تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

ڈی ایم ارریہ کی صدارت میں سرحدی گاؤں کی مجموعی ترقی کیلئے کی جائزہ میٹنگ منعقد

(پی این این)
ارریہ:وائبرنٹ ولیج پروگرام-II کے موثر نفاذ کے سلسلے میں ضلع سطح کی کمیٹی (DLC) کی ایک جائزہ میٹنگ مسٹر ونود دوہن، ضلع مجسٹریٹ ارریہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ارریہ ضلع کے 12 منتخب سرحدی دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات فراہم کی گئیں۔ بتایا گیا کہ ارریہ ضلع میں VVP-II کے تحت کل 53 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ جن پنچایتوں میں کھیل کے میدان مکمل ہو چکے ہیں وہ بارڈر سکیورٹی فورس (SSB) کو دستیاب کرائے جائیں، اور SSB کے اہلکاروں کو سرحدی علاقوں میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے مقامی بچوں کو کھیلوں کی باقاعدہ تربیت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا جائے۔ انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرس اور بلاک ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں کے ساتھ تال میل رکھیں اور بچوں کی باقاعدہ شرکت کو یقینی بنائیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے سرحدی دیہاتوں میں نشہ ہٹانے کی مہم کے موثر نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی کو منشیات کے استعمال کی بجائے کھیلوں کی سرگرمیوں میں لگانا چاہیے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کو وی وی پی کے تحت شمسی توانائی سے متعلق اسکیموں کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران اور سرکل افسران کو سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مویشی پالنے کو فروغ دینے، تمام سرحدی پنچایتوں میں دودھ کوآپریٹو سینٹر قائم کرنے اور مویشی پالنا اور ہنر مندی سے متعلق اسکیموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اس میٹنگ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، ایڈیشنل کلکٹر، کمانڈنٹ بارڈر سیکورٹی فورس، سول سرجن، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ جبکہ نرپت گنج، فاربس گنج، کرسا کانٹا اور سکٹی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز اور سرکل آفیسرز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔