Connect with us

دلی این سی آر

50 فیصد لوگوں تک نہیں پہنچا ایس آئی آر کا اینیومریشن فارم:بھاردواج

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی: دہلی میں جاری ایس آئی آر کے عمل کے تحت دیہات اور غیر مجاز کالونیوں میں رہنے والے 50 فیصد لوگوں تک اینیومریشن فارم نہیں پہنچا ہے۔
اس کے باوجود الیکشن کمیشن دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے 99 فیصد سے زائد اینیومریشن فارم لوگوں میں تقسیم کر دیے ہیں، جو زمینی حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایس آئی آر کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں کو اینیومریشن فارم ہی نہیں ملے گا تو وہ اسے بھر کر واپس کیسے جمع کریں گے اور ان کا ایس آئی آر کیسے ہوگا؟ گراؤنڈ رپورٹس کے مطابق، خاص طور پر دیہات اور غیر مجاز کالونیوں میں بڑی تعداد میں لوگوں تک فارم پہنچے ہی نہیں ہیں۔ کئی بی ایل اوز کے پاس اب بھی فارم پڑے ہوئے ہیں، لیکن انہیں تقسیم نہیں کیا جا رہا ہے۔ پیر کے روز آپ کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی میں ایس آئی آر کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 99 فیصد سے زائد اینیومریشن فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
لیکن گراؤنڈ سے آنے والی رپورٹس بتا رہی ہیں کہ یہ بات پوری طرح غلط ہے۔ میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ کسی گاؤں یا غیر مجاز کالونی میں جا کر لوگوں سے پوچھے تو تقریباً 50 فیصد لوگ یہی کہیں گے کہ ان کے پاس اینیومریشن فارم نہیں پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز بڑی تعداد میں فارم اپنے پاس رکھے بیٹھے ہیں اور انہیں تقسیم نہیں کر رہے ہیں۔ کوٹھیوں اور ڈی ڈی اے فلیٹس میں فارم گھر گھر پہنچے ہیں، لیکن دیہات اور غیر مجاز کالونیوں میں، جہاں دہلی کی تقریباً 70 فیصد آبادی رہتی ہے، وہاں اینیومریشن فارم تقسیم نہیں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ ایس آئی آر کے نام پر اتنی بڑی تعداد میں ووٹ کاٹے جا رہے ہیں، جس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ جن بی ایل اوز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ لوگوں تک پہنچ ہی نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے براڑی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بوتھ نمبر 64 پر کل 1670 ووٹ ہیں، لیکن صرف 510 فارم جمع ہوئے ہیں۔ بوتھ نمبر 158 پر 1460 ووٹوں میں سے صرف 427 فارم اور بوتھ نمبر 160 پر 1041 ووٹوں میں سے صرف 280 فارم ہی جمع کیے گئے ہیں۔ سنجیو جھا نے بتایا کہ ہر بوتھ پر صرف 30 سے 35 فیصد فارم ہی جمع ہوئے ہیں اور جب بی ایل اوز سے آگے کے عمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اوپر سے حکم ہے کہ باقی سبھی لوگوں کو شفٹڈ ظاہر کر دیا جائے، جس کا سیدھا مطلب ہے کہ شفٹڈ کے نام پر ان سب کے ووٹ کاٹ دیے جائیں گے۔سنجیو جھا نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص بی ایل او کو تلاش کرتے ہوئے اس کے پاس گیا تو بی ایل او نے کہہ دیا کہ اس کا ایس آئی آر پہلے ہی اتراکھنڈ میں ہو چکا ہے، جبکہ وہ شخص گزشتہ 30-40 سال سے دہلی میں رہ رہا تھا۔ جب میں نے اس کی جانچ کرائی تو معلوم ہوا کہ اس کا ایس آئی آر کہیں بھی نہیں ہوا تھا۔ بی ایل اوز محض خانہ پُری کر رہے ہیں اور سسٹم میں کسی بھی ملتے جلتے نام کو دیکھ کر، درست تصدیق کے بغیر ووٹ کاٹ رہے ہیں۔ سنجیو جھا نے کہا کہ غیر مجاز کالونیوں میں لوگ اتنے زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں، جس کا فائدہ اٹھا کر لاپروائی سے ان کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔ جون کی گرمی کی چھٹیوں کے دوران کرائے گئے پری ایس آئی آر کے دوران ہی تقریباً 13-14 لاکھ ووٹ کاٹ دیے گئے تھے اور اب جو لوگ گزشتہ مرتبہ ووٹ ڈال چکے ہیں، وہ شکایت کر رہے ہیں کہ ووٹر لسٹ میں ان کے نام موجود نہیں ہیں۔ سنجیو جھا نے عام آدمی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یا تو اس عمل کی مدت میں توسیع کی جائے یا پری ایس آئی آر میں کاٹے گئے ووٹوں کے سلسلے میں کوئی حل نکالا جائے۔ اگر دہلی میں اسی طرح ایس آئی آر کرایا گیا تو غیر مجاز کالونیوں اور دیہات میں موجودہ ووٹوں کے صرف 30-40 فیصد ووٹ ہی باقی رہ جائیں گے اور گزشتہ مرتبہ کے مقابلے میں آدھے ووٹ رہ جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ووٹ ڈالنے سے ایک بھی ووٹر محروم نہ رہے، لیکن اگر الیکشن کمیشن یہ طے کر لے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کیسے کاٹے جائیں تو پھر جمہوریت ہی ختم ہو جائے گی۔وہیں، آپ کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی درگیش پاٹھک نے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل پر ملک میں کافی بحث ہو چکی ہے۔ کچھ دن پہلے پنجاب میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسمبلی میں 25 سے 30 ہزار ووٹ کٹوا دو اور الیکشن جیت جاؤ۔ یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہوگا کہ آج دہلی میں جاری ایس آئی آر کے عمل کو بی جے پی نے پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ بی ایل اوز بہت نچلی سطح کے افسران ہوتے ہیں، جن پر دباؤ ڈال کر اور انہیں اراکین اسمبلی کے دفاتر میں بلا کر فہرستیں دی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دہلی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں۔ درگیش پاٹھک نے دہلی میں رہنے والے کرایہ داروں کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود میں اور سنجیو جھا کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور ہر چھ ماہ یا ایک سال میں اپنا گھر تبدیل کرتے ہیں۔ میں راجندر نگر میں رہتا ہوں اور اب تک تین مکان تبدیل کر چکا ہوں، جس کی وجہ سے میرا ووٹ بھی مختلف مقامات پر منتقل ہوا۔ حال ہی میں نئی جگہ منتقل ہونے کے بعد میں ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج نہیں کرا سکا تھا، اس وقت بی ایل او ہمارے پرانے پتے پر گئے تھے۔ چونکہ لوگ ہمیں جانتے تھے، اس لیے رابطہ ہو گیا، لیکن عام لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔درگیش پاٹھک نے کہا کہ دہلی میں اتر پردیش، بہار، ہریانہ، پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں سے آ کر تقریباً 60 سے 70 فیصد لوگ کرائے کے مکانوں میں رہتے ہیں، جو اکثر اپنے گھر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ آج ایسے تمام کرایہ داروں کے ووٹ کٹنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سے ہماری اپیل ہے کہ دہلی کے ایس آئی آر کے عمل کو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں مختلف انداز سے دیکھا جانا چاہیے۔ دیگر ریاستوں میں تقریباً 80 فیصد علاقہ دیہی ہوتا ہے، جہاں کرایہ داروں کا مسئلہ نہیں ہوتا اور ہر گھر میں مکان مالک خود رہتا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو دہلی کو ایک خصوصی معاملے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ درگیش پاٹھک نے بتایا کہ پولنگ افسران بھی کئی سطحوں پر اس مسئلے کو اٹھا رہے ہیں، لیکن اعلیٰ افسران پر دباؤ ہے کہ جلد از جلد اس عمل کو ختم کرکے ووٹ کاٹنے کا کام مکمل کیا جائے اور بی جے پی کو مطمئن کیا جائے۔ بی جے پی نے ہر بوتھ پر پارٹی کارکنوں اور پیسے دے کر لوگوں کو تعینات کرکے ووٹر لسٹ کو منظم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہماری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ کرایہ داروں کے معاملے میں، جو دہلی کی ایک بہت بڑی آبادی ہیں، حساسیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اس پورے عمل میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلی این سی آر

ریکھا گپتا نے 50 الیکٹرک بسوں کودکھا ئی ہری جھنڈی

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے صاف شہری ٹرانسپورٹ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ اس نے 50 سے زیادہ نئی الیکٹرک بسیں شروع کیں اور صاف شدہ میونسپل زمین پر آکسیجن پارکس بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی سہولیات اور ایک ٹیسٹنگ سنٹر کا افتتاح کرنے کے لیے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ مسائل پر رہنے کی بجائے ان کا حل تلاش کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا، آج، ہم دہلی کے لوگوں کے لیے 50 سے زیادہ نئی ای وی بسیں شروع کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہاں تیکھنڈ میں ایک خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشن شروع کیا جا رہا ہے، اور ای وی چارجنگ اسٹیشن بھی عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ صاف نقل و حمل کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ دہلی حکومت مسلسل اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، جہاں صرف مسائل کے حل پر توجہ مرکوز نہیں کی جا رہی ہے۔”شہری فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی بہتری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، گپتا نے دہلی میں ایک بڑی پرانی کچرے کی لینڈ فل سائٹ کی صفائی کا ذکر کیا۔
سابق کچرے کے ڈھیر کو تفریحی اور ماحول دوست جگہ میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے بارے میں، انہوں نے کہا، اوکھلا ڈمپنگ اسٹیشن میں تقریباً 7 ملین میٹرک ٹن کچرا تھا۔ ہم نے اسے مکمل طور پر صاف کر دیا ہے۔ اب صرف پچھلے سال جمع ہونے والا نیا کچرا باقی رہ گیا ہے… اس پہاڑی پر ایک آکسیجن پارک تعمیر کیا جائے گا۔ اب اس آکسیجن پارک کے ذریعے برسوں تک ٹھنڈی، صاف ہوا اور آلودگی سے پاک ماحول ملے گا۔
ریکھا گپتا نے کہا، “ہم نے یہاں تقریباً 37 ایکڑ اراضی دوبارہ استعمال کے لیے تیار کر لی ہے، اور آکسیجن پارک پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔”اس سے پہلے، سی ایم گپتا نے ایک آٹومیٹڈ وہیکل ٹیسٹنگ اسٹیشن کے افتتاح کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت ہر سال تقریباً 72,000 گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ کے قابل بنائے گی۔گپتا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کا سنگ بنیاد نومبر میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں اور ملازمین کو اس پراجکٹ کو چند ماہ میں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا، خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشن، جس کا سنگ بنیاد نومبر میں رکھا گیا تھا، آج افتتاح کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی پوری ٹیم اور تمام افسران اور ملازمین کو اس اہم منصوبے کو چند ماہ میں مکمل کرنے پر مبارکباد۔ یہ سہولت ہر سال تقریباً 72,000 گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ فراہم کرے گی۔”انہوں نے 50 نئی الیکٹرک بسوں، دہلی-ریواڑی انٹر اسٹیٹ ای بس سروس، اور حسن پور اور غازی پور ڈپو میں دو نئے پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن کھولنے کا بھی اعلان کیا۔گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ آسان، محفوظ اور آسانی سے قابل رسائی بنانا ہے، تاکہ دہلی کے لوگ اسے اپنی ترجیحی نقل و حمل کے طور پر منتخب کریں۔انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، اس کے علاوہ، 50 نئی الیکٹرک بسیں دہلی-ریواڑی بین ریاستی ای-بس سروس ▻ دہلی کے لوگوں کے لیے حسن پور اور غازی پور ڈپو میں دو نئے پبلک ای وی چارجنگ اسٹیشن۔ ہمارا عزم ہے کہ دہلی کی پبلک ٹرانسپورٹ کو اتنا آسان، محفوظ اور آسانی سے قابل رسائی بنایا جائے تاکہ دہلی کے ہر ایم پی شری سنگھ کی پہلی پسند بن جائے۔
اس موقع پر کابینہ کے ساتھی ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ اور دیگر معززین موجود تھے۔

Continue Reading

دلی این سی آر

11 ستمبر کو لیفٹیننٹ گورنر نے چھٹی کا کیااعلان

Published

on

نئی دہلی :اگلے ہفتے دہلی میں ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس کے پیش نظر، مقامی انتظامیہ نے 11 ستمبر 2026 (جمعہ) کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نےایک حکم جاری کرتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا۔ حکم کے مطابق، دہلی حکومت کے تحت تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالج بھی اس مدت کے دوران بند رہیں گے۔ برکس چوٹی کانفرنس 12 اور 13 ستمبر کو پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوگی۔اس تعطیل کے حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے، “برکس سربراہی اجلاس اور متعلقہ انتظامات کے پیش نظر، قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 11 ستمبر 2026 (جمعہ) کو تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کی ہے اور یہ حکم نامہ قومی دارالحکومت دہلی کی حکومت کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر۔”18ویں برکس سربراہی کانفرنس 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔
ہندوستان اس سال برکس کی صدارت کر رہا ہے۔ برکس دنیا کی بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے، جس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے سربراہان کے علاوہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Continue Reading

دلی این سی آر

دہلی کے سرکاری اسکول میں طالب علموں پرگرا پنکھا

Published

on

نئی دہلی :دارالحکومت دہلی کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کی حفاظت کو لے کر ایک بار پھر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بدھ کو ساگر پور کے ایس کے وی نمبر 2 میں ایک کلاس روم میں دو طالب علموں کے سروں پر اچانک پنکھا گر گیا۔ ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی، اس کے سر پر نو ٹانکے لگے۔ وہ ہسپتال میں داخل ہے۔ دوسرے طالب علم کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کلاس کے اوقات میں پیش آیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹ زون 21 کے ڈی ڈی ای نے بتایا کہ دونوں طالب علم آٹھویں جماعت میں ہیں۔ واقعہ ہوتے ہی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک طالب علم کے سر پر چوٹ آئی۔ اب وہ ٹھیک سے بول سکتی ہے۔ طالبہ ڈاکٹروں اور اس کے اہل خانہ کی نگرانی میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسکولوں کا معائنہ کیا جائے گا۔دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2026-2027 کے مڈٹرم امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔ امتحانات صبح اور شام دو شفٹوں میں ہوں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے امتحانات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ امتحانات گریڈ 3 سے 12 تک کے طلباء کے لیے ہوں گے۔اسکولوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔مبینہ طور پر سائیکل گھوٹالے کا الزام لگاتے ہوئے AAP نے بدھ کو انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔ پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کے ہر وارڈ میں لڑکیوں کے اسکولوں کے باہر پمفلٹ تقسیم کئے۔ AAP کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھردواج نے بھی طالبات کے ساتھ کیک کاٹ کر وزیر تعلیم کی سالگرہ منائی۔ اس دوران انہوں نے حکومت کو نشانہ بنا

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network