تازہ ترین
ضلع انتظامیہ کا صدر اسپتال کے باہر کھڑی نجی ایمبولینسوں پر چھاپہ، ڈی ایم ارریہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی، قانونی دائرے کے تحت تھانہ بھجوائی گئیں2 ایمبولینسسیتامڑھی:معمولی رقم کے تنازعہ میں معذور شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل، گاؤں میں ہرطرف سنسنی، ملزم کے گھر کے سامنے لاش رکھ کر مشتعل گاؤں والوں نے کیا سڑک جام، ایف ایس ایل ٹیم نے شواہد جمع کیے، ایک خاتون زیر حراستمیرٹھ کے ’سدبھاؤنا سمیلن‘ میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا پیغام، ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی طبقوں کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، چھ ماہ میں 200 نکڑ میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہسیدالبشر چریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ پروگرام کا انعقاد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی ’’ مولانا محمد علی جوہری ایوارڈ‘‘ سےسرفرازحیاتیاتی تنوع کا تحفظ پائیدار مستقبل کے لیے ناگزیر: پروفیسر سوچت سوروپ، لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ ہوم سائنس میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقادبدلتے وقت کا وہ بھی کمال دیکھے گاالیکشن کمیشن کی کاکردگی کی جانچ کیلئے نئی عرضی داخل،کسی ریاست کے سابق چیف جسٹس یا جج کی قیادت میں کمیٹی بنانے کا سپریم کورٹ سےمطالبہضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایات
uttar pradesh

دارالعلوم دیوبند کا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل، ہر طرف پولیس تعینات،سٹی مجسٹریٹ کے حکم کو برقرار رکھنے کے بعد انتظامیہ نے کی مسجد کو منہدم کرنے کی کارروائی

oplus_2

(پی این این)
دیوبند: انتظامیہ کی جانب سے سہارنپور کلکٹریٹ کمپلیکس میں واقع مسجد کو بلڈوز کرنے کے بعد ضلع دن بھر ہائی الرٹ پر رہا۔ مذہبی شہر دیوبند میں خاص طور پر دارالعلوم کا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا۔ دن بھر بحث و مباحثہ جاری رہا، ہر کونے پر پولیس تعینات تھی۔
ہفتہ کی صبح ڈسٹرکٹ جج نے سٹی مجسٹریٹ کے حکم کو برقرار رکھنے کے بعد انتظامیہ نے مسجد کو منہدم کرنے کی کارروائی کی۔ اس کے ساتھ مسجد کیس میں عائد 6 کروڑ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس نے پورے ضلع میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جیسی صورتحال تھی۔
مذہبی شہر دیوبند میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا اور خاص طور پر دارالعلوم علاقہ سمیت شہر کے حساس علاقوں میں پولیس کی تعیناتی بڑھا دی گئی۔ اہم سڑکوں، چوراہوں اور حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مسلم رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے دن بھر بحث و مباحثہ کا بازار گرم رہا۔
دیوبندکے سابق ایم ایل اے معاویہ علی کو گھر میں نظر بند کرنے کے لیے مقامی اہلکار پولیس کے ساتھ ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے محلہ دیوان میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور گھر کو اطراف سے گھیر لیا۔ گھر کے اندر موجود خواتین نے جب انہیں بتایا کہ معاویہ علی گھر پر نہیں ہیں تو پولیس نے ان کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔ سابق ایم ایل اے کے گھر کے باہر پولیس دن بھر تعینات رہی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔