تازہ ترین
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاداولیوودیا گرلز اکیڈمی نیوز لیٹر کا رسم اجرا ء اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا شاندار انعقاداے ایم یو کی جانب سے کل ہند مضمون نویسی مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلاناے ایم یو کے مختلف شعبوں کےتحت دماغی صحت سے متعلق بیداری پروگرامآیوروید اور ہربل طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرنس محبوب رحمانی کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سےکیا گیا سرافراز
دلی این سی آر

مدارس کو دہشت گردی کی فیکٹری کہنے والے تاریخ سے نا بلد

نئی دہلی:شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ تقوی اختیار کریں اور گناہوں سے دور رہنے کی کوشش کریں یہی کامیابی کا راستہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی محفل 14 اگست بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد فتح پوری میں منعقد کی جائے گی۔
مفتی مکرم احمد نے اتر پردیش کے نائب وزیراعلی کے بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مدارس دہشت گردی کی فیکٹری ہیں ۔ مفتی مکرم نے کہا کہ یہ بیان اشتعال انگیزی اور فرقہ پرستی والا ہے جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ان کی طرف سے دیا گیا ہے۔
بھارت کو آزادی مدارس کی وجہ سے ملی ہے وہ تاریخ سے ناواقف ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی مدرسہ میں دہشت گردی کا ثبوت نہیں ملا ہے بہت عرصے سے مدارس پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے اس کے علاوہ کچھ اور نہیں۔ مفتی مکرم نے آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے انہوں نے کہا ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ پریشان حال لوگوں کی مدد کرے اور اس میں کسی بھی طرح کا امتیاز نہ کرے انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آسام میں بہت سی مسلم سیاسی اور غیر سیاسی تنظیمیں امداد کے لیے دن رات راحت رسانی کام میں مشغول ہیں ۔ آسام میں فرقہ پرست عناصر سرگرم رہتے ہیں جو ہمیشہ نفرت کی ہی بات کرتے ہیں بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایسے وقت میں بھی ایک ہندو تنظیم نے ہندوؤں سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں سے امدادی سامان یا امداد قبول نہ کریں ۔فرقہ پرستی پھیلانے والوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔