دلی این سی آر
‘ضعیفی کی آزمائشیں’ کتاب کی تقریب رونمائی
نئی دہلی: ڈاکٹر گوپا جوشی اور ڈاکٹر اومکار متل کی کتاب ” ضعیفی کی آزمائشیں” کی رسم اجرا اور کتاب کے مندرجات پر ایک باوقارمذاکرہ کا اہتمام ہفتے کی شام یہاں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس) میں کیا گیا۔ مذاکرے کی صدارت سول سوسائٹی نیٹ ورک کے بانی و روح رواں ڈاکٹر طارق اشرف نے کی۔ جبکہ رسم اجرا کی تقریب کی نظامت سینٹر فار آرٹس اینڈ لٹریچر کے کنوینر انجم نعیم کررہے تھے۔ معاصر معاشرے میں معمر افراد کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کی طرف رہنمائی کرنے والی اس کتاب کا اردو میں ترجمہ سہارنپور کے مشہور سماجی کارکن ارشد قریشی نے کیا ہے جس کا مقصد مصنفین کے تجربات و مشاہدات کو اردو پڑھنے والے وسیع تر حلقوں تک رسائی کے قابل بنانا ہے۔ مذاکرے کا اہتمام مجدد آئی او ایس سینٹر فارآرٹس اینڈ لٹریچر نے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے اشتراک سے کیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکائے مذاکرہ نے بڑھاپے سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل پر روشنی ڈالی، بالخصوص سماجی تنہائی، صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات، معاشی عدم تحفظ، جذباتی سپورٹ، اور فیملی سپورٹ سسٹم کی بدلتی ہوئی حرکیات گفتگو کے موضوعات تھے۔ انجم نعیم نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ یہ کتاب بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتی ہے اور بزرگوں کی دیکھ بھال اور سماجی ذمہ داری پر بات چیت میں یہ ایک بہت بامعنی شراکت ہے۔ انہوں نے کہا یہ اردو کے کار آمد لٹریچر میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے جس کے لیے مصنفین اور مترجم مبارکباد اور شکریے کے مستحق ہیں۔ تقریب کا افتتاح نسیم احسن کی تلاوت و ترجمہ آیات قرآن سے ہوا۔ مذاکرے کی نظامت معروف صحافی و شاعر ارشد ندیم نے کی جبکہ مذاکرے میں حصہ لینے والے مقررین میں معرو صحافی و مصنف احمد جاوید، روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر شعیب رضا فاطمی، اسلم احمد ایڈوکیٹ اور سرکردہ سماجی کارکن انیتا بھارتی شامل تھیں۔ مقررین نے کتاب کے مواد اور اس کی زبان کو سراہا اور ضعیفوں کو درپیش مسائل پر عوامی بیداری لانے اور بہترپالیسی اپنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے نوٹ کیا کہ یہ کام محققین، سماجی کارکنوں، پالیسی سازوں، اور بڑھاپے کے چیلنجوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کے لیے ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا۔
اپنے صدارتی کلمات میں ڈاکٹر طارق اشرف نے سماجی اہمیت کے اس موضوع کی طرف توجہ دلانے پر مصنفین اور مترجم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسان کی متوقع عمر میں اضافہ اور بدلتے ہوئے سماجی ڈھانچے کے ساتھ، معاشرے کو بزرگ شہریوں کی مدد کے لیے مزید جامع اور ہمدردانہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے مصنفین اور مترجم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی بے لوث سماجی خدمات اور سماج کے لیے ان کی سنجیدگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں ڈاکٹر متل سے اپنی پہلی ملاقات کو بڑے جذباتی انداز میں یاد کیا اور کہا کہ ان کے علاج ان کا ایک بخار تو اتر گیا لیکن ایک دوسرا بخار چڑھ گیا جو اب تک اترا نہیں ہے اور ہے سماج کی خدمت کا بخار۔ جبکہ کتاب کے مترجم ارشد قریشی نے عصری سماجی مسائل پر کار آمد ادب کی تخلیق اور تحقیق پر مبنی اشاعتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکائے مذاکرہ میں عظیم اختر، معین الدین حبیبی، ارشدکریم، صفی اختر، عبدالمنان (ایڈٹر آجکل)، راکھی گپتا اور بزرگوں کی کثیرتعداد شامل تھی۔
تقریب کا اختتام حاضرین کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن اور کنوینر کے کلمات تشکر پر ہوا، جنہوں نے اردو میں اتنے اہم کام کو دستیاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔ اجلاس نے بزرگوں سے متعلق مسائل کے ساتھ مسلسل مشغولیت کی ضرورت اور سماجی بیداری کو فروغ دینے میں علمی اور ادبی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ کہا گیا کہ سن رسیدہ بزرگوں کو ہم اپنا بیش قیمت اثاثہ سمجھیں، ان کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کا جذبہ پیدا کریں اور ان کی ناقدری ہرگز نہ کریں۔ کسی گھر یا سماج کے مہذب ہونے کا پیمانہ یہی ہے کہ وہاں بزرگوں کی توقیر کتنی ہے۔
دلی این سی آر
11 ستمبر کو لیفٹیننٹ گورنر نے چھٹی کا کیااعلان
نئی دہلی :اگلے ہفتے دہلی میں ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس کے پیش نظر، مقامی انتظامیہ نے 11 ستمبر 2026 (جمعہ) کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نےایک حکم جاری کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا۔ حکم کے مطابق، دہلی حکومت کے تحت تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالج بھی اس مدت کے دوران بند رہیں گے۔ برکس چوٹی کانفرنس 12 اور 13 ستمبر کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوگی۔اس تعطیل کے حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے، “برکس سربراہی اجلاس اور متعلقہ انتظامات کے پیش نظر، قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 11 ستمبر 2026 (جمعہ) کو تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کی ہے اور یہ حکم نامہ قومی دارالحکومت دہلی کی حکومت کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر۔”18ویں برکس سربراہی کانفرنس 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔
ہندوستان اس سال برکس کی صدارت کر رہا ہے۔ برکس دنیا کی بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے، جس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے سربراہان کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دلی این سی آر
دہلی کے سرکاری اسکول میں طالب علموں پرگرا پنکھا
نئی دہلی :دارالحکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حفاظت کو لے کر ایک بار پھر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بدھ کو ساگر پور کے ایس کے وی نمبر 2 میں ایک کلاس روم میں دو طالب علموں کے سروں پر اچانک پنکھا گر گیا۔ ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی، اس کے سر پر نو ٹانکے لگے۔ وہ ہسپتال میں داخل ہے۔ دوسرے طالب علم کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کلاس کے اوقات میں پیش آیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹ زون 21 کے ڈی ڈی ای نے بتایا کہ دونوں طالب علم آٹھویں جماعت میں ہیں۔ واقعہ ہوتے ہی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک طالب علم کے سر پر چوٹ آئی۔ اب وہ ٹھیک سے بول سکتی ہے۔ طالبہ ڈاکٹروں اور اس کے اہل خانہ کی نگرانی میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسکولوں کا معائنہ کیا جائے گا۔دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2026-2027 کے مڈٹرم امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔ امتحانات صبح اور شام دو شفٹوں میں ہوں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے امتحانات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ امتحانات گریڈ 3 سے 12 تک کے طلباء کے لیے ہوں گے۔اسکولوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔مبینہ طور پر سائیکل گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے AAP نے بدھ کو انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کے ہر وارڈ میں لڑکیوں کے اسکولوں کے باہر پمفلٹ تقسیم کئے۔ AAP کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھردواج نے بھی طالبات کے ساتھ کیک کاٹ کر وزیر تعلیم کی سالگرہ منائی۔ اس دوران انہوں نے حکومت کو نشانہ بنا
دلی این سی آر
گریٹر نوئیڈا میں چلابلڈوزر ،غیر قانونی کالونی منہدم
نوئیڈاـ:گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے بدھ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ نانو کا راج پور اور عطائی مراد پور میں 62500 مربع میٹر اراضی پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ وہاں غیر قانونی کالونیاں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس زمین کی قیمت 125 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او این جی روی کمار نے بتایا کہ کالونائزر نانوا کا راج پور کے کھسرہ نمبر 40 اور 41 میں 37,500 مربع میٹر زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کرکے کالونی قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ محکمہ پراجیکٹ کے ورک سرکل 8 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ اسی طرح عطائی مراد پور کے خسرہ نمبر 626 میں 25 ہزار مربع میٹر اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔ اتھارٹی کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تقریباً 62,500 مربع میٹر اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرایا، جس کی تخمینہ قیمت تقریباً 125 کروڑ روپے ہے۔سی ای او نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا کے مطلع شدہ علاقے میں کسی کو بھی غیر قانونی طور پر تعمیرات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ شہر میں کہیں بھی زمین خریدنے سے پہلے مکمل معلومات کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنی محنت کی کمائی غیر قانونی کالونیوں میں نہ لگائیں۔بدھ کو اتھارٹی نے الہ آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ اتھارٹی ٹیم کو عوامی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے کھسرہ نمبر 373، 374، 375، 376، 384، 385، 387، 388، 389، 390، 391، 410، اور 412 پر زمین کی خرید و فروخت کے لیے دفاتر قائم کیے تھے۔ اتھارٹی کے او ایس ڈی کرانتی شیکھر نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر2 years agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
بہار9 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر2 years agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر2 years agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
محاسبہ2 years agoجالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
