دیوبند:دیوبند میں کبڈی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ان مقابلوں میں کبڈی کھلاڑیوں نے شرکت کرکے کبڈی فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ان مقابلوں کو دیکھنے والے لوگوں نے بھی کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔ان مقابلوں کے دوران بھارتیہ چکتسا پریشد اترپردیش (یونانی ) کی رکنیت کے عہدہ کے امیدوار ڈاکٹر اشفاق اللہ خان کی حمایت میں یونانی ڈاکٹروں سے متحد ہوکر ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ۔
ان کھیلوں کے ذریعہ سے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے نیز اتحاد مضبوط کرنے کا پیغام دیا گیا ۔ان کبڈی مقابلوں کا انعقاد کرانے والے منا قریشی نے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلہ نوجوانوں میں ڈسپلن ،خوداعتمادی اور اتحاد کے جذبہ کو بڑھاتے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شفاعت ،ڈاکٹر مستقیم رانا ،ڈاکٹر ارشد ،ڈاکٹر ماجد ،ڈاکٹر اکرام ،ڈاکٹر قادر ،ڈاکٹر انس ،ڈاکٹر فرمان ،ڈاکٹر عثمان ،محمد اسلام ،احمد ،حذیفہ اور روائو احسان سمیت متعدد افراد موجود رہے ۔ان مقابلوں کے اختتام پر سہارنپور اور میرٹھ کمشنری کے 17؍ اضلاع کے یونانی ڈاکٹروں سے ڈاکٹر اشفاق اللہ خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ۔ڈاکٹر اشفاق اللہ خان نے کہا کہ ان کو حمایت ملنے سے رکنیت سازی کے بعد ڈاکٹر وں کے آواز اور مسائل کو مضبوطی کے ساتھ اٹھایا جاسکے گا ۔
دیوبند میں کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
