تازہ ترین
چھوٹی صنعتوںکو فروغ دینے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی،بہار کے اگلے بجٹ میں سرمایہ کاری پر ہوگی دولت کی بارش، نتیش کمار کی تشکیل کردہ کمیٹی نے سمراٹ حکومت کوسونپی رپورٹمدارس کی تعلیمی صورتحال اور ملحقہ کنونشن کیلئے میٹنگ منعقد، مدرسہ ایجوکیشن بورڈکا قیام اور ملحقہ مدارس، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کی مرہون منتافسران سے ملی بھگت کے ذریعہ فرضی رجسٹری کراکر زمین پر قبضہ کر رہے ہیں ’زمین مافیا‘چھپرا : 6 ماہ پرانے تنازع پر ہوا خونی تصادم، چاقو زنی سے 3 افراد ہلاکیوپی میںچیف الیکشن کمشنر کے خلاف ایس پی کا احتجاج،غازی آباد،میرٹھ،رائے بریلی، باغپت اور مظفر نگرمیں سڑکوں پر اترےسماجوادی پارٹی کے کارکنان ،نکالاپیدل مارچ،ای سی آئی کا پتلا نذر آتشپارٹی کی توقعات پوری کرنے کی کروں گاکوشش ،صوبہ کا ر گزار صد منتخب ہونے کے بعد عمران مسعود کی میڈیا سے گفتگوجمعیۃ علماء کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ، مردم شماری اور ہندو- مسلم اتحاد کی حکمت عملی طےرام لیلا بھگوان شری رام کی اقدار کی زندہ روایت :ریکھا
uttar pradesh

پارٹی کی توقعات پوری کرنے کی کروں گاکوشش ،صوبہ کا ر گزار صد منتخب ہونے کے بعد عمران مسعود کی میڈیا سے گفتگو

(پی این این)
دیوبند:سہارنپور سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کو اتر پردیش کانگریس کا صوبائی کارگزار صدر مقرر کیے جانے کے بعد مغربی اتر پردیش کی سیاست میں ان کا دائر کار مزید وسیع ہوگیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہی ان کا سیاسی قد بھی اونچا ہو گیا ہے، اب اتر پردیش میں ہونے والے کسی بھی اتحاد میں عمران مسعود کا رول اہم ہوگا۔
کارگزار صدر مقرر کیے جانے کے بعد سہارنپور سے کانگریس کے ایم پی عمران مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ان سے جو توقعات وابستہ کی ہیں، انہیں پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جہاں بھی ذمہ داری دے گی، وہاں پوری وفاداری اور خلوص کے ساتھ کام کریں گے۔
انہوں نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بات کہی۔ عمران مسعود کو نئی ذمہ داری ملنے کی اطلاع کے بعد سہارنپور واقع ان کی رہائش گاہ پر حامیوں اور کانگریس کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کارکنوں نے ان سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

 

متعلقہ خبریں