تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دیش

آندھی ۔ بارش کا قہر،یوپی میں 18،بہار میں7لوگوں کی موت

(پی این این)
نئی دہلی :موسم میں اچانک ہوئی تبدیلی نے جہاں ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو بڑی راحت دی ہے، وہیں بہار۔اترپردیش کے لیے تبدیل شدہ موسم تباہی لے کر آیا ہے۔دونوں ریاستوں میں تیز آندھی اور بارش کے سبب جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ مختلف واقعات میںاترپردیش میں 18اور بہار میں7لوگوں کی موت کی خبر ہے ۔
اطلاع کے مطابق اترپردیش کے پریاگ راج اور وارانسی سمیت 30 سے زائد اضلاع میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔ وہیں لکھنؤ سمیت 10 اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ سلطان پور میں 60 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان آیا جس کی وجہ سے پوروانچل ایکسپریس وے پر بنے ٹول کی چھت اُڑ گئی۔ ایودھیا میں بھی دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔
دریں اثنا،بہار میں بھی طوفان اور بارش نے تباہی مچا ئی ہے۔ ریاست میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، سارن، مدھوبنی اور دربھنگہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے، اور دانا پور، پٹنہ میں دو۔ محکمہ نے اب تک صرف پانچ اموات کی اطلاع دی ہے۔ ان کے علاوہ مغربی چمپارن ضلع کے بیریا میں بھی دو اموات کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید طوفان نے مغربی چمپارن ضلع کے مختلف مقامات پر دو نوجوانوں کی جان لے لی۔ ایک دو سالہ بچہ بھی زخمی ہوا۔ وریندر کمار کی سرسییا، مالہی بلوا میں درخت کے نیچے کچلنے سے موت ہو گئی۔ اندردیو مکھیا کے بیٹے جگ مکھیا کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ پوجا سے جا رہا تھا کہ ایک ای رکشہ الٹ گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔