Connect with us

uttar pradesh

گرامین پتر کار ایسو سی ایشن کی جانب سے سمینار اور تقسیم ایوارڈ پروگرام منعقد

Published

on

دیوبند:جنتا انٹر کالج کے میٹنگ ہال میں گرامین پتر کار ایسوسی ایشن کے بانی بابو بالیشور لال کے یوم وفات پر گرامین پترکار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک سمینار اورتقسیم ایوار ڈ کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بہٹ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے عمر علی خاں اور سابق رکن اسمبلی نریش سینی نے کہا کہ بابو بالیشورلال اتر پردیش میں گرامین صحافت کے رہنما تھے ۔انہوں نے اپنی پوری زندگی دیہی علاقوں کے مسائل کو قومی سطح تک پہنچانے اور صحافیوں کو متحد کرنے کے لئے وقف کردی تھی ۔
اپنے خطاب کے دوران انہوںنے کہا کہ سبھی صحافیوں کو چاہئے کہ وہ تمام مسائل اور خبروں کو غیر جانبدارانہ طریقہ سے حکومت وانتظامیہ اور متعلقہ افراد کو بیدار کرنے کے لئے کام کریں کیوں کہ صحافت جمہوریت کا چھوتھا ستون ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص ہر جگہ سے پریشان ہوجاتا ہے تو آخر میں اس کو صحافیوں کی ہی یاد آتی ہے تاکہ ان کے مسائل کا حل ہوسکے کیوں کہ بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جو صحافت کے توسط سے ہی پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا نیز سوشل میڈیا کے سہارے ہی لوگوں تک پہنچائے جاتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ صحافیوں کو مفاد عامہ کے مسائل کو زیادہ اجاگر کرنا چاہئے اور انہیں متعلقہ افسران تک پہونچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
پروگرام کی صدارت کرنے والے آلوک تنیجا نے اپنے خطاب کے دوران اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق ان کا عزت ووقار کی حفاظت کے لئے گرامین پتر کار ایسوسی ایشن ہمیشہ سرگرم رہے گی ۔ان کے علاوہ بی جے پی لیڈر صاحب سنگھ پنڈیر جنتا انٹر کالج کے پر نسپل سبھاس ساگر ،سابق چیئرمین دلشاد پنوار ،سنجیو عرف بابی ،سید فیضان حسین اور سونیندر رانا نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام میں شریک تمام مہمانوں ،سماجی اور سیاسی شخصیات کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا گیا اور توصیفی اسناد پیش کی گئیں ۔اس دوران پروگرام میں شریک مہمانوں نے بھی صحافیوں کو توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے نواز ا ۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض تنظیم کے تحصیل صدر ایس ایم حسین زیدی نے انجام دیئے ۔پروگرام میں ضلع سکریٹری ستیش آزاد ،سنیل جیسوال ،سینئر صحافی انیس صدیقی ،ناصر حسین زیدی ایڈکیٹ ،نریندر کامبوج ،مظفر آباد بلاک کے صدر فرقان ملک ،ڈاکٹر سندر لال ،عبد الباری ،افضل علی ،کلدیپ سنگھ ،نیٹو سینی ،امجد حسین ،آصف خان ،سوم پال کشیپ ،نتن سینی ،ڈاکٹر سندیپ ،معروف مرزا ،گڈو پیر زادہ ،عثمان علی ،نیلم سینی ،اشفاق عنبر ،نوشاد علی ،سنجے بے درد ،نواب ملک ،اکرم ملک ،ممتاز احمد ،ڈاکٹر مرغوب الحق اور دیگر صحافی ومعززشخصیات موجودرہی۔

uttar pradesh

اچھے عوامی نمائندے چنیں گے تبھی ہوگی ترقی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا غازی پور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

Published

on

(پی این این)
غازی پور: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کے روز غازی پور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی (ایس پی) پر سخت حملہ بولا اور کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی تبھی ممکن ہے جب وہاں سے اچھے رکن پارلیمنٹ (ایم پی) اور رکن اسمبلی (ایم ایل اے) منتخب کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ “اچھے ایم پی اور اچھے ایم ایل اے منتخب کر کے بھیجیں گے، تبھی ترقیاتی کام ہوں گے۔ جہاں ایم پی غیر قانونی اسلحے کے لائسنس بنانے میں مصروف ہوں اور ترقیاتی کاموں کے لیے وقت ہی نہ ہو، وہاں بھگوان ہی مالک ہے۔ وہاں سب کچھ بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔” انہوں نے امن و امان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں اقتدار کی سرپرستی میں بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کو قتل کر دیا گیا تھا اور مجرم سرعام گھومتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے مجرموں کو ان کی صحیح جگہ پہنچانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کا کام کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے غازی پور کو حب الوطنی کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی دھرتی نے پرم ویر چکر یافتہ عبدالحمید جیسے بہادر سپوت کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی اور ملک کا دفاع غازی پور کی روایت رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قومی ہیروز کا احترام کرتی ہے۔ یوگی نے الزام لگایا کہ سماجوادی پارٹی نے مہاراجہ سہیل دیو جیسے قومی ہیروز کو نظر انداز کیا اور غیر ملکی حملہ آوروں کی شان میں قصیدے پڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سالار مسعود کے نام پر میلے لگائے جاتے تھے، جبکہ اب مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر میلے لگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراجہ سہیل دیو کے نام پر میڈیکل کالج قائم کیا گیا ہے اور ان کی شاندار یادگار بھی بنائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں ریاست میں دنگے، ہنگامے اور خوف کا ماحول تھا اور بیٹیاں و تاجر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ “چاچا اور بھتیجے کی جوڑی” وصولی میں لگی رہتی تھی، جبکہ موجودہ حکومت نے امن و امان کو مضبوط بنا کر ریاست میں تحفظ کا ماحول قائم کیا ہے۔ انہوں نے بھرتی کے عمل میں ہیرا پھیری کرنے والوں کو بھی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ملازمتوں میں نقب لگانے کی کوشش کرے گا، اس کی جگہ “جہنم” میں ہوگی۔

Continue Reading

uttar pradesh

اقلیتی کانگریس کی قومی نائب صدر روبی خان کا سہارنپورکا دورہ،اترپردیش میںمنعقدہونے والے 2027 اسمبلی انتخابات اور پارٹی کی مضبوطی پر کیا گیا غور و خوض

Published

on

(پی این این)
دیوبند:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی قومی نائب صدر و اتر پردیش انچارج روبی خان قومی کوآرڈی نیٹر و اترپردیش کے شریک انچارج محمود خان اور مغربی اتر پردیش کے کنوینر نسیم قریشی بدھ کے روز سہارنپور پہنچے، جہاں اقلیتی سیل کانگریس کے ضلع صدر گلشیر عالم شاہ، شہر صدر عارش صدیقی اور ریاستی نائب صدر سونو پٹھان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
اجلاس میں آئندہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے، سہارنپور میں اقلیتی کانگریس کی تنظیم نو، تنظیم کو بوتھ سطح تک مضبوط بنانے، نئے کارکنوں کو جوڑنے اور کانگریس کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کانگریس کے ضلع صدر سندیپ رانا، شہر صدر منیش تیاگی، رکن اسمبلی سریندر کپل، سیوا دل کے ضلع صدر عمران قریشی، ضلع ترجمان گنیش دت شرما، او بی سی کانگریس کے ضلع صدر بھوپیندر سینی، امردیپ جین، خواتین کانگریس کی ضلع صدر شویتا سینی، منیش سہگل، مدھو سہگل، شہناز نیتانی، نوریہ مرزا، تنظیمی انچارج جنشہب مونی، شاکر انصاری، مرسلین مدّا، ریاستی سیکریٹری دانش خان تیترو، ریاستی نائب صدر مہربان عالم، سابق ضلع صدر چودھری مظفر علی گجر سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روبی خان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیم کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور اقلیتی کانگریس اس مشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔ روبی خان نے سہارنپور اقلیتی کانگریس کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے گلشیر عالم شاہ، عارش صدیقی، سونو پٹھان، ڈاکٹر یاسمین راؤ، دانش خان تیترو اور پوری اقلیتی کانگریس ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پوری لگن اور عزم کے ساتھ تنظیم کو مزید مضبوط کریں اور2027 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

 

Continue Reading

uttar pradesh

یوپی بی ٹی سی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے بلاک ایجوکیشن افسر کا پرخلوص استقبال

Published

on

(پی این این)
امروہہ: اتر پردیش بی ٹی سی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرو پورنیما کے موقع پر، بلاک ایجوکیشن آفیسر آفس، یحییٰ پور (امروہہ) میں نو منتخب بلاک ایجوکیشن آفیسر (BEO) جناب ارون کمار جی کے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بلاک کے تمام اساتذہ، معلمات اور شکشا متروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر اتر پردیش بی ٹی سی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سکریٹری و ضلع صدر جناب جمشید شریف جی نے تمام اساتذہ کو گرو پورنیما کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اساتذہ کو حکومت کی منشا کے مطابق کام کرنے اور اپنے بلاک کو محکمہ جاتی و تعلیمی سرگرمیوں میں ریاست بھر میں پہلے نمبر پر لانے کی ترغیب دی۔
​بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب ارون کمار جی نے اس شاندار نظم و ضبط اور تقریب کے انعقاد پر بلاک باڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:​”میں تمام معزز اساتذہ کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔”​بلاک صدر یونس علی نے ضلع کے کونے کونے سے آئے تمام اساتذہ اور معلمات کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے دوران بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب ارون کمار جی اور صوبائی جنرل سکریٹری/ضلع صدر جناب جمشید شریف جی۔​تمام ARP ٹیم، BEO دفتر کا عملہ، ملازمین۔​سینئر ٹیچرز سنکل اور اساتذہ کے بلاک صدر جناب سرویش کمار جی۔​دیگر بلاکس سے آئے ہوئے عہدیداران اور سینئر اساتذہ کو شال، بکے (گلدستہ) اور مٹھائی پیش کر کے ان کی گلپوشی و پذیرائی کی گئی۔
پروگرام میں نسرین فاطمہ صفی عباس، لوکیشن کمار آریہ، نشی بھوشن، سہیل اختر، نکہت پروین، عمرانہ بی بی، راجیش کمار ارجن، ازرا پروین، سعدیہ پروین، عشرا عتیق، دھرمیندر کمار، کاویندر سنگھ، نصرت نقوی، شیبان قادری، تزئین رفعت،سشیل شرما، شمیم احمد، تنو، پریتی، اشتیاق حسین، وجیندر سنگھ، رینو سنگھ، محمد وسیم، نندرام، جیت سنگھ، ریکھا ساگر، منجو دیوی، راکیش کمار روی، ششی کانت گوتم، سردار بلوان سنگھ، عمران، کپِل چوہان، راشد علی، پریتی، نیلم، نوید عثمانی، وسیم، حیدر، آکاش گپتا، دھرم پال سنگھ، کنول سنگھ، کاشف نقوی، سنجے کمار، امِت کمار، امن، شہاب علی، محمد دلشاد، سیما خان، روپ چند، پنکج کمار یادو، لو کمار، وویک کمار، سنجیو کمار، اروند کمار، دَیارام (سابق ARP دھنورا)، ستویر سنگھ، خسرود حیدر، رینو، شیام دیو، سلیم جاوید، انیس علی، پرویز خان، محمد شمی، انیس احمد (سابق AVRC)، مہتاب حسین، عامر عثمانی، ہرویر سنگھ، مکیش کمار، ستویر سنگھ، شمیم احمد، ببلی، کنول سنگھ، جنید مسعود زیدی، ریتو گپتا اور دیگر معزز اساتذہ موجود رہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network