Connect with us

دلی این سی آر

چندے کی چوری کے اصل گنہگاروں کو بچا رہے ہیں مودی: کجریوال

Published

on

نئی دہلی:بھگوان شری رام کے مندر میں چندے کی مبینہ چوری کے معاملے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہِ راست حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا وزیر اعظم شری رام مندر میں چندے کی چوری کے اصل مجرموں کو بچا رہے ہیں؟کیونکہ مودی جی نے خود ٹرسٹ تشکیل دیا، اس کے ہر رکن کا انتخاب خود کیا اور اپنے قریبی چمپت رائے کو مندر کا سب سے بااختیار ذمہ دار بھی بنایا۔ ایسے میں کیا ملک کے عوام کو یقین ہے کہ مودی جی اصل چوروں کو سزا دلا سکیں گے؟ پورا واقعہ تو یہی ظاہر کرتا ہے کہ مودی جی اس معاملے کو دبانے، رفع دفع کرنے اور قصورواروں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ شری رام مندر کی زمین کی خریداری، تعمیراتی کام اور چندے میں اتنے بڑے بڑے گھوٹالے ہوئے، مگر کیا وزیر اعظم کو اس کی خبر تک نہیں ہوئی؟ حقیقت یہ ہے کہ انہیں سب کچھ معلوم تھا، لیکن وہ دھرتراشٹر بنے رہے۔ جب سچ عوام کے سامنے آنے لگا تو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایک فرضی ایس آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ زمین گھوٹالے کے ثبوت لے کر گئے تو ایس آئی ٹی نے کہا کہ وہ زمین گھوٹالے کی جانچ ہی نہیں کر رہی ہے۔ آخر ایس آئی ٹی کر کیا رہی ہے؟ پہلے بھی ایس آئی ٹی بنی تھی، کچھ نہیں ہوا، اس بار بھی بنی ہے، کچھ نہیں ہوگا۔جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ اب سب مان رہے ہیں کہ شری رام مندر میں چندے کی چوری ہوئی ہے، لیکن کیا اصل قصورواروں کو، جو بڑے بااثر اور طاقتور لوگ ہیں، سزا ملے گی؟ کیا ان کی گرفتاریاں ہوں گی؟ کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی؟ ہر جگہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مودی جی کسی کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ میں عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہیں بھی یقین ہے کہ مودی جی اصل چوروں کو سزا دلا سکیں گے؟ میں یہ نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی میرے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ یہ پیسہ مودی جی تک پہنچا۔ اس بارے میں میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ لیکن پورا واقعہ ضرور یہ بتاتا ہے کہ مودی جی نے اس پورے معاملے کو دبانے، چھپانے اور اصل مجرموں کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی طور پر ایک ٹرسٹ بنایا۔ اس ٹرسٹ کا ایک ایک رکن خود منتخب کیا۔ اس میں ان کے اپنے قریبی لوگ شامل ہیں۔ چمپت رائے وزیر اعظم کے انتہائی قریبی مانے جاتے ہیں۔ مودی جی نے انہیں شری رام مندر کا جنرل سیکریٹری اور سب سے بااختیار ذمہ دار بنایا۔ 2021 میں وہاں زمینوں کے بڑے گھوٹالے ہوئے۔ ایک پاٹھک خاندان نے دو کروڑ روپے کی زمین ان کی پارٹی سے وابستہ ایک شخص کو فروخت کی، اور صرف دس منٹ بعد اسی شخص نے وہی زمین 18 کروڑ روپے میں مندر ٹرسٹ کو فروخت کر دی۔ دس منٹ میں دو کروڑ کی زمین اٹھارہ کروڑ کی کیسے ہوگئی؟ کیا وزیر اعظم کو اس کی خبر نہیں ہوئی؟ پوری دنیا کو معلوم تھا، میڈیا میں بھی خبریں آئیں۔ اسی طرح تین کروڑ روپے کی زمین 24 کروڑ میں، نو کروڑ کی زمین 55 کروڑ میں اور 14 کروڑ کی زمین 95 کروڑ روپے میں ٹرسٹ نے خریدی۔ کیا وزیر اعظم کو اس سب کی اطلاع نہیں تھی؟ یہ سب عوامی ریکارڈ میں موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مندر کی تعمیر سے وابستہ انجینئروں کا الزام ہے کہ ٹینڈروں میں ان سے 40 فیصد کمیشن مانگا جاتا تھا۔ کیا وزیر اعظم کو اس کا بھی علم نہیں تھا؟ صرف 40 دنوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں 70 مرتبہ چوری ریکارڈ ہوئی، کیا انہیں معلوم نہیں تھا؟ آٹھ ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حذف کر دی گئی، کیا اس کی بھی خبر نہیں تھی؟ اتنے طویل عرصے تک چندے کی چوری ہوتی رہی، پھر بھی انہیں کچھ معلوم نہیں ہوا؟ ٹرسٹ میں مرکزی وزارت داخلہ کا ایک افسر بھی موجود تھا، اس کے باوجود بھی انہیں کچھ معلوم نہیں ہوا؟ وزیر اعظم کو ملک کے ہر بوتھ کے ووٹر کی معلومات معلوم ہوتی ہیں، کون کس پارٹی کو ووٹ دیتا ہے، کس کا نام فہرست سے ہٹانا ہے اور کس کا شامل کرنا ہے، مگر اگر وہ کہیں کہ انہیں اس چوری کا علم نہیں تھا تو یہ بات قابلِ یقین نہیں۔اروند کیجریوال نے کہا کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے کم از کم 12 رپورٹیں وزیر اعظم کو دی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ رام مندر کی تعمیر، زمینوں کی خریداری اور چندے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور چوریاں ہو رہی ہیں۔ انہیں سب معلوم تھا، مگر وہ دھرتراشٹر کی طرح خاموش رہے۔ جب معاملہ حد سے بڑھ گیا اور عوامی دباؤ بڑھنے لگا تو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ایس آئی ٹی بنا دی گئی۔ ایف آئی آر درج ہوئے بغیر ایس آئی ٹی کیسے بن سکتی ہے؟ اس وقت تو ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی تھی۔ اسی دن عوام سمجھ گئے تھے کہ وزیر اعظم اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک فرضی ایف آئی آر درج کی گئی اور آٹھ چھوٹے ملازمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس نے ان کی ریمانڈ بھی نہیں مانگی بلکہ سیدھا عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ کسی بھی چوری کے مقدمے میں پولیس پوچھ گچھ کے لیے ریمانڈ لیتی ہے تاکہ معلوم ہو سکے مال کہاں ہے، کس کے کہنے پر چوری ہوئی اور اصل ماسٹر مائنڈ کون ہے، لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ فکر نہ کرو، چند دنوں میں ضمانت ہو جائے گی۔ آخر یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ جب ہمارے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ زمین گھوٹالے کے دستاویزات لے کر ایس آئی ٹی کے پاس گئے تو ایس آئی ٹی نے حیران کن جواب دیا کہ وہ زمین گھوٹالے کی جانچ ہی نہیں کر رہی بلکہ صرف چندے کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔پھر تعمیراتی اور زمینوں کے گھوٹالوں کی جانچ کون کرے گا؟ 2021 میں بھی اتر پردیش حکومت نے زمین گھوٹالے کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی بنائی تھی، مگر وہ بھی خاموشی سے ختم ہوگئی۔ کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ اس کی رپورٹ کب آئی اور کہاں گئی۔ اس بار بھی وہی ہوگا۔ 2021 میں نہ کوئی ایف آئی آر ہوئی، نہ کوئی گرفتاری، اور نہ ہی کوئی جیل گیا۔ اس بار بھی سب کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں، ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ آج بھی مندر کا انتظام وہی لوگ چلا رہے ہیں۔ کاغذوں میں استعفے ضرور دیے گئے ہیں، مگر عملی طور پر انتظام انہی کے ہاتھ میں ہے۔ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر برج بھوشن کا بیان میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے منہ کھولا تو بہت بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے اور انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے۔ آخر وہ کون سے نام ہیں جن کا ذکر کرنے سے برج بھوشن بھی ڈر رہے ہیں؟ بابا باغیشور دھام نے بھی کہا کہ اس معاملے میں بہت بڑے لوگ شامل ہیں اور اگر وہ بولیں گے تو ان پر بھی آنچ آ سکتی ہے۔ جب اتنے طاقتور لوگ نام لینے سے خوفزدہ ہیں تو واضح ہے کہ جن آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ہیں۔ اصل کردار کوئی اور ہیں اور گرفتار کیے گئے لوگ صرف مہرے ہیں۔اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ ملک کی عوام جاننا چاہتی ہے کہ وہ کس کو بچا رہے ہیں، کیوں بچا رہے ہیں اور ان کی کیا مجبوری ہے؟ اس معاملے سے کروڑوں

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلی این سی آر

دہلی حکومت نے لکشمی یوجنا کو دی منظوری

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی حکومت نے خواتین کو ماہانہ 2500 روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی اپنی مہتواکانکشی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اہل خواتین کو 2,500 ماہانہ مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا، “کابینہ کی میٹنگ میں، ہم نے قومی دارالحکومت میں اہل خواتین کو ماہانہ 2500 روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق منگل کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں دہلی میں اہل خواتین کو مالی مدد فراہم کرنے والی دہلی لکشمی یوجنا کو منظوری دی گئی۔ اسکیم کے تحت خواتین کو 2500 روپئے فراہم کئے جائیں گے۔دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ رجسٹریشن پورٹل یکم اگست کو شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد اہل خواتین اس اسکیم کے لیے درخواست دے سکیں گی۔ اس کے بعد درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کے بعد اہل خواتین کو اسکیم کے تحت مالی امداد کی منظوری دی جائے گی۔دہلی حکومت نے یہ اعلان رکھشا بندھن سے ٹھیک پہلے کیا۔ اس لیے اسے دہلی کی خواتین کے لیے رکھشا بندھن کے تحفے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی ایم ریکھا گپتا نے کہا کہ وہ رکھشا بندھن کے آس پاس مستفیدین کے پہلے بیچ کو پہلی قسط جاری کرنے کی امید کرتے ہیں۔سی ایم ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے حکومت کے قیام کے ایک سال اور ایک چوتھائی کے اندر اس وعدے کو پورا کیا ہے۔ میں دہلی کی خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ان کے آشیرواد سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔قومی راجدھانی میں خواتین کو رجسٹریشن پورٹل پر جاکر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ درخواست دہندگان کو ایک خود اعلانیہ، یا حلف نامہ بھی جمع کرنا ہوگا، جس میں یہ بتایا جائے کہ وہ کم از کم 10 سال سے دہلی کے رہائشی ہیں۔پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، سب سے اہم بات، اسکیم کے قواعد کے مطابق، اہل خواتین کو یہ بھی اعلان کرنا ہوگا کہ ان کے خلاف کوئی فوجداری کیس زیر التوا نہیں ہے۔ انہیں یہ بھی بتانا پڑے گا کہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ تفصیلات حلف نامے میں بتانی ہوں گی۔

Continue Reading

دلی این سی آر

آورہ کتوں کیلئے دوارکا میں ایل جی نے رکھاشیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد

Published

on

 

(پی این این)
نئی دہلی:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ٹی ایس۔ سندھو نے منگل کو دوارکا میں میونسپل کارپوریشن آف دہلی کے جدید کتوں کی پناہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسی نیشن کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپر ایک پیغام میں، سندھو نے کہا، آج، دوارکا کے سیکٹر 29 میں ایک جدید کتوں کے شیلٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اسے میئر پرویش واہی، ایم پی رامویر سنگھ بیدھوری، ایم ایل اے کیلاش گہلوت، اور دیگر معززین کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔”سندھو نے کہا، “تقریباً 6,050 مربع میٹر پر پھیلی یہ سہولت آوارہ کتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ، دیکھ بھال اور بحالی فراہم کرے گی۔ اس میں جدید انفراسٹرکچر ہوگا جو ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا۔ مزید برآں، میں نے چھوٹے جانوروں کے لیے دہلی کے واحد شمشان گھاٹ کا بھی دورہ کیا۔
جانوروں کے ڈاکٹر، اور مضامین کے ماہرین، تاکہ ان کا تجربہ اور علم ان اقدامات کو پائیدار اور حساس انداز میں تشکیل دینے میں مدد کر سکے۔”لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک بہترین مثال ہے۔ اسے جی ایم آر ورالکشمی فاؤنڈیشن کے سی ایس آر تعاون سے ایم سی ڈی کو بغیر کسی لاگت کے تیار کیا جا رہا ہے، جس سے جانوروں کی بہبود کے لیے دہلی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔”ایک اندازے کے مطابق دہلی میں آوارہ کتوں کی تعداد 8 سے 10 لاکھ کے درمیان ہے۔
یہ اعداد و شمار بنیادی طور پر میونسپل کارپوریشن آف دہلی (MCD) کے دائرہ اختیار سے متعلق ہے۔ دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں سالانہ 25,000 سے زیادہ کتے کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر نے ایئرپورٹ کے قریب ایروسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا، دوارکا سے واپسی کے دوران، میں نے آج ایروسٹی کا دورہ کیا۔ GMR حکام نے علاقے میں جاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تفصیلات فراہم کیں، جس میں پائیدار شہری منصوبہ بندی، پانی کے تحفظ، ٹریفک کا انتظام، اور آخری میل میٹرو کنیکٹیوٹی شامل ہے۔”انہوں نے X پر لکھا، ایروسٹی کی دوارکا سے قربت کو دیکھتے ہوئے، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ قریبی تال میل کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، کیونکہ دوارکا دہلی کی ترقی کی کلیدی راہداریوں میں سے ایک ہے۔ سبز بنیادی ڈھانچہ اور پائیداری دارالحکومت کی طویل مدتی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کے تمام منصوبوں میں مرکزی ہونا چاہیے۔

Continue Reading

دلی این سی آر

فرید آباد میں بھی چلے گی نمو بھارت ٹرین

Published

on

نئی دہلی : فرید آباد میں ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HSVP) کے دفتر میں نمو بھارت ٹرین (RRTS) پروجیکٹ کے بارے میں تقریباً چار گھنٹے کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران فرید آباد کے تمام سیکٹروں کے نقشوں اور ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن سے مجوزہ کوریڈور گزرے گا۔ بتایا گیا کہ فی الحال کوئی حکومتی منصوبہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے اور جو بھی رکاوٹیں آئیں گی ان کو بروقت حل کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ نمو بھارت کوریڈور کی تعمیر جلد ہی عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد شروع ہوگی۔ اس سے فرید آباد سے گروگرام کا فاصلہ صرف 20 منٹ رہ جائے گا۔ریاستی حکومت جدید ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کے ذریعے گروگرام، فرید آباد اور نوئیڈا کو جوڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تقریباً 15,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ کوریڈور تقریباً 62 کلومیٹر طویل ہوگا۔ اس راستے پر اٹھارہ اسٹیشن تجویز کیے گئے ہیں، جو این سی آر کے تین بڑے شہروں کے درمیان تیز، محفوظ اور آسان پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرتے ہیں۔فرید آباد شہر کے اہم اسٹیشن سینک کالونی، این آئی ٹی، باٹا چوک، اور سیکٹر 87/88 چوک ہوں گے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 19,390 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ توقع ہے کہ تعمیراتی کام دسمبر 2026 تک شروع ہو جائے گا، اس منصوبے کو 2031 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کوریڈور کی ایک اہم خصوصیت نمو بھارت ٹرین اور مقامی میٹرو دونوں کا ایک ہی ٹریک پر مجوزہ آپریشن ہوگا۔ پروجیکٹ کو تیز کرنے کے لیے، پیر کو سیکٹر 12 میں HSVP کے دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی۔ HSVP ایڈمنسٹریٹر نیرج کمار، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سندیپ دہیا، اور پروجیکٹ میں شامل سینئر افسران نے مجوزہ صف بندی اور HSVP کے موجودہ اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جائزہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نمو بھارت کوریڈور کی تعمیر میں کسی بھی سرکاری منصوبے، ترقی یافتہ شعبے یا الاٹ شدہ پلاٹ کی وجہ سے رکاوٹ نہیں بنے گی۔
مجوزہ راستے کے مطابق، راہداری فرید آباد میں داخل ہونے سے پہلے گروگرام کے ملینیم سٹی سینٹر، سیکٹر 52 اور گوال پہاڑی سے گزرے گی۔ یہاں، یہ سینک کالونی، این آئی ٹی، باٹا چوک، اور سیکٹر 11 اور 12 کے درمیان تقسیم کرنے والی سڑک سے گزرے گا، جو گریٹر فرید آباد کے کئی سیکٹروں کو جوڑتا ہے اور نوئیڈا کی طرف جاتا ہے۔ فرید آباد میں اس راہداری کی مجوزہ لمبائی تقریباً 16 کلو میٹر ہے۔ اس کے علاوہ، راہداری کو نوئیڈا ہوائی اڈے تک بڑھایا جائے گا، جس سے شہر کے باشندے صرف 20 منٹ میں جیور ہوائی اڈے تک پہنچ سکیں گے۔
میٹنگ میں، عہدیداروں نے اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی کہ پروجیکٹ HSVP کے ذریعہ پہلے سے تیار کردہ کالونیوں، الاٹ شدہ پلاٹوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر منفی اثر نہ ڈالے۔ اگر حکومتی منصوبے اور مجوزہ کوریڈور کے درمیان ممکنہ تصادم ہوتا ہے تو ابتدائی مرحلے میں اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اجلاس میں حتمی صف بندی ہونے تک مختلف محکموں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ زمین، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات سے متعلق تمام مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائے گا۔ حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے محکموں کے درمیان بہتر تال میل بہت ضروری ہوگا۔سندیپ دہیا، سپرنٹنڈنگ انجینئر، HSVP، نے کہا، “تفصیلی صف بندی اب بھی اپنے آخری مراحل میں ہے، لیکن محکمہ پہلے ہی تمام ممکنہ اثرات کا مطالعہ کر رہا ہے۔ میٹنگ میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آیا HSVP سیکٹرز میں کوئی پلاٹ یا سرکاری اسکیمیں مجوزہ راہداری سے متاثر ہوں گی۔”

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network