تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Uncategorized

وزیراعلیٰ ریکھا کپتا نے GPS لگے 1,111 واٹر ٹینکرز کو جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

ریکھا کپتا نے GPS لگے 1,111 واٹر ٹینکرز کو جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

(پی این این)
نئی دہلی:دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی کے آبی وسائل کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی جل بورڈ کے 1,111جی پی ایس سے چلنے والے واٹر ٹینکروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

اس دوران دہلی حکومت کے وزراءاور دہلی بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ واٹر بورڈ کے ٹینکرز ڈی ڈی اے گراو ¿نڈ، نرنکاری کالونی، آدرش نگر سے روانہ کیے گئے تھے۔اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہم نے ہر کام میں شفافیت کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔ کہیں بھی کرپشن کی لیکیج نہیں ہوگی، نہ پانی کا رساو ¿ ہوگا اور نہ ہی کرپشن کا رساو ہوگا۔ دہلی کی پانی کی فراہمی کو شفاف، منظم اور جوابدہ بنانے کی سمت میں یہ ایک تاریخی پہل ہے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے کہا کہ دہلی کی پڑوسی ریاستیں ہمیں وافر مقدار میں پانی فراہم کرتی ہیں، لیکن ہمارے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہے۔ آج دہلی کی بی جے پی حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی سمت تیزی سے کام کر رہی ہے۔ وزیرآباد بیراج کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو آئندہ ڈیڑھ ماہ میں دوگنا کرنے پر کام جاری ہے۔ دہلی میں پانی ذخیرہ کرنے کی تمام جگہوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔ حکومت کا مقصد دہلی کے ہر گاو ¿ں اور ہر فرد کو پانی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کو ضائع نہ کریں اور اس کا صحیح استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دہلی بورڈ کے پانی سے اپنی گاڑیاں نہ دھوئیں۔دہلی انتخابات کے دوران ٹینکر مافیا اور ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی میں بے قاعدگیوں کا معاملہ کافی سامنے آیا تھا۔ موجودہ بی جے پی حکومت نے اس معاملے پر اس وقت کی آپ حکومت پر کافی حملہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں آج ریکھا سرکار نے دہلی میں پانی کے 1100 نئے ٹینکروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ واٹر ٹینکرز جی پی ایس کے ساتھ لگائے جائیں گے۔
تاکہ ان کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔ دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے پانی کی چوری اور غلط استعمال کو روکنا آسان ہو جائے گا۔ دہلی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ ٹینکرز پورے شہر میں تعینات کیے جائیں گے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کی شدید قلت ہے یا جہاں پائپ لائن کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ پانی کے یہ نئے ٹینکر دہلی بھر کے ہر گھر تک پانی کیسے پہنچائیں گے۔ایک سینئر اہلکار نےبتایا کہ ہر ٹینکر جدید GPS ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو ان کی حقیقی وقت میں نگرانی کے قابل بناتا ہے۔ ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک جدید ترین کمانڈ سنٹر قائم کیا گیا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پانی مطلوبہ جگہوں پر بروقت اور شفاف طریقے سے پہنچے۔ پانی کے وزیر پرویش ورما نےکو کہا، “ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘سب کے لیے پانی’ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ہم دہلی کو پانی کے بحران سے آزاد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ GPS سے لیس ٹینکروں کی تعیناتی شفافیت، بروقت اور جوابدہی کی علامت ہے۔”انہوں نے کہا، “ہمارا عزم اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دارالحکومت میں کوئی بھی شہری پانی سے محروم نہ رہے۔ حکومت ہر کالونی، بستی اور محلے تک پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔”

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔