تازہ ترین
ضلع انتظامیہ کا صدر اسپتال کے باہر کھڑی نجی ایمبولینسوں پر چھاپہ، ڈی ایم ارریہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی، قانونی دائرے کے تحت تھانہ بھجوائی گئیں2 ایمبولینسسیتامڑھی:معمولی رقم کے تنازعہ میں معذور شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل، گاؤں میں ہرطرف سنسنی، ملزم کے گھر کے سامنے لاش رکھ کر مشتعل گاؤں والوں نے کیا سڑک جام، ایف ایس ایل ٹیم نے شواہد جمع کیے، ایک خاتون زیر حراستمیرٹھ کے ’سدبھاؤنا سمیلن‘ میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا پیغام، ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی طبقوں کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، چھ ماہ میں 200 نکڑ میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہسیدالبشر چریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ پروگرام کا انعقاد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی ’’ مولانا محمد علی جوہری ایوارڈ‘‘ سےسرفرازحیاتیاتی تنوع کا تحفظ پائیدار مستقبل کے لیے ناگزیر: پروفیسر سوچت سوروپ، لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ ہوم سائنس میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقادبدلتے وقت کا وہ بھی کمال دیکھے گاالیکشن کمیشن کی کاکردگی کی جانچ کیلئے نئی عرضی داخل،کسی ریاست کے سابق چیف جسٹس یا جج کی قیادت میں کمیٹی بنانے کا سپریم کورٹ سےمطالبہضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایات
uttar pradesh

دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،سیتاپور میں ڈگری کالج، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک اور یونانی و آیورویدک کالج کے قیام پر زور

(پی این این)
لکھنؤ:ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج، اتر پردیش حکومت دانش آزاد انصاری نے آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ریاست میں اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران تعلیم، تجارت، روزگار اور سماجی و معاشی مسائل سمیت متعدد موضوعات زیرِ بحث آئے۔ دانش آزاد انصاری نے ڈاکٹر عمار رضوی کو بتایا کہ اقلیتی طبقے کے تعلیمی فروغ اور مجموعی پیش رفت کے لیے حکومت کی جانب سے ان اضلاع میں، جہاں اقلیتی آبادی تقریباً 25 فیصد ہے، ڈگری کالج، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، یونانی اور آیورویدک کالج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاستی وزیر کی توجہ ضلع سیتاپور کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اقلیتی آبادی قابلِ ذکر تعداد میں ہے، اس لیے ضلع میں اعلیٰ تعلیم اور فنی تربیت سے متعلق اداروں کے قیام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے قیام سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، جس سے روزگار کے امکانات بڑھنے کے ساتھ سیتاپور کی مجموعی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔
دانش آزاد انصاری نے ڈاکٹر عمار رضوی کو یقین دلایا کہ وہ سیتاپور کے معاملے میں خصوصی توجہ دیں گے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ضلع کے لیے کون کون سی سرکاری اسکیمیں اور منصوبے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دستیاب امکانات کے مطابق ضروری اقدامات کے لیے متعلقہ سطح پر کوشش کی جائے گی۔ڈاکٹر عمار رضوی نے اقلیتی بہبود سے متعلق ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں دانش آزاد انصاری کی سرگرمی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقلیتوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔