تازہ ترین
گھریلو تنازع میں بیوی کا گلا ریت کر قتل ،شوہر گرفتارمدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں عظیم الشان فکری کانفرنسپرگتی شیل لیکھک سنگھ کے اجلاس میں نئی ضلعی کمیٹی تشکیل، سیمینار کا انعقادبی جے پی ایم ایل اے ونے بہاری نے کھولا محاذ، وزیر اعلیٰ کے آنے تک جاری رکھیں گے احتجاججامعہ میں آسام چائے کے ہنر کے سلسلے میں مشاورتی اجلاسمساجد کونشانہ بنائے جانے کے خلاف جنتر منتر پراحتجاجپی یو سی کے بغیردستیاب نہیں ہوگا پٹرول اور ڈیزلپرویش ورما کے خلاف کیا گیا این سی آر درج
اتر پردیش

مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں عظیم الشان فکری کانفرنس

دیوبند:گزشتہ روز مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی گنگوہ ضلع سہارنپور کے احاطے میں دور حاضر اور ہماری ترجیحات” کے عنوان سے ایک تعلیمی و فکری کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت ناظم مدرسہ مولانا محمد عامر نے کی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا محمد سلمان بجنوری استاد حدیث دارالعلوم دیوبند و نائب صدر جمعیت علماء ہند نے اپنے کلیدی خطاب میں ڈیجیٹل دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں، بالخصوص عصری تعلیم یافتہ طبقے کو اپنی ترجیحات درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے علم نافع، ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال اور مغربی تہذیب کے اثرات سے اپنے خاندانی نظام کو بچانے پر خصوصی زور دیا۔
پروگرام کے سرپرست مولانا سید حبیب اللہ مدنی لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیمی و اخلاقی تربیت، مسلم معاشرے میں مدارس اسلامیہ کے کلیدی کردار اور نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی نشہ خوری کی روک تھام جیسے حساس موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ڈاکٹر نور نواز خان اوکھلا نے بھی اہم خطاب ہوا۔اس موقع پر مدرسہ کنزالعلوم کے شعبہ حفظ و ناظرہ کے اساتذہ کرام مولانا محمد عمیر ، قاری محمد مستقیم اور قاری محمد مستقیم جوگی پورہ کو امتحانات میں مثالی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اکابرین کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کا آغاز قاری محمد داؤد کی تلاوت اور محمد ثاقب کی نعت پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد پرویز نے انجام دیے۔آخر میںجامعہ کے مہتمم مولانا محمد عامر نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔
اس موقع پر مفتی محمد اسجد ابراہیمی نگراں دارالقرآن دارالعلوم دیوبند،مفتی محمد انعام صدر جمعیت علماء لدھیانہ، مولانا محمد اطہر زاہدی، مولانا محمد طیب ، مولانا محمد عاقل، مولانا محمد واصل ، حافظ محمد منظور ، مفتی محمد ناظم، مفتی شعیب ، مفتی بلال ، محمد کلیم قاسمی ہریدواری سمیت دیگر افراد شریک رہے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔