تازہ ترین
ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلےکسی ادبی فن پارے کوسمجھنےکیلئے اس کے لسانی روپ کامطالعہ ناگزیر: پروفیسر علی رفاد فتیحیدہلی-این سی آر میں آلودگی پھیلانے والی 191 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کی ہدایتIITF میلے میں ریکھا گپتا نے دہلی پویلین کا کیا افتتاحرام لیلا میدان میں 50 ہزار سے زائد افراد کے داخلے پر لگ سکتی ہے پابندی
Bihar

گیاجی: ورک تنظیم نے لگایا مفت طبی کیمپ، 300 افراد کا علاج

(پی این این)
گیاجی: معاشرے کی حقیقی خدمت وہی ہے جس سے ضرورت مندوں کو راحت ملے اور محروم افراد تک بنیادی سہولیات پہنچ سکیں۔ اسی جذبۂ انسانیت کے تحت ورک (WORK) تنظیم کے گیا چیپٹر کی جانب سے 25 اکتوبر 2026 کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 300 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ کیمپ میں مریضوں کی طبی جانچ کے ساتھ بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی جانچ کی گئی، جبکہ ضرورت مندوں کے درمیان مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
کیمپ میں ڈاکٹر سنجیو کمار، ڈاکٹر راشد اقبال، ڈاکٹر شریف عالم، ڈاکٹر نغمی خان اور ڈاکٹر اشتیاق نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرکے ان کی صحت سے متعلق مسائل سنے اور ضروری طبی مشورے دیے۔
مفت جانچ اور ادویات کی فراہمی سے ایسے افراد کو فائدہ پہنچا جو معاشی دشواریوں کے باعث علاج کی سہولت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ورک تنظیم کے گیا چیپٹر کی اس پہل کا مقصد صرف مریضوں کا علاج کرنا ہی نہیں، بلکہ معاشرے میں خدمتِ خلق، باہمی تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا بھی تھا۔
تنظیم کی یہ کوشش اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ صحت جیسی بنیادی ضرورت تک رسائی ہر شخص کے لیے آسان ہونی چاہیے اور معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد و اداروں کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ’’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو‘‘ کو اس پروگرام کا بنیادی جذبہ قرار دیا گیا۔ مفت طبی کیمپ کے ذریعے تنظیم نے اسی پیغام کو عملی صورت دینے کی کوشش کی کہ انسانیت کی خدمت محض الفاظ سے نہیں، بلکہ ضرورت کے وقت لوگوں کے کام آنے سے ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں