Connect with us

Bihar

جامعہ نورالفلاح للبنات ارریہ میں شانداراورپرکشش انداز میں کی گئی پرچم کشائی،طالبات نے جوش وخروش کے ساتھ منایایومِ آزادی کا جشن اور حب الوطنی کاپیش کیا ثبوت

Published

on

(پی این این)
ارریہ: دینی تعلیمی و تربیتی ادارہ”جامعہ نورالفلاح للبنات”، نور نگر مٹیاری، پوسٹ باغ نگر، ضلع ارریہ میں80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ادارہ کے بانی اور مہتمم مولانا زبیر احمد مظاہری نے پرچم کشائی کی اور گارجین سمیت مقامی لوگوں اور تمام طالبات، اساتذہ اور معلمات کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طالبات، اساتذہ اور معلمات کے جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا، کیوں کہ پرچم کشائی کے وقت قومی پرچم لہراتا ہوا ایک نہایت دل کش اور ایمان افروز منظر پیش کر رہا تھا۔
طالبات نے قومی جذبے کے ساتھ قومی ترانہ پیش کیا اور ملک کی ترقی، امن و سلامتی اور خوش حالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ خوب صورت منظر اس بات کی علامت تھا کہ یہاں کی بچیاں علم و تربیت کے ساتھ وطن سے محبت اور قومی ذمہ داری کا جذبہ بھی اپنے دلوں میں رکھتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن، ترقی اور خوش حالی عطا فرمائے اور جامعہ نورالفلاح للبنات کو دن دگنی رات چوگنی ترقی سے مالا مال کردے۔ پرچم کشائی کے بعد سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا اور ملی نعروں سے جامعہ کا کیمپس گونج اٹھا۔ پرچم کشائی کے بعد تقریب کے شرکاء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے بانی مولانا زبیر احمد مظاہری نے یوم آزادی کی حقیقی روح اور تحریک آزادی میں علمائے ہند اور دیگر طبقات کے لازوال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انتہائی پر عزم انداز میں شیخ الہند مولانا محمود مدنی دیو بندی کی انقلابی اور تاریخی جد و جہد کا تفصیلی ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح شیخ الہند نے برطانوی استعمار کی جڑیں بلانے کے لیے پہلی جنگ عظیم کے دوران بین الاقوامی سطح پر عثمانی حکومت اور افغانستان کی مدد سے ایک منظم مسلح تحریک کا آغاز کیا تھا، جو تاریخ میں ریشمی رومال تحریک کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ انگریز حکومت کو جب اس خفیہ اور منظم تحریک کا پتہ چلا تو آپ کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کر کے بحیرہ روم میں واقع بد نام زمانہ جزیرے مالٹا کی جیل میں قید وبند اور تنہائی کی صعوبتیں جھیلنے کے لیے بھیج دیا گیا۔ آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج کی نئی نسل کو آزادی کے متوالےکی عظیم قربانیوں سے مکمل طور پر واقف کرانا ہمارا اخلاقی او ملی فریضہ ہے، تا کہ وہ جان سکیں کہ یہ آزادی کتنی قیمتی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ آپ نے اپنے خطاب میں جامعہ کے نظام تعلیم اور اس کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا ادارہ بچوں کو محض تاریخ کے چند صفحات اور سیاسی روایات رٹانے کا کام نہیں کرتا، بلکہ انہیں یہ سکھاتا ہے کہ آزادی کی یہ نعمت کیسے برقرار رکھی جاسکتی اور وہ ایک صالح شہری بن کر ملک وقوم کی کس طرح بہتر خدمت انجام دے سکتی ہیں۔ یہاں اس ابتدائی تعلیم سے لے کر ثانوی سطح تک کی تمام تعلیم مکمل اسلامی اور پاکیزہ ماحول میں دی جاتی ہے، جہاں تربیت یافتہ اور علم وعمل سے لیس اساتذہ کرام اور معلمات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ دور کے تقاضوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے، لہذا اگر ملت اسلامیہ اور ہمارے نو نہالوں کو دنیا میں آگے بڑھانا ہے تو انہیں دینی اقدار پر کار بند رہتے ہوئے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے اختتام پر تمام طالبات اور گارجین حضرات کے مابین مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور آخر میں ایک بار پھر سے مقامی لوگوں اور بچیوں کے گارجین کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش‌قرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے ہر طرح کی اعانت کی پرزور اپیل کی۔

Bihar

بہار میں شفاف امتحانات کیلئے ہو گی کمیٹی کی تشکیل، کالجوں میں ہوگی ’پولیس دیدی‘ کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کیا اعلان

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اعلان کیا کہ رکشا بندھن کے دن سے ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں طالبات کی حفاظت کے لیے ’پولیس دیدی‘ تعینات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بہن بیٹیوں کی حفاظت اور ان کے عزت و احترام کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کی سلامتی کے پیش نظر ہم نے ’پولیس دیدی‘ کو پانچ ہزار اسکوٹی اور موٹر سائیکلیں فراہم کی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو محفوظ اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ ریاستی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کئی اہم اعلانات بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے طلبہ کا اعتماد سب سے زیادہ اہم ہے۔
بہار میں امتحانات کو منظم، شفاف، غیر جانب دار اور جدید بنانے کے لیے ہائی کورٹ کے ایک جج کی سربراہی میں ریاستی سطح پر امتحانی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اسی طرح تعلیم کے معیار کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ریاست میں قائم 551 سرسوتی ودیا نکیتنوں میں آئی آئی ٹی، جے ای ای اور نیٹ سمیت مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے داخلہ امتحانات کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان ہمارے صوبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خوشحالی ہی ریاست اور ملک کی ترقی کی بنیاد ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار کو محفوظ اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ ریاستی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ بہن بیٹیوں کی حفاظت اور ان کے عزت و احترام کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواتین کی سلامتی کے لیے ہم نے ’پولیس دیدی‘ کو پانچ ہزار اسکوٹی اور موٹر سائیکلیں فراہم کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 17 اگست کو ’ودیارتھی سَہیوگ پورٹل‘ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے ریاست بھر کے اسکولوں، کالجوں اور کوچنگ سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں طلبہ کی شکایات اور پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ پورٹل پر طلبہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کا زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندر نپٹارہ کیا جائے گا۔ ہماری حکومت شکایات کے ازالے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
بہار میں نوجوان پالیسی بنائی جائے گی: ریاستی حکومت نے 2030 تک ایک کروڑ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بہار یوتھ پالیسی تیار کی جائے گی اور اس کی نگرانی ریاستی یوتھ کمیشن کرے گا۔بہار کی مالامال اور روحانی وراثت—نالندہ، بودھ گیا، وکرم شیلا، راج گیر اور ویشالی—کو کاروباری مواقع، ورثہ گائیڈ، ثقافتی سیاحت اور اسٹارٹ اپس سے جوڑتے ہوئے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

 

 

Continue Reading

Bihar

رام لکھن سنگھ یادو کالج بہار شریف’نالندہ‘ میں خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

Published

on

(پی این این)
بہارشریف:آج رام لکھن سنگھ یادو کالج بہار شریف “نالندہ” میں کالج کے سیکرٹری ڈاکٹر انیل کمار کی ہدایت پر ایک رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ کالج انتظامیہ اور صدر اسپتال بہار شریف کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا۔پروگرام کا افتتاح پروگرام کے افتتاح کنندہ کالج کے سیکرٹری ڈاکٹر انیل کمار اور کالج کے پرنسپل پروفیسر اودھیش کمار نے کیا۔اس موقع پر کالج کے این سی افسر لیفٹیننٹ گوپال کمار نے خون عطیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، “خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہے۔ ہمارے ذریعے عطیہ کی گئی خون کی ایک بوند کسی ضرورت مند مریض کی جان بچا سکتی ہے۔ خون عطیہ کرنے سے صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، بلکہ یہ جسم کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔”
کالج کے اساتذہ پروفیسر ویریندر کمار اور پروفیسر شمبھو کمار کی ترغیب پر خون عطیہ کیمپ میں کالج کے اساتذہ، عملہ، این سی کیڈٹس اور طلبہ و طالبات نے بڑے جوش کے ساتھ حصہ لیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر اودھیش کمار نے صدر اسپتال بہار شریف نالندہ کے بلڈ ڈونیشن سیل اور ان کی پوری میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ تمام خون عطیہ کرنے والوں کو صحت کی جانچ کے بعد سرٹیفکیٹ اور چائے-ناشتے کے ساتھ اعزاز دیا گیا اور ترغیبی رقم دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔نالندہ کے یوتھ آئیکون رتیش کمار نے تمام خون عطیہ کرنے والوں کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر کالج کے پروفیسر دینیش مہتو، پروفیسر سنگیتا سنہا، پروفیسر پرتیما رائے، پروفیسر پریانکا کماری، پروفیسر ڈاکٹر دینیش چندرا، پروفیسر سیتا کماری، پروفیسر روی کمار، پروفیسر پربیلا کماری، پروفیسر پونم کماری، پروفیسر راہل راج، پروفیسر سنجو سنہا، پروفیسر سیما کماری، پروفیسر سنجے کمار نرالا، پروفیسر سورج کمار، پروفیسر بلویر کمار، ہیڈ کلرک خورشید عالم، کلرک منیش کمار، سمن ساو، پنکج کمار، منجولا کماری، لائبریرین نین کمار، لیب ٹیکنیشن پنکی کماری، کاجل کماری، رنکی کماری، سنجے کمار، ڈیٹا آپریٹر سمیر کمار، اکھلیش کمار، آرڈر پال وجے کمار یادو، کرشنانند پرساد، سہدیو پرساد، سمپری دیوی، انیتا کماری موجود رہے۔

Continue Reading

Bihar

یوم آزادی کے موقع پر مدنی پبلک اسکول سنگرام میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
مدھوبنی(سنگرام):مدنی پبلک اسکول سنگرام میں یوم آزادی کا جشن نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا ، اسکول کے ڈائرکٹر محمد سعداللہ نے اسکول کے ٹیچرس ، معززین علاقہ اور بچوں کی موجودگی میںرسم پرچم کشائی سے پروگرام کا آغازکیا ۔
اسکول کے طالب علم ایان فریداوراعجازخاں نے قومی ترانہ اورقومی گیت پیش کیا ،رسم پرچم کشائی اورقومی ترانہ وگیت کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف کلاسوںکے بچوںنے مختلف موضوعات پر تقاریراورمکالمے پیش کئے ، جس کو حاضرین نے بے حدسراہا،چھوٹے چھوٹے بچوںکی پراعتمادپیش کش کو پروگرام کے مہمان خصوصی جھنجھارپوربلاک کے بی ڈی او نے اپنی تقریرکاموضوع بناتے ہوئے طلباکی خوب خوب حوصلہ افزائی فرمائی،انہوںنے بچوںکے سرپرستوںکو مخاطب کرتے ہوئے ہرحال میںتعلیم کی تئیں بیداررہنے اوربچوںکی روٹین چیک کی صلاح بھی دیئے ،انہوںنے کامیاب پروگرام کے انعقادپر اسکول انتظامیہ کی بھی سراہنا کی، بعدازاں پروفیسرقمرعالم خاں اورانظرعالم نے اپنی تقریرمیں یوم آزادی میںمجاہدین آزادی کی قربانی کو یادکرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ، انہوںنے خاص کر تعلیم کی اہمیت وضرورت پر بات کرتے ہوئے ہر ایک کومعاشرہ میں اپنی ذمہ داری کی تئیں مکمل ایمانداررہنے اورتعلیم کی روشنی جہاںکہیں سے بھی ملے اس کے حصول کے لئے کوشاںرہنے کا مطالبہ کیا ،انہوںنے یہ بھی کہاکہ آزادی اورجمہوریت کی حقیقی روح سے ہم سب اسی وقت فیضیاب ہوسکتے ہیں جب ہمارامعاشرہ پورے طورپر تعلیم یافتہ ہوگا۔اورہم میںکاہرایک تعلیم کو اپنے لئے اورسوسائٹی کے لئے ضروری تصورکریگا۔
پروگرام کے اخیر میں اسکول کے ڈائرکٹر محمد سعداللہ نے کہا کہ آج کا دن بزرگوں اور مجاہدین آزای کی بے لوث محنت وقربانی کے نتیجے میں ہمیں ملا ہے ، اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم موجودہ دورکے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے ایجنڈے کو ترجیح دیںجو ملک کوآگے لے جانے اور اس کی تعمیر وترقی میں معاون ومفید ثابت ہوں ۔انہوںنے پروگرام میں آئے ہوئے تمام مہمانوں،بچوںکے والدین ،مہمان خصوصی جھنجھار پوربلاک کے بی ڈی او ، پروفیسر قمر عالم خان ، انظر عالم ، سابق مکھیا عبدالرشید ، سلمان خان ، مدرسہ عارفیہ سنگرام کے اساتذہ کرام، اور تمام حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت اسکول کے پرنسپل مولانا ظفراللہ قاسمی نے بخوبی انجام دیا وہیں پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد ارشادعالم ندوی کے ساتھ اساتذہ اسکول نے بھرپورکرداراداکیا ۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network