دلی این سی آر
اسکول کی فیسوں میں اضافے پرکیجریوال کا ریکھا حکومت پر حملہ
(پی این این)
نئی دہلی-دہلی پبلک اسکول، (Delhi Public School) دوارکا نے بڑھی ہوئی فیس ادا نہ کرنے پر 30 طلبہ کو نکال دیا۔ رپورٹ کے مطابق والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ والدین کو روکنے کے لیے گیٹ کے باہر باو ¿نسر بھی تعینات کیے گئے تھے۔
اب اس معاملے پر دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال(Arvind Kejrival) نے ریکھا حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے اے پی حکومت کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا۔ کسی طالب علم کو نکالا نہیں جا سکتا۔دہلی کے دوارکا میں واقع دہلی پبلک اسکول نے 30 کے قریب اسکول کے طلباءکو سالانہ فیس ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے نکال دیا۔ریکھا حکومت بچوں کے والدین کو پریشان کر رہی ہے۔
اس کے بعد والدین ناراض ہو گئے۔ والدین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو اسکول کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ والدین کے مطابق، وہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (DOE) کی طرف سے منظور شدہ 93,400 روپے کی سالانہ فیس کی بنیاد پر ماہانہ اقساط ادا کر رہے تھے۔ اسکول نے ہم سے 1,95,000 روپے فیس مانگی تھی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی حکومت نے حال ہی میں پرائیویٹ اسکولوں میں من مانی فیسوں میں اضافے کو روکنے کے لیے ایک مسودہ بل کی منظوری دی تھی۔ یہ بل فی الحال لاگو نہیں ہوا ہے۔
اس میں اسکول، ضلع اور ریاستی سطح پر فیس ریگولیٹری کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس میں طلباﺅ الگ کرنے یا داخلے سے انکار کرنے جیسی زبردستی کارروائیوں پر ?50,000 کے جرمانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال ڈی پی ایس کے اس رویے سے کافی ناراض نظر آئے۔ اپنے ایکس ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دور میں ایسا کبھی نہیں ہونے دیا گیا۔
کوئی سکول طلبہ کو نکال نہیں سکتا۔ آپ کی حکومت ہمیشہ طلبائ اور والدین کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے۔”کسی طرح، ہم منگل کو اپنے بیٹے کو اسکول میں داخل کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
دلی این سی آر
اردو اکادمی دہلی کی اردو تھیٹر ورکشاپ کا شاندار اختتام
(پی این این)
نئی دہلی: اردو اکادمی، دہلی کی تھیٹر ورکشاپ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مسلسل جاری رہنے والا پروگرام ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اردو تھیٹر ورکشاپ کے دو مراکز قائم کیے گئے تھے کریسنٹ اسکول، موج پور اور اردو اکادمی دہلی کے دفتر کا احاطہ۔ ہندوستان میں شاید ہی کوئی دوسری ادبی و ثقافتی اکادمی ہو جو تقریباً تین دہائیوں سے مسلسل بچوں کے لیے باضابطہ ڈراما ورکشاپ کا انعقاد کرتی آ رہی ہو۔ اس ورکشاپ کے ذریعے بچوں کو اداکاری، مکالمہ ادائیگی، اسٹیج کے آداب اور اردو تھیٹر کی روایت سے عملی طور پر روشناس کرایا جاتا ہے۔وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ اور چیئرمین اردو اکادمی ،دہلی کپل مشرا کی خصوصی توجہ، تعاون اور سرپرستی کے باعث ہی سمر کیمپ اور اردو تھیٹر ورکشاپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہو سکا۔
منڈی ہاؤس کے سری رام سینٹر میں منعقدہ اختتامی پروگرام میں بڑی تعداد میں ایسے افراد بھی شریک ہوئے جن کا تعلق غیر اردو پس منظر سے تھا۔ اس موقع پر ایک خاتون نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’یہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں اردو اکادمی کے کسی پروگرام میں شریک ہوئی ہوں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بچوں کی صلاحیتوں پر مبنی اتنا خوبصورت اور معیاری پروگرام بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔‘‘دیگر حاضرین نے بھی بچوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صرف بائیس دن کی محنت میں بچوں نے جس اعتماد اور مہارت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ حیرت انگیز اور قابلِ ستائش ہے۔ ان کے مطابق اردو اکادمی، دہلی اس کامیاب کاوش پر مبارک باد کی مستحق ہے۔
دوسرے روز کا پروگرام اپنے مقررہ وقت پر ریشماں فاروق کی دلکش نظامت میں شروع ہوا۔ اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اراکین محمد ہارون اور عزیز حسین قدوسی نے فنکاروں کو گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔
پروگرام کا پہلا حصہ سمر کیمپ میں تیار کردہ داستان گوئی پر مشتمل تھا، جس میں نو بچوں نے جناب ساحل آغا اور محترمہ اسما رحمان کی رہنمائی میں اپنی داستانیں پیش کیں۔ افرا افتخار نے ’’چچا چھکن‘‘، سمرین نے ’’نیکی کا فرشتہ‘‘، محمد عمر نے ’’شیر اور خرگوش‘‘، افرح حریم نے ’’ایمانداری‘‘، زویا نے ’’بڑوں کی عزت‘‘، یاسین نوشاد نے ’’کپڑوں کی دعوت‘‘، انشا محبوب نے ’’دنیا کی سب سے قیمتی چیز کیا ہے؟‘‘، ایمن فاطمہ نے ’’محنتی کسان اور اس کے آلسی بیٹے‘‘ اور عنایہ عظیم نے ’’میں بچ گئی ماں‘‘ کے عنوانات سے اپنی داستانیں پیش کیں۔
پروگرام کا دوسرا حصہ سمر کیمپ میں تیار کردہ غزل گائیکی پر مشتمل تھا۔ جویریہ نے ’’بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے‘‘، تسمیہ نے ’’اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں‘‘ اور عامرہ نے ’’یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا‘‘ پیش کر کے سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ ان کے ساتھ ہارمونیم پر ان کے موسیقی استاد جناب ذیشان ضمیر اور طبلے پر غلام صابر نے شاندار سنگت پیش کی۔
بعد ازاں اردو تھیٹر ورکشاپ میں تیار کردہ مزاحیہ ڈراما ’’گدھے کا گدھا‘‘ پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی جمن میاں اور ان کے محبوب گدھے ’’جنّوں میاں‘‘ کے گرد گھومتی ہے، جسے وہ تعلیم دلا کر انسان بنانا چاہتے ہیں۔ مختلف مناظر پر مشتمل اس ڈرامے میں معاشرتی مسائل کی عکاسی کے ساتھ کئی اہم پیغامات بھی پیش کیے گئے۔تقریباً ایک گھنٹے پر مشتمل اس ڈرامے میں اٹھائیس ننھے اداکاروں نے اپنی شاندار اداکاری سے حاضرین کو محظوظ کیا اور بھرپور داد حاصل کی۔
دونوں روز کے پروگراموں نے ثابت کر دیا کہ اردو اکادمی، دہلی کا سمر کیمپ اور تھیٹر ورکشاپ ہر اعتبار سے کامیاب رہا۔ ان دو دنوں میں 17بچوں نے داستان گوئی،5 بچوں نے غزل گائیکی اور71 بچوں نے ڈراموں میں حصہ لیا۔پروگرام میں ڈراما اور ادب سے وابستہ شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر شعیب رضا خاں وارثی، ڈاکٹر شاہنواز فیاض، ڈاکٹر فرمان چودھری، حبیب سیفی، عرفان راہی، شاکر دہلوی، مختلف اسکولوں کے اساتذہ و طلبہ اور بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔
دلی این سی آر
دہلی ۔این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ،گرمی سے راحت
(پی این این)
نئی دہلی : دہلی میں موسم اچانک بدل گیا۔ کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ بادل آج بھی چھائے رہیں گے۔ تاہم بارش کی توقع نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کی دوپہر کو پیلے رنگ کا الرٹ جاری کیا، جس میں رات 8 بجے کے قریب دہلی میں ہلکی بارش اور 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے پانچ روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص اضافہ متوقع نہیں ہے۔ جمعرات کو جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ تاہم بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔جمعہ اور ہفتہ کو آسمان ابر آلود رہے گا۔ دوپہر یا شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ان دو دنوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27 سے 29 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 اور 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔اتوار کو ابر آلود رہے گا۔ دن میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ تاہم بارش کی توقع نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 اور 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ پیر اور منگل کو مطلع ابر آلود رہے گا۔ دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ان دو دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق، مشرقی ہواؤں سے آنے والی نمی اور مغربی رکاوٹوں کے اثر کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں پر بکھرے ہوئے طوفانی بادل بن رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی میں مقامی طور پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
دلی این سی آر
دہلی کے یمنا بازار میں بلڈوزر کارروائی شروع
(پی این این)
نئی دہلی : صبح دہلی کے یمنا بازار علاقے میں بلڈوزر کی کارروائی شروع ہوئی۔ میونسپل کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر انہدامی کارروائی سے قبل علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کشمیری گیٹ علاقے کے یمنا بازار کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کے لیے ایک نیا نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں گھاٹ نمبر 2 اور 32 کے درمیان رہنے والے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر علاقہ خالی کریں۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں انہدام ہوگا۔
اس علاقے میں 310 مکانات ہیں جن میں تقریباً 1,100 افراد رہائش پذیر ہیں۔ کئی خاندان پہلے ہی اپنے گھر خالی کر چکے ہیں۔ مسماری کی کارروائی سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مکینوں کا الزام ہے کہ ان کے پانی کے کنکشن پہلے ہی منقطع ہیں۔ انہیں بدھ کی رات تک اپنے گھر خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
جبکہ کچھ رہائشیوں نے اپنا سامان ہٹا لیا ہے، بہت سے باقی ہیں۔ آنے والی کارروائی کو لے کر مکینوں میں خوف کی فضا ہے۔ مقامی رہائشی گنیش نے کہا کہ جن لوگوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے انہیں دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے عارضی پناہ گاہوں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس نے کہا یہ کیسا انصاف ہے؟ ہمارے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور ہمیں نائٹ شیلٹرز میں رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یمنا گھاٹ پانڈا ایسوسی ایشن کے خزانچی سنیل شرما نے کہا، “ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے، انہدام کا کوئی عدالتی حکم نہیں ہے، اس کے باوجود ہمیں بے دخل کیا جا رہا ہے۔”
پرانی دہلی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جمنا بازار کے قریب تقریباً 310 مکانات ڈی ڈی اے کی ملکیت والی فلڈ پلین زمین پر غیر قانونی تجاوزات ہیں۔حکام کے مطابق جب بھی جمنا میں پانی کی سطح بلند ہوتی ہے تو یہ علاقہ ہر سال سیلاب کی زد میں آ جاتا ہے، جس سے انسانی جانوں، مویشیوں اور املاک کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے رہائشیوں کو 15 دن کے اندر علاقہ خالی کرنے اور اپنا سامان خود منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
اس سے قبل مئی میں دہلی حکومت نے جمنا کے بار بار آنے والے سیلاب سے دارالحکومت کے تحفظ کے لیے رِنگ روڈ کے ایک حساس حصے کے ساتھ سیلابی حفاظتی دیوار کی تعمیر کی بھی منظوری دی تھی۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا تھا کہ مجنو کا ٹیلا سے اولڈ ریلوے برج (او آر بی) تک 4.72 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کی جائے گی، جسے اگلے مون سون سیزن سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ، جسے بجٹ کے حصے کے طور پر منظوری دی گئی، شہر میں بار بار آنے والے شدید سیلاب کے تجربات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت اب عارضی انتظامات کے بجائے ایک مستقل حل کی جانب عملی اقدامات کر رہی ہے۔حکام کے مطابق دیوار کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ ایک مضبوط حفاظتی رکاوٹ کا کام کرے گی اور جمنا کے پانی کو رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے روکے گی۔توقع ہے کہ یہ دیوار سول لائنز، کشمیری گیٹ، جمنا بازار اور مجنو کا ٹیلا جیسے ان علاقوں کو مؤثر تحفظ فراہم کرے گی ۔جو ماضی میں جمنا کے پانی کی سطح بلند ہونے پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے رہے ہیں۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
