تازہ ترین
قومی یوم تعلیم پر بیدا میں شاندار تقریب کا انعقاد، 17 نومبر سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں’سنکلپ سندھیا‘ کا آغاز، مفت اضافی تعلیم کی ملے گی سہولت : متھلیش تیواریملک کے عظیم قوم پرست رہنماہیں مولاناآزاد : جسٹس کاٹجو، یومِ پیدائش پر بھاگلپور میں خصوصی پروگرام کا انعقاد، ویڈیو کال کے ذریعے سابق جج مارکنڈے کاٹجو اور مولانا آزاد کی نسل سے تعلق رکھنے والی حسن آرا سلیم نے قوم کو دیا پیغام’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقادتالاب میں ڈوب کر 2لڑکیاں ہلاکوجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہووٹر لسٹ سے کاٹے گئے 47.5 لاکھ ناموں کی دوبارہ ہوگی جانچاے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہپولیس نے گئو کشی کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو کیا گرفتار
Bihar

’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقاد

(پی این این)
ارریہ:’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام یوم اقبال اور عالمی یوم اردو کے موقع پر ایک ارریہ کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں نثری نشست اور شعری نشستوں مذکورہ تنظیم کے صدر الحاج نیر الزماں کی صدارت اور ڈاکٹر توحید انصاری سکریٹری ادارۂ ادب اسلامی ارریہ کی نظامت میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ افتتاحیہ کلمات کے تحت ڈاکٹر انصاری نے اقبال کی شاعری اور ان کےفن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری فکر و فن کا حسین امتزاج ہے ۔
اقبال نے جہاں فکری طور پر ایک پیغام دیا اور سوئے ہوئے قوم وملت کو بیدار کرنے کی کوشش کی وہیں فن، ہییت اور اسلوب کے لحاظ سے غزل کی شاعری میں تجدیدِ وسعت پیدا کی ۔نظریہ خودی عشق کا تصور مختلف علامات و استعارات مثلاً شاہین عقاب مرد مؤمن قلندر جیسی علامتیں استعمال کر پیمبری کی عربی و فارسی کے تراکیب کے استعمال میں میں بڑی وسعت، گہرائی، جاہ وجلال ترنم اور گرج پیدا کی پھر “کلام اقبا ل کی امتیازی خصوصیات” کے عنوان کے تحت ادارۂ ادب اسلامی ہند کے نائب صدر ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی ضیاء نے پرمغز مقالہ پیش کیا۔ انہو ں نے اقبال کی شاعری کی امتیازی خصوصیات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ ایسا شاعر ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے جسکی شاعری کی گونج پوری دنیا میں سینکڑوں برسوں تک سنائی دیتی رہےگی ۔
پوری دنیا میں انکی شاعری کے ترجمے ہورہے ہیں ۔زبان اردو کے ساتھ ساتھ دوسری زبانوں کے شاعر و ادیب اس سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔برصغیر ہند وپاک کے علاوہ پوری دنیا میں اسکی معنویت روز افزوں ہو رہی ہے، صدر نشست نیر الزما نے اس طرح کی مجلس جس میں شعروادب کی آبیاری ہو کے انعقاد پر زور دیا اور بالخصوص اقبالیات کے عنوان پر ہر ماہ ان کے فکر و فن اور شاعری کو سمجھنے کے لئے ایسی ہی مجالس کے انعقاد کا مشورہ دیا تاکہ نئی نسل میں انکے فکروفن اور پیغام کو عام کیا جاسکے۔
دوسری نشست استاد شاعر اور شہرت یافتہ خطاط جناب طارق بن ثاقب کی صدارت اور ڈاکٹر ضیاء الرحمن مدنی کی نظامت میں عبدالباری زخمی کے کلام سے آغاز ہوا ۔خورشید قمر خطیب حیدر ارشد انور الیف اور صدر مشاعرہ وناظم مشاعرہ نے اپنے اپنے کلام پیش کئے ۔اس طرح صدر مشاعرہ کی دعاء کے ساتھ یوم اقبال کی پر رونق محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں