تازہ ترین
ریاستی حکومت کی بہار کو 3 گنگا پتھ کی سوغات،سمراٹ حکومت کا 25 سالہ ٹریفک پلان، بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں کام جاری، بیدوپور-دیگھوارہ اور بکسر-کوئیلور تک پتھ ہوگا تعمیر،جبکہ کونہوا سے ڈمریا گھاٹ تک بنائی جائے گی سڑکگاندھی جی کی سچائی اور عدم تشدد سے سبق لیں بچے : ابو فیصل،اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ میں گاندھی جی اور شاستری جی کوپیش کیا گیا خراجِ عقیدتصغریٰ وقف اسٹیٹ میں ہو رہی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد انکشافاتروح پرور مجلس اور دستارِ خلافت،ایک یادگار تقریب منعقد’سمپورن سمادھان دیوس‘ میں 53فریادی لے کر پہنچے شکایات ،موقع پر 4شکایات کا ازالہ53 طلبہ وطالبات مختلف اعزازات سے سرفراز,نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ہر سطح پرکی جائے کوشش: ساجدہ صبابہار کا تین چوتھائی حصہ سیلاب سےمتاثر،سالانہ 6.4ہزار کروڑ کا صرفہ،یوپی میں 15ندیاں طغیانی پر ،مدھیہ پردیش میں مانسون کو الوداعاپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں ملک بھر کے لوگ،ان کے ساتھ کھڑا ہونا میری ذمہ داری ، راہل گاندھی نے لانچ کیا ’ستیہ گرہ‘پورٹل
Bihar

گاندھی جی کی سچائی اور عدم تشدد سے سبق لیں بچے : ابو فیصل،اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ میں گاندھی جی اور شاستری جی کوپیش کیا گیا خراجِ عقیدت

(پی این این)
گیا جی: بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش کے موقع پر اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ، نگر پرکھنڈ، گیا جی میں جمعہ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول احاطے میں دونوں عظیم شخصیات کی تصاویر پر گل پوشی اور پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے گاندھی جی اور شاستری جی کے افکار و نظریات کو یاد کیا۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ابو فیصل نے کہا کہ مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی زندگی صرف تاریخ کا حصہ نہیں، بلکہ موجودہ نسل کے لیے بھی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے۔ گاندھی جی نے سچ، عدم تشدد، ستیہ گرہ اور اخلاقی اقدار کو اپنا ہتھیار بنا کر تحریکِ آزادی کو ایک وسیع عوامی تحریک میں تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی سچائی، محبت، باہمی ہم آہنگی، صفائی اور سماجی مساوات کا پیغام دیتی ہے۔ موجودہ دور میں ان کے نظریات کو اپناتے ہوئے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی اتحاد کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔
تقریب میں اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شخصیات کی یومِ پیدائش منانے کا مقصد صرف ان کی تصاویر پر پھول چڑھانا نہیں، بلکہ نئی نسل کو ان کے افکار اور جدوجہد سے جوڑنا بھی ہے۔ اساتذہ نے طلبہ کو گاندھی جی اور شاستری جی کی زندگی سے سبق حاصل کرتے ہوئے ذمہ دار، حساس اور ایماندار شہری بننے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر کئی طلبہ و طالبات نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی زندگی، جدوجہد اور اصولوں پر اپنے خیالات پیش کیے۔ بچوں کی پیشکشوں میں دونوں عظیم شخصیات کے تئیں احترام کے ساتھ ساتھ ان کے افکار کو سمجھنے کی جھلک بھی نظر آئی۔ اس سے اسکول کا ماحول حب الوطنی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار رہا۔
تقریب میں سانیہ خاتون، نازیہ گلشن، ہینا فردوس، وکاس رنجن کمار اور دلیپ کمار سمیت اساتذہ، باورچی نوشابہ خاتون، شہناز خاتون اور سرتا دیوی کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے۔

متعلقہ خبریں