تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
انٹر نیشنل

امریکہ ۔اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں ایران پرگرائے 1200 بم ،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید

(ایجنسیاں)
تہران :اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ روز امریکہ کے ساتھ مشترکہ حملے میں ایران پر 1200 سے زائد بم گرائے ہیں۔ ان حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔ہفتہ کے روز ان کے دفتر کے احاطے پر 30 میزائل داغے گئے۔ اس حملے میں ان کی بیٹی ،داماد،بہو اور پوتی سمیت کمپلیکس میں موجود 40 کمانڈر بھی مارے گئے۔ حملے کے وقت خامنہ ای کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہفتہ کی دیر رات خامنہ ای کی موت کا اعلان کیا۔اس کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ان کی موت کا دعویٰ کیا۔ ایران کی سرکاری میڈیا ایجنسی تسنیم اور فارس نے اتوار کی صبح اس کی تصدیق کی۔
ایران نے خامنہ ای کے انتقال کے بعد 40 روزہ سرکاری سوگ اور سات دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا، ہم نے ایک عظیم رہنما کھو دیا ہےاور پوری قوم سوگوار ہے۔دریں اثناء ایرانی فوج نے اعلان کیا کہ وہ اپنا سب سے خطرناک آپریشن شروع کر رہی ہے۔ حملہ کچھ دیر میں شروع ہو گا اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے دارالحکومت تہران سمیت 10 بڑے شہروں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک اور 740 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ایک اسکول پر میزائل گرنے سے 148 طالبات جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران نے بھی دوسرے ممالک کے خلاف جوابی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ ایک میزائل ایک اسکول پر گرا، جس سے 148 طالبات ہلاک اور 45 زخمی ہوئیں۔ ایران نے بھی دوسرے ممالک کے خلاف جوابی حملے شروع کر دیے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔