تازہ ترین
5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھاای رکشا کو محدود کرنے کے بارے میں حکومت کا غورفضائی آلودگی: دہلی میں پھر سانس کا بحران!’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ
بہار

تیجسوی یادو کا بہار سرکار پر زبردست حملہ پولیس کی کارکردگی پر بھی اٹھائے سوال

تیجسوی یادو
پٹنہ: بی جے پی(BJP) اور جے ڈی یو (JDU) کے لیڈر تیجسوی یادو کو اس وقت نشانہ بنا رہے ہیں جب انہوں نے بہار میں شراب پر پابندی کے قانون سے تاڑی کو باہر رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بی جے پی لیڈروں کے بیانات کے بعد اب انہوں نے جوابی حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو ( Tejashwi Yadav ) نے کہا کہ جب قانون بنایا جا رہا تھا، اس وقت ہم نے سی ایم نتیش کمار سے بات کی تھی کہ تاڑی کو پابندی سے باہر رکھا جائے۔ تیجسوی نے بی جے پی لیڈروں کے بیانات کو لے کر سنگین الزامات لگائے۔ تیجسوی نے دعویٰ کیا کہ بہار میں شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ میں بی جے پی لیڈر ملوث ہیں۔ آرا میں جن تین لوگوں کو قتل کیا گیا ان میں ایک بی جے پی لیڈر بھی شامل ہے۔ گھروں میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا ذمہ دار بی جے پی لیڈر ہے۔
تیجسوی یادو نے یہاں تک کہا کہ ریاست میں عصمت دری کے جو واقعات سامنے آرہے ہیں ان میں بی جے پی لیڈروں کا ہاتھ سامنے آرہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم شروع سے چاہتے تھے اور ہم نے بہار کے سی ایم نتیش کمار سے بھی کہا تھا کہ تاڑی کو بہار ایکسائز ایکٹ 2016 سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کو تاڑی پینے پر جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ تاڑی پر سے پابندی ختم کی جائے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ شراب پر پابندی کا قانون سوالیہ نشان ہے۔ مالی مجبوریوں کی وجہ سے جیل میں بہت سے لوگ اپنی ضمانت بھی نہیں کروا پا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی تیجسوی سنگین الزامات لگا چکے ہیں۔ تیجسوی نے 27 اپریل کو ایک پروگرام میں کہا تھا کہ پولیس شراب کے نام پر بھی لوگوں کا استحصال کر رہی ہے۔ نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے ‘نیرا اسکیم کو ناکام قرار دیا۔ تیجسوی یادو نے پاسی برادری کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے بہار میں حکومت بدلنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔