تازہ ترین
ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلےکسی ادبی فن پارے کوسمجھنےکیلئے اس کے لسانی روپ کامطالعہ ناگزیر: پروفیسر علی رفاد فتیحیدہلی-این سی آر میں آلودگی پھیلانے والی 191 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کی ہدایتIITF میلے میں ریکھا گپتا نے دہلی پویلین کا کیا افتتاحرام لیلا میدان میں 50 ہزار سے زائد افراد کے داخلے پر لگ سکتی ہے پابندی
uttar pradesh

ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑی ہے حکومت ، پردھان منتری/مکھیہ منتری رہائشی اسکیم کے تحت غریبوں کو مکان فراہم کر رہی ہے سرکار، ’جنتا درشن‘ میں آئے لوگوں کووزیراعلیٰ کی یقین دہانی

(پی این این)
گورکھپور:وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’جنتا درشن‘ میں آئے لوگوں کو یقین دلایا کہ مالی امداد ہو یا مکان (آواس)، حکومت ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے علاج کے لیے مالی امداد کی فریاد کرنے والوں سے کہا کہ آپ ایسٹیمیٹ بنوائیے اور مریض کا خیال رکھیے، علاج کی فکر حکومت پر چھوڑ دیجیے۔ وہیں مکان کے مطالبے کو لے کر پہنچنے والے فریادیوں کو بھی وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت ہر ضرورت مند کو مسلسل پردھان منتری/مکھیہ منتری رہائشی اسکیم کے تحت مکان فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے گورکھپور قیام کے دوران لگاتار دوسرے دن پیر کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ ’جنتا درشن‘ میں لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ علاج کے لیے مالی امداد کی گوہار لے کر پہنچنے والے لوگوں سے انہوں نے کہا کہ حکومت علاج میں پوری مدد کرے گی۔ اس کے لیے ضرورت مند لوگوں کا آیوشمان کارڈ بنوایا جائے گا، پھر بھی ضرورت پڑی تو اختیاری فنڈ سے امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ ہر ضرورت مند اور اہل شخص کا آیوشمان کارڈ بنوانا یقینی بنایا جائے، تاکہ انہیں علاج کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔
گورکھ ناتھ مندر کے احاطے میں مہنت دگوجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر منعقدہ جنتا درشن کے دوران سی ایم یوگی تقریباً 200 لوگوں سے ملے۔ انہوں نے لوگوں کے پاس جا کر مسائل سنے، ان کی درخواستی چٹھیوں کا جائزہ لیا اور شکایات کا نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں کو بھروسہ دلایا کہ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑی ہے۔
کچھ لوگوں نے پولیس اور ریونیو (محصولات) سے جڑے معاملات میں تاخیر کی شکایت کی، تو سی ایم نے ڈی ایم کو فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ سی ایم یوگی نے مکان، تعلیم، علاج، بجلی، ریونیو، پولیس وغیرہ سے جڑے الگ الگ معاملات کے تصفیے کے لیے متعلقہ انتظامی اور پولیس افسران کو درخواستیں بھیجتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام مسائل کا حل وقت کے اندر، غیر جانبدارانہ اور اطمینان بخش ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔