تازہ ترین
ریاستی حکومت کی بہار کو 3 گنگا پتھ کی سوغات،سمراٹ حکومت کا 25 سالہ ٹریفک پلان، بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں کام جاری، بیدوپور-دیگھوارہ اور بکسر-کوئیلور تک پتھ ہوگا تعمیر،جبکہ کونہوا سے ڈمریا گھاٹ تک بنائی جائے گی سڑکگاندھی جی کی سچائی اور عدم تشدد سے سبق لیں بچے : ابو فیصل،اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ میں گاندھی جی اور شاستری جی کوپیش کیا گیا خراجِ عقیدتصغریٰ وقف اسٹیٹ میں ہو رہی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد انکشافاتروح پرور مجلس اور دستارِ خلافت،ایک یادگار تقریب منعقد’سمپورن سمادھان دیوس‘ میں 53فریادی لے کر پہنچے شکایات ،موقع پر 4شکایات کا ازالہ53 طلبہ وطالبات مختلف اعزازات سے سرفراز,نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ہر سطح پرکی جائے کوشش: ساجدہ صبابہار کا تین چوتھائی حصہ سیلاب سےمتاثر،سالانہ 6.4ہزار کروڑ کا صرفہ،یوپی میں 15ندیاں طغیانی پر ،مدھیہ پردیش میں مانسون کو الوداعاپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں ملک بھر کے لوگ،ان کے ساتھ کھڑا ہونا میری ذمہ داری ، راہل گاندھی نے لانچ کیا ’ستیہ گرہ‘پورٹل
Bihar

ریاستی حکومت کی بہار کو 3 گنگا پتھ کی سوغات،سمراٹ حکومت کا 25 سالہ ٹریفک پلان، بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں کام جاری، بیدوپور-دیگھوارہ اور بکسر-کوئیلور تک پتھ ہوگا تعمیر،جبکہ کونہوا سے ڈمریا گھاٹ تک بنائی جائے گی سڑک

(پی این این)
پٹنہ:بہار میں تین نئے گنگا پاتھ کی تعمیر کا کام نئے سال میں شروع ہوگا۔ ان تینوں پروجیکٹوں کیلئے منتخب کیے گئے مشاورتی ادارے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ انہیں 3ماہ کے اندر تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ ڈی پی آر تیار ہونے کے بعد تعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ان گنگا پتھ کی تعمیر کے سلسلے میں بہار حکومت نے آئندہ 25 برسوں کے دوران ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے اس سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا ہے۔
ان تینوں پتھ میں گنگا کے جنوبی کنارے پر بیدوپور سے دیگھوارہ تک امبیکا پاتھ تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی لمبائی 56 کلومیٹر ہوگی۔ وہیں، دوسرا گنگا پاتھ بکسر، آرا سے منیر (کوئیلور) تک تعمیر کیا جائے گا، جو 90 کلومیٹر طویل ہوگا۔ اس کا نام وشوامتر پاتھ رکھا گیا ہے۔ جے پی گنگا پتھ کو پہلے ہی منیر تک توسیع دینے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اس طرح گنگا کنارے سڑک کے ذریعے پٹنہ کی رابطہ کاری مزید بہتر ہوگی۔
سارن ضلع کے دری ہارا (کونہوا) سے گوپال گنج ضلع کے ڈمریا گھاٹ تک 73 کلومیٹر طویل گنگا پتھ تعمیر کیا جائے گا۔ اس کا نام ناراینی پاتھ رکھا گیا ہے۔ اس سے بہار کے ساتھ ساتھ اترپردیش تک آمدورفت میں بھی سہولت ہوگی۔ان تینوں گنگا پاتھ کے تمام کام بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔ اسی کارپوریشن کی جانب سے مشاورتی ادارے کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔
ان گنگا پتھ کا ابتدائی الائنمنٹ طے کر لیا گیا ہے۔ حتمی الائنمنٹ طے کرنے، اس پر ہونے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے اور ٹریفک کے دباؤ وغیرہ کا مطالعہ مشاورتی ادارہ کرے گا۔ اس کے بعد کارپوریشن کو ڈی پی آر سونپی جائے گی۔ ان تینوں گنگا پتھ پر آئندہ 25 برسوں کے دوران ٹریفک کا کتنا دباؤ رہنے کا امکان ہے اور ٹول ٹیکس کے طور پر کتنی رقم حاصل ہونے کا اندازہ ہے، ان تمام امور کی تفصیلات ڈی پی آر میں شامل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں