ناڈو کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جس کے تحت اس نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ آنے تک نئے وقف قانون کے تحت وقف بورڈ کی تشکیل نو نہ کر نے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی اقلیتی امور کے وزیر ایس ایم نصر نے ایک پریس بیان میں اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا تمل ناڈو حکومت نہ صرف وقف ترمیمی ایکٹ2025 کی مخالفت کر تی ہے بلکہ اس نے اس قانون کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں بھی چیلنج کر رکھاہے۔
تمل ناڈو حکومت کا یہ فیصلہ کہ جب تک سپریم کورٹ مذکورہ ترمیمی قانون پر اپنا حتمی فیصلہ نہ دے دے اس وقت تک ریاستی حکومت نئے قانون کے تحت ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل نو نہیں کرے گی اور سابقہ وقف بورڈ جس کی مدت ختم ہو رہی ہے کو ہی بحال رکھے گی، بہت مناسب، بروقت اور جرأت مندانہ ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حکومت تمل ناڈو کے اس اقدام کی نہ صرف پزیرائی کر تا ہے بلکہ دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی اپیل کر تا ہے کہ وہ خود اپنی ریاستوں میں بھی اس طرح کے فیصلے کر کے سیکولر اور جمہوری اقدار اور دستور ہند کے اصولوں کی پاسداری کریں۔
ڈاکٹر الیاس نے آخر میں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو اس جرأت مندانہ اقدام کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، مسلمانان ہند اور تمام انصاف پسند افراد کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔