Connect with us

دیش

یوپی میں آندھی -طوفان،110 ہلاک،22 ٹرینیں منسوخ، راجستھان میں گرمی کا الرٹ، مدھیہ پردیش پر بھی ہیٹ ویوکا قہر

Published

on

(پی این این)
لکھنؤ/بھوپال/دہلی۔اترپردیش میں 80 کلو میٹر کی رفتار سے طوفان آگیا، جس میں ایک شخص ہوا میں اڑ گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ آندھی طوفان کی رفتار کے تحت کئی حادثے ہوئے جس میں 110 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بریلی میں ایک مکان گرگیا جس میں کئی لوگ دب گئے۔
اترپریش کے کئی اضلاع میں بدھ کے روز آندھی اور بارش نے زبردست تباہی مچائی۔ تیز آندھی کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے کئی جگہ بجلی سپلائی معطل ہو گئی۔ خراب موسم کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں 110 لوگوں کی موت بھی ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ وارانسی، پریاگ راج اور کانپور ڈویزن میں َلوگوں کی موت ہوئی ہے۔دیہی علاقوں میں کچے مکان اور ٹین شیڈ اُڑ گئے وہیں فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ تیز بارش اور دھول بھری آندھی کی وجہ سے سڑکوں پر آمد و رفت متاثر رہی۔ کئی جگہ درخت گرنے سے ٹریفک میں رخنہ پڑا ہے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں ان کے مطابق بھدوہی میں 18، اناؤ اور بدایوں میں 6-6، سیتاپور، رائے بریلی، چندوسی، کانپور دیہات، ہردوئی اور سنبھل میں 2-2، کوشامبی، شاہجہاں پور، سون بھدر اور لکھیم پور کھیری میں 1-1 شخص کی موت خراب موسم کے سبب ہوئی ہے۔
آندھی کی وجہ سے دہلی-ہاوڑا ریلوے روٹ میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے لئے رخنہ پڑا۔ وہیں فتح پور میں درخت گرنے سے او ایچ ای لائن ٹوٹ گئی۔ جس کی وجہ سے کانپور ہوکر آنے جانے والی 22 ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ وہیں پریاگ راج۔جونپور ریل سیکشن پر تھروئی اور سرائے چنڈی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایک 4 بڑا درخت گرگیا جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت ٹھپ ہوگئی۔ لکھنؤ اور پرتاپ گڑھ روٹ پر بھی کافی اثر پڑا۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بے موسم بارش، آندھی اور بجلی گرنے سے ہوئے نقصان پر متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راحت پہنچانے کا کام 24 گھنٹے کے اندر پورا کیا جائے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں سمیت دیگر محکموں کے افسران کو موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دریں اثنا راجستھان میںتیز گرمی اور ہیٹ ویو کا قہر جاری ہے۔ جیسلمیر میں درجہ حرارت 46 ڈگری پار کرگیا ہے۔ اسی طرح بیکانیر ، جوت پور، جیسلمیر ، باڑمیر میں گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ راجستھان کے 13اضلاع میں ہیٹ ویو کی وارننگ دی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے 25 اضلاع میں ہیٹ ویو چل رہی ہے۔ اندور ، اجین ، دھار ، رتلام میں درجہ حرارت 45 پار کر گیا ہے۔ یہاں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دیش

دہلی این سی آر سے لیکر جموں وکشمیر تک زلزلے کے تیز جھٹکے

Published

on

نئی دہلی:ملک میں دہلی این سی آر سے لیکر جموں وکشمیر تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ سڑکوں پر افراتفری مچ گئی۔ حالانکہ اب تک کسی جان مال کی خبر نہیں ہے۔
اس زلزلے کا مرکز شمال مشرق افغانستان کے پاس تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلو میٹر تھی۔ افغانستان میں 6.5 سے زیادہ شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ آٹھ ملکوں پر اس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ شام وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ جان بچانے کے لیے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکلے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 04 منٹ (آئی ایس ٹی) پر سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں 36.442 شمالی عرض بلد اور 70.67 مشرقی طول بلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی علاقوں میں لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم خبر فائل کیے جانے تک جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ساؤتھ امریکی ملک وینزویلا میں 24 جون کی شام کو آئے زلزلوں کے تباہ کن جھٹکوں کے باعث اب تک ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک اور چار ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلوں کے خوفناک جھٹکوں کی وجہ سے کئی عمارتیں بھی زمین بوس ہوئین جبکہ ملبے تلے سینکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ایک بڑے پیمانے پر ایک ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

Continue Reading

دیش

نیٹ کے بعد ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک،امتحان منسوخ

Published

on

ممبئی:مہاراشٹر کے تھانے میں ٹی ای ٹی امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا، جس کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔بھیونڈی اور پونے میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ سرکار نے مقدمہ بھی قائم کردیا ہے۔
24 گھنٹے قبل پیپرلیک ہونے سے امیدواروں میں کافی مایوسی ہے۔ دراصل، ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل ہونا تھا، لیکن رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ پپر لیک ہوگیا تھا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن بورڈ (ایم ایس سی ای) نے کہا ہے کہ 28 جون 2026 کوہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کو مکمل تحقیقات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔نیٹ کے بعد اب مہاراشٹر میں ٹی ای ٹی کا پیپر امتحان سے 24 گھنٹے پہلے لیک ہوگیا ہے۔مہاراشٹرکے تھانے میں نیٹ (NEET) کے لیک ہونے والے ٹیچرایلیجیبلٹی ٹسٹ (TET) امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ جس کے بعد امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل یعنی 28 جون، 2026 کومنعقد ہونا تھا، لیکن خبروں سے پیپرلیک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
یہ پیپرلیک امتحان سے تقریباً 24 گھنٹے پہلے ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ امیدوار امتحان میں شامل ہونے والے تھے، لیکن اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای)، پونے نے ٹیچراہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) 2026 کا امتحان، جو28 جون، 2026 کوشیڈول تھا، اگلے نوٹس تک ملتوی کردیا ہے۔ کونسل نے ایک پریس ریلیزمیں کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان ریاست بھرمیں 1,028 مراکزپرمنعقد ہونا تھا۔ نیٹ 2026 امتحان کے دوران مبینہ پیپرلیک ہونے کی روشنی میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے۔حالانکہ اس درمیان ایک اطلاع ملنے پربھیونڈی پولیس نے ہفتہ کی روزصبح صبح چھاپہ ماری کی۔ جانچ کے دوران کچھ لوگوں کے پاس ٹی ای ٹی 2026 کے پیپرسے ملتے جلتے سوال پائے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کے افسران نے فوراً جانچ کی اورتصدیق کی کہ کچھ سوال اصلی امتحان پیپرکے ہیں۔ اس معاملے میں بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ امتحان کوپوری طرح شفاف اورمنصفانہ طریقے سے منعقد کرنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ اس لئے معاملے کی گہری جانچ ہونے تک 28 جون 2026 کو ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کوملتوی کردیا گیا ہے۔اب امتحان کی نئی تاریخ اوردیگراپڈیٹ مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کی آفیشیل ویب سائٹ پراعلان کئے جائیں گے۔ فی الحال تھانے میں ضبط کئے گئے لیک ہوئے پیپرکی جانچ کے بعد کل ہونے والے امتحان کومنسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اب پیپرلیک کرنے والوں کی تلاش مین مصروف ہوگئی ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

Continue Reading

دیش

ممتا بنرجی کے حلقہ انتخاب کے ای وی ایم محفوظ رکھنے کا حکم

Published

on

(پی این این)

کولکاتہ:کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے بھوانی پور اسمبلی سیٹ کی ووٹوں گنتی سے جڑے ثبوت کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے ریزلٹ میں گڑ بڑی کے الزامات پر سماعت کرتے ہوئے ای وی ایم، وی وی پی ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس گارانگ کانت نے ووٹنگ سینٹر بنے شیکھاوٹی میموریل اسکول کے اندر اور باہر لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ، کورٹ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان تمام ثبوتوں کی جانچ ہوگی۔ عدالت کے حکم کے بغیر انھیں نہ تو مٹایا جائے گا ، نہ ہی بدلا جائے گا، اور نہ ہی کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی جائے گی۔عدالت نے اس معاملے میں تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کئے جانے کے حکم دئے ہیں جس کے تحت شوبھیندو ادھیکاری، ان کے صلاح کار سبرت گپتا اور سنیل اگروال کو فریق بنایا جائے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network