تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
اتر پردیش

’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام

میرٹھ:جمعیۃ علماء شہر میرٹھ کی مہم ’’آؤ! شادی سنت کے مطابق کریں‘‘ کے تحت بعد نمازِ عشاء مسجد ابوبکر بانس والی مقصود علی چوک باغپت گیٹ میرٹھ میں حلقہ باغپت گیٹ کے زیرِ اہتمام اصلاحِ معاشرہ کا پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مفتی فہیم صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء شہر میرٹھ نے انجام دیے، جبکہ قاری مظفر صاحب نے تلاوتِ کلامِ پاک سے مجلس کا آغاز کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی بلال صاحب ناظم اصلاحِ معاشرہ جمعیۃ علماء شہر میرٹھ نے نکاح کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور شادی بیاہ میں رائج بے جا رسومات، فضول خرچی اور اسراف کی مذمت کرتے ہوئے سادگی کے ساتھ سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق نکاح انجام دینے کی ترغیب دی۔
مفتی محمد ارشد صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر میرٹھ نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے آسان نکاح مہم شروع کرنے کے مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے معاشرے سے غیر شرعی رسوم و رواج کے خاتمے اور منکرات کی روک تھام کے لیے حکمت، خیرخواہی اور مؤثر عملی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں مفتی محمد جنید صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر میرٹھ نے منظم مکاتبِ دینیہ کے قیام اور ان کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے مکاتب کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت واضح کی۔پروگرام کا اختتام شیخ صلاح الدین صاحب کی دعاء پر ہوا۔پروگرام میں قاری انوار، مولانا سالم، مفتی حفظ الرحمن رشیدی، مفتی ذکاء الرحمن، قاری مسیح الدین،قاری نیاز،قاری انعام،مولانا علیم الدین،قاری ریاض، مولانا کامل،قاری مظفر، مولانا شاداب صاحبان کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں