تازہ ترین
نافذ وقت پر کام مکمل نہ کرنے پر اہلکاروںپرکیا جائے گا جرمانہدیوالی کی رات آگ کاٹانڈو ، 257 ہنگامی کالیں ہوئیں موصولگروگرام کے دو دفاتر کے خلاف کارروائیایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروبار
دیش

یوٹیوبر جیوتی ملہوترا گرفتار، پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام

​(پی این این )
حصار:ہریانہ کے حصار کی رہائشی جیوتی رانی کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس لڑکی کو جیوتی ملہوترا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جیوتی ایک ٹریول بلاگر اور یوٹیوبر ہیں، جن کا یوٹیوب چینل ‘ٹریول ود جو’ کافی مشہور ہے۔ اس کے چینل کے 3 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔ جیوتی پر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔ اب حصار پولیس نے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہ حصار کے رہنے والے حارث کمار کی بیٹی ہے۔
جیوتی نے 2023 میں ویزا ایجنٹوں کے ذریعے دو بار پاکستان کا سفر کیا تھا۔ اس دوران اس کی ملاقات دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ملازم احسان الرحیم عرف دانش سے ہوئی۔ 13 مئی کو، دانش کو ہندوستانی حکومت نے ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک سے نکال دیا تھا۔ یہ دانش ہی تھا جس نے جیوتی کو پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں سے ملوایا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جیوتی رانی نے ہندوستانی مقامات سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو شیئر کیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دیا۔ مزید برآں، جیوتی نے ایک پاکستانی آپریٹو کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اس کے ساتھ بالی، انڈونیشیا کا سفر بھی کیا۔اس معاملے میں جیوتی سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں دیگر ملزمان کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔