تازہ ترین
محکمے سڑک کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے گھر پرچھاپے، پٹنہ سمیت 4 مقامات پر تلاشی، 10 لاکھ روپے نقد برآمدپٹنہ: ڈاک بنگلہ سے رُکن پورا تک چوڑی کی جائے گی سڑک ،توسیع کاری میں گرائی جائیں گی موریہ لوک اور کوتوالی تھانے کی دیواریںٹرین میں پیسے نہ دینے پر خواجہ سراؤں نے مسافرکو پیٹاجامعہ رحمانی کی علمی و دینی ساکھ کی حفاظت سب کی ذمہ داری، حضرت مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی کی خانقاہ رحمانی، مونگیر حاضری، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی خطابسہرسہ کے میونسپل کمشنر پربھات جھا معطل، بغیرکسی ٹینڈر کے کرا دیئے 8 کروڑ روپے کے کامیوپی کے مذہبی اقدار کو کچلنے کی ہورہی ہے سازش، مذہبی توہین کرنے والوں کا اتر پردیش کی سرزمین پرکوئی جگہ نہیں، باگیشور دھام کے بہانے اکھلیش یادو کاریاستی حکومت پر حملہرابطہ مدارس کے اجلاس میں منظور قرار دادیں مدارس کے لئے انتہائی اہمغیر ملکی ایپ کے ذریعے حوالہ کاری کا کاروبار، ٹھکانے لگائی گئی کروڑوں روپے کی کالی کمائی ، 15 افراد پولیس کی گرفت میں
دلی این سی آر

دہلی میں 146 نئے روٹس پر چلیں گی دیوی بسیں

(پی این این)
نئی دہلی:دہلی حکومت نے آخری میل کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے 146 نئے روٹس پر 9 میٹر لمبی دیوی بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ شمال مشرقی دہلی کے یمنا وہار علاقے سے شروع ہوگا۔ فی الحال، ای وی انٹر کنیکٹر (دیوی) بسیں دہلی میں ڈی ٹی سی کی 12 میٹر نارمل بسوں کے روٹس پر چلائی جارہی ہیں، لیکن دیوی بسوں میں مسافروں کی تعداد توقع سے کم ہے۔ اس لیے اب ان بسوں کو چھوٹے روٹس پر چلانے کا منصوبہ ہے۔ڈی ٹی سی کا 9 میٹر چھوٹی بسوں کو سڑکوں پر لانے کا مقصد آخری میل تک بہتر رابطہ فراہم کرنا تھا۔ اندرونی سڑکوں، کالونیوں کے ذریعے، یہ بسیں دیگر پبلک ٹرانسپورٹ ذرائع جیسے ڈی ٹی سی کی طویل روٹ کی بسوں، میٹرو، نمو بھارت اسٹیشنوں سے جڑ سکتی ہیں۔
لیکن روٹ طے نہ ہونے کی وجہ سے دیوی بسیں 12 میٹر نارمل بسوں کے روٹس پر چلائی جارہی ہیں۔اب ڈی ٹی سی نے آئی آئی ٹی دہلی کے تعاون سے AI کا استعمال کرتے ہوئے کل 146 نئے راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ حکام کے مطابق آئی آئی ٹی دہلی نے دارالحکومت کے لیے 146 راستے دیے ہیں۔ یہ راستے ایسے علاقوں کو جوڑتے ہیں جہاں عام 12 میٹر بسیں نہیں جاتیں۔ ان راستوں کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 10-15 کلومیٹر کے درمیان ہے۔زیادہ تر راستوں کو میٹرو اسٹیشنوں سے جوڑا گیا ہے، تاکہ لوگ آسانی سے میٹرو تک پہنچ سکیں۔
مشرقی دہلی کے لیے کل 18 نئے راستوں کو نشان زد کیا گیا ہے، جس میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے جمنا وہار سے آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اس سے مسافروں کو کافی سہولت ملنے کی امید ہے۔آئی آئی ٹی دہلی نے دیوی بسوں کے تیار روٹس پر نئے بس اسٹاپ بنانے کی سفارش کی ہے۔ اس کے لیے 600 سے زیادہ بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔تاہم یہ بس اسٹاپ موجودہ بس اسٹاپ کے بجائے نارمل ہوں گے۔ کھمبوں پر صرف ڈیجیٹل بورڈز ہوں گے، جس پر وہاں آنے والے بس روٹس کے ساتھ روٹس کا نقشہ بھی آویزاں ہوگا، تاکہ لوگوں کو بس کے روٹ کے بارے میں آسانی سے معلومات مل سکیں۔
دیوی بسوں کے نئے روٹس بننے سے اس روٹ کے نمبر بھی مختلف ہوں گے۔ ان روٹس کی شناخت کو آسان بنانے کے لیے بسوں کے روٹ نمبرز بھی تبدیل کیے جائیں گے۔، تاکہ لوگ روٹ نمبر دیکھ کر معلوم کر سکیں کہ بس کہاں جا رہی ہے۔ فی الحال دیوی بسوں کا روٹ ڈی سے شروع ہوتا ہے، اس میں بھی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس پر صرف بس روٹ نمبر لکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔