علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سنٹر، ملاپورم، کیرالہ میں یومِ سرسید کی تقریبات کے تحت مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں طلبہ نے ادبی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر حمزہ وی کے کی کنوینرشپ میں منعقدہ پانچ روزہ پروگرام میں مضمون نویسی، تقریر، نظم خوانی، ڈسپلے بورڈ، پوسٹر سازی اور ماڈل سازی کے مقابلوں کے ساتھ خطاطی، پینٹنگ اور اسکیچنگ پر مشتمل ایک آرٹ گیلری مقابلے میں منفرد فن پارے پیش کئے گئے۔
ان مقابلوں میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ انگریزی تقریری مقابلے میں بی اے ایل ایل بی سالِ اول کے احمد زیان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کی علیشہ رضا اور افرح فاطمہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے۔
شعر خوانی کے مقابلے میں اردو، انگریزی، ہندی اور ملیالم زبانوں کے زمرے شامل تھے۔ اردو کے زمرے میں بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کی علیشہ رضا نے پہلی پوزیشن، سالِ سوم کے عبدالقیس نے دوسری اور سالِ اول کے احمد زیان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہندی اور انگریزی کے مشترکہ زمرے میں شعبہ قانون سالِ اول کے سید یزدان حسین نے پہلی پوزیشن، ایم بی اے سالِ دوم کی فاطمہ افتخار نے دوسری اور بی ایڈ سالِ اول کے محمد ناصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملیالم کے زمرے میں بی ایڈ سالِ اول کے محمد مدلاج کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ ہندی اور اردو کے زمرے میں عبدالقیس نے پہلی پوزیشن اور بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کی مینام محمد شمسی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بی ایڈ سالِ اول کے محمد ناصر اور بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کے اطہر خان مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہے۔
ملیالم شعرخوانی میں بی ایڈ سالِ دوم کے محمد جاسر ایم پی نے پہلا مقام، بی اے ایل ایل بی سالِ سوم کے محمد منیر نے دوسرا مقام اور بی ایڈ سالِ اول کی فاطمہ ٹی کے نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
مضمون نویسی کے مقابلے میں کثیر لسانی اظہار اور تنقیدی فکر کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
انگریزی کے زمرے میں شعبہ قانون سالِ چہارم کی رُشیل رمیسہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن، سالِ پنجم کی سدرہ وسیم نے دوسری اور ایم بی اے سالِ دوم کی فائزہ ضیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ملیالم میں بی ایڈ سالِ اول کی فاطمہ حنا، فاطمہ فضا اور آفنا مول نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہندی کے زمرے میں شعبہ قانون سالِ چہارم کے محمد مسعود عالم نے پہلی، سالِ سوم کے محمد امتیاز انصاری نے دوسری، جبکہ بی ایڈ سالِ اول کے محمد ناصر اور شعبہ قانون سالِ چہارم کے آفتاب احمد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو کے زمرے میں شعبہ قانون سالِ سوم کے ابوالقیس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈسپلے بورڈ کے مقابلے میں دیوی کرشنا کے، زہرا فاطمہ پی کے، فاطمہ فدا ٹی، آفنا مول ای، عاطفہ جملہ ٹی اے، فواد ایم پی اور محمد حاشر ٹی پر مشتمل بی ایڈ سالِ اول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن مشترکہ طور پر دو ٹیموں کو دی گئی۔ ان میں بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کی ٹیم شامل تھی، جس کے ارکان علیشہ رضا، زینت امان قمر، اوشین وارشنے، محمد آصف، آفتاب احمد، نیاز عالم اور غلام یزدانی تھے۔ دوسری ٹیم بی اے ایل ایل بی سالِ سوم کی تھی، جس میں انشا ارم (ٹیم لیڈر)، افشاں شاہین، مریم صادق خان، مریم زہرا، توفیق احمد اور رمان علی خان شامل تھے۔ سمیر عالم، شاہد عالم، عدنان خان، صوفیہ چند، فائزہ رحمن، کہکشاں قادری اور شفق خاتون پر مشتمل بی اے ایل ایل بی سالِ اول کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ماڈل سازی کے مقابلے میں بی اے ایل ایل بی سالِ چہارم کی علیشہ رضا، سدرہ خان، نور افضا اور نواز قاسمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بی اے ایل ایل بی سالِ اول کے احمد زیان، فرزین فاطمہ، ثنا فاطمہ اور امینہ زہرا کے پی نے دوسری، جبکہ سالِ سوم کی افشاں شاہین، مریم صادق خان، مریم زہرا، تمنا بی اور انشا ارم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پوسٹر سازی کے مقابلے میں ایم بی اے سالِ اول کے نورالحسن نے پہلی پوزیشن، بی ایڈ سالِ اول کے امان پرویش نے دوسری اور ایم بی اے سالِ اول کے محمد اشمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ڈاکٹر بشارت حسن کی نگرانی میں منعقدہ آرٹ گیلری کے مقابلوں میں طلبہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان میں خطاطی، اسکیچنگ اور پینٹنگ شامل تھیں، جن کے ذریعے طلبہ کو فنونِ لطیفہ کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا۔
خطاطی کے مقابلے میں شعبہ قانون سالِ اول کی علیشہ نور نے پہلی پوزیشن اور سالِ دوم کی فرزین فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ سالِ چہارم کی نور افضا اور فائزہ رحمن مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہیں۔
اسکیچنگ کے مقابلے میں شعبہ قانون سالِ سوم کی تمنا بی نے پہلی پوزیشن، سالِ اول کے محمد مصطفیٰ نے دوسری اور سالِ دوم کے آدرش یادو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پینٹنگ کے مقابلے میں شعبہ قانون سالِ چہارم کی علیشہ رضا نے پہلی پوزیشن اور سالِ دوم کی عالیہ خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تمنا احسن لسکر، شافیہ شکیل اور فاطمہ جہاں نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ایونٹ کمیٹی، فیکلٹی کوآرڈینیٹرس، ججوں اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں نے اہم کردار ادا کیا۔
جن اساتذہ نے انچارج کے طور پر مقابلوں کی نگرانی کی ان میں مضمون نویسی کے لیے ڈاکٹر ججو جارج، تقریری مقابلے کے لیے ڈاکٹر مریم اظہری، شعر خوانی کے لیے ڈاکٹر ثمرہ فاطمہ، ڈسپلے بورڈ کے لیے ڈاکٹر صدف جعفری، پوسٹر سازی کے لیے سید احمد سعد، ماڈل سازی کے لیے ڈاکٹر کرسٹی اینا جارج اور آرٹ گیلری کی سرگرمیوں کے لیے ڈاکٹر بشارت حسن شامل تھے۔
ججوں کے پینل میں ڈاکٹر فیصل کے پی، ڈاکٹر سید حیات باشا، ڈاکٹر کرسٹی اینا جارج، ڈاکٹر ججو جارج، ڈاکٹر عظمت علی، ڈاکٹر عامر یوسف واگے، ڈاکٹر ثمرہ فاطمہ، ڈاکٹر صدف جعفری اور ڈاکٹر مریم اظہری شامل تھے۔
اے ایم یو سنٹر ملاپورم میں جشن یومِ سرسید کے تحت مختلف مقابلوں کا اہتمام
