تازہ ترین
فلاحی منصوبوں کے نفاذ میں لاپروائی پرحکومت ناراض، پوری ریاست سے رپورٹ طلب،ہر سطح پراب اس کالیا جائے گا جائزہپستول کے ساتھ انسٹاگرام پر ریل بناناپڑا مہنگا، پولیس کی شراب کے اڈے پرچھاپہ ماری، 6 افرادگرفتارمولانا طفیل احمد قاسمیؒ اپنے آبائی وطن گیاری میں سپردِ خاک،امیرِ شریعت نے پڑھائی نمازِ جنازہ، مدرسہ رحمانیہ میں تعزیتی نشست، علماء و ذمہ داران کا خراجِ عقیدتزبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہےترجمہ،(پی این این) پٹنہ:ترجمے کے بغیر مختلف قومیتوں کے بیچ اشتراک کا عمل ممکن نہیں ہوسکتا اور ہندستان جیسے کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب یہاں بڑی تعداد میں کئی زبانوں کے جاننے والے افراد ایک دوسرے کے جذبات، تاثرات اور تحریر و تقریر کو جان سکیں۔ ترجمہ نئی دنیا کے ہزار ابواب کھولتا ہے اور مترجمین نئی دنیا کی سانس اور دھڑکنوں کو بہ حسن و خوبی پہچانتے ہیں۔ دنیا کی کشادگی اور تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور فکری بالیدگی اس بات پر منحصر ہے کہ وہ زبان یا قوم کتنی بڑی تعداد میں ذو لسانی یا سہ لسانی افراد کو میدانِ عمل میں اتارتا ہے۔ اس لیے آنے والے وقت میں فنِ ترجمہ ایک بڑے علمی دائرے کی تشکیل میں کامیاب ہوگا اور تخلیقی و غیر تخلیقی ادب کی فہرست بندی میں اپنی مستحکم حیثیت کے ساتھ موجود ہوگا۔ قومی ترجمہ مشن، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، میسور کے اشتراک سے کالج آف کامرس کے شعبۂ اردو کے زیر اہتمام آج ترجمے کی صلاحیت سازی کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ ورک شاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے ترجمے سے متعلق مذکورہ باتیں پیش کیں۔ اس ورک شاپ کا افتتاح کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سنیتا رائے نے کیا اور صدارت کی ذمہ داری پاٹلی پترا یونی ورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ابوبکر رضوی نے ادا کی۔ خدا بخش لائبریری کے سربراہ پروفیسر محمد زاہد الحق مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اس پروگرام کا حصہ تھے۔ پروگرام کی نظامت شعبۂ اردو ، پٹنہ یونی ورسٹی کی استاد ڈاکٹرافشاں بانو نے کی۔ ورک شاپ میں شریک مہمانان اور دور دراز سے آئے ۸۰؍کی تعداد میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شعبۂ اردو کے استاد اور مقامی کوآرڈینیٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ موضوعاتی اور فکری اعتبار سے یہ ورک شاپ ہمارے ریسرچ اسکالرس کے ذہنی اور فکری ابعاد کو نہ صرف یہ کہ وسعت دے گا بلکہ اس سے ہمارے ادبی سماج میں ایک روشنی اور خیر سگالی کی کیفیت پیدا ہوگی۔ ترجمہ زبانوں اور تہذیبوں میں اشتراک کا ایک پیمانہ ہے، اس لیے شرکا کو چاہیے کہ اس ورک شاپ میں جس علمی اور فکری مزاج کے ساتھ وہ شریک ہوئے ہیں، یہاں سے واپس ہوں تو اس سے بہتر اور بااعتبار بن کر نکلیں۔ انھوںنے بتایا کہ ورک شاپ کے لیے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی، بنارس ہندو یونی ورسٹی، پاٹلی پترا یونی ورسٹی، پٹنہ یونی ورسٹی، حیدرآباد یونی ورسٹی اور کولہان یونی ورسٹی سے فنِ ترجمہ کے ماہرین ، اساتذہ کو دعوت دی گئی ہے جن کے ساتھ شرکا پانچ دنوں تک پیہم مشق کریںگے اور ترجمے کے میدان میں خود کو درجۂ اعتبار تک پہنچانے میں کامیاب ہوںگے۔ اس ورک شاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس کی پرنسپل پروفیسر سنیتا رائے نے اپنے کالج کی مختلف تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شعبۂ اردو کے اس اقدام کو سراہا کیوںکہ قومی سطح کے اس ورک شاپ میں ہمارے طلبہ و طالبات کی کاروباری صلاحیت اور شاہراہِ حیات میں کامیابی کی نئی منازل طے کرنے کے لیے مواقع حاصل ہوںگے۔ انھوںنے اردو زبان کی شیرینی اور بیان کی خوش گفتاری کی تعریف کی۔ انھوںنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اپنے مستقبل کے لیے نئے نئے کاموں سے خود کو لیس کریں ۔ کالج ایسے دوسرے پروگرام بھی کرتا رہے گا۔ افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خدا بخش لائبریری کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد زاہد الحق شریک تھے۔ انھوںنے ہندستان میں کثیر لسانی ماحول کا گذشتہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے اس افسوس ناک صورت حال کا ذکر کیا کہ پورے ملک میں ایک سے زیادہ زبان بولنے والوں کی تعداد تقریباً ایک فی صد ہے۔ انھوںنے کہا کہ ۹۷؍فی صد افراد تو صرف ایک ہی زبان کے دائرے میں پیدائش سے موت تک محصور رہتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ کثیر لسانی ماحول بنائے بغیر حکومتِ ہند کے ویژن ۲۰۴۷ ؍ کے خوابوں کو ہم تعبیر کے درجے تک نہیں پہنچا سکتے۔ ریسرچ اسکالرس کو انھوںنے ترغیب دلائی کہ وہ مستعد ہوکر ورک شاپ سے نئی زبانوں کے بیچ کام کرنے کے اصول و ضوابط سیکھیں اور اپنے ملک اور نئی دنیا میں اپنے لیے مواقع تلاش کریں۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پاٹلی پترا یونی ورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ابوبکر رضوی نے فرمائی ۔ انھوںنے ترجمے کے فن اور اس کی عملی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ترجمہ ایک علمی کام ہے اور اس کی کچھ مبادیات بھی ہیں۔ نثر اور شعری ترجمے کے تقاضے مختلف ہیں اور ہر زبان کی مخصوص تہذیبی، ادبی اور علمی اصطلاحیں بھی ہوتی ہیں جن کے ترجمے میں زبان کے علم کی مہارت کا خاصا امتحان ہوجاتا ہے۔ انھوںنے غالب کے ایک شعر کی مثال پیش کرتے ہوئے اردو اور ہندی زبانوں میں اچھے اور برے ترجمے کے امتیاز کو بھی واضح کیا۔ انھوںنے کالج آف کامرس کے شعبۂ اردو کو ایسے انوکھے علمی کام کے لیے مبارک باد دی اور آیندہ بھی ایسے کاموں کے لیے معاونت کا یقین دلایا۔ قومی ترجمہ مشن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد نوشاد عالم نے اپنے خطاب میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز کے اس ذیلی ادارے کا تفصیل سے تعارف پیش کرایا اور بتایا کہ حکومتِ ہند میں جب ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیرِ اعظم تھے،ا س دور میں اس ادارے کی بنیاد پڑی اور یہ ادارہ ہندستان کی تمام قومی زبانوں کی اہم کتابوں اور دستاویزات کے تراجم کے کام میں مستعدی سے منہمک ہے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ورک شاپ میں تین خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے لکچر میں سنٹرل یونی ورسٹی آف حیدرآباد اور خدا بخش لائبریری کے موجودہ ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد زاہد الحق نے فنِ ترجمہ کے تعارف کے دوران اس کی افادیت ، اہمیت اور اقسام پر بہ تفصیل روشنی ڈالی۔ قومی ترجمہ مشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق خان نے آن لائن خطاب میں ترجمہ کے شعبۂ علم کو آنے والے دور میں کن خاص ذمے داریوں کو ادا کرنا ہے، اس موضوع پر انگریزی زبان میں بہ تفصیل روشنی ڈالی۔ پروفیسر صفدر امام قادری نے سماجی تبدیلی میں فنِ ترجمہ اور مترجمین کی خدمات کے حوالے سے اپنے خطاب میں طلبا و طالبات کو ترغیب دلائی کہ اس شعبۂ علم کی طرف وہ اپنی توجہ بڑھائیں اور روزگار کے نئے مواقع کی طرف دستکیں دیں۔ کالج آف کامرس میں آیندہ چار دنوں تک فنِ ترجمہ کے مختلف موضوعات پر ماہرین کے خطابات ہوتے رہیںگے۔ پروفیسر علی رفاد فتیحی(علی گڑھ) ، پروفیسر مشرف علی(بنارس ہندو یونی ورسٹی)، ڈاکٹر محمد ذاکر حسین(خدا بخش لائبریری، پٹنہ)، پروفیسر افروز اشرفی(پاٹلی پترا یونی ورسٹی)، ممتاز شاعر سنجے کمار کندن، کرشن سمیدھا، پروفیسر سید احمد بدر(جمشید پور)، ڈاکٹر افشاں بانو(پٹنہ یونی ورسٹی) اور ڈاکٹر محمد نوشاد عالم کے خصوصی خطابات ہوںگے۔ آن لائن موڈ میں ڈاکٹر وشودیپ گگوئی(میسور) اور ڈاکٹر شبیہ راحت(احمد آباد) اپنے لکچرس دیںگے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ ورک شاپ فنِ ترجمہ کے سلسلے سے بہار کے ریسرچ اسکالرس کے ذہنی آفاق کو منور کرے گا اور ان کے لیے تعلیمی ترقی کے نئے وسائل پیدا کرے گا۔تنظیم ائمہ اوقاف ہریانہ کی عمومی میٹنگ منعقد، اہم امور پر اتفاقایس ٹی ایس اسکول میں انٹر اسکول ضلعی والی بال اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحسابق ایم ایل اےکا چیف الیکشن کمشنر پر حملہ، استعفیٰ کا مطالبہ’مہاتما گاندھی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ‘کے موضوع پر خصوصی لکچر کا انعقاد
Bihar

مولانا طفیل احمد قاسمیؒ اپنے آبائی وطن گیاری میں سپردِ خاک،امیرِ شریعت نے پڑھائی نمازِ جنازہ، مدرسہ رحمانیہ میں تعزیتی نشست، علماء و ذمہ داران کا خراجِ عقیدت

(پی این این)
دربھنگہ:مدرسہ رحمانیہ سوپول، بیرول، ضلع دربھنگہ کے سینئر استاذ حضرت مولانا طفیل احمد قاسمیؒ کو ان کے آبائی وطن گیاری میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم، سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں علماء، اساتذہ، طلبہ، متعلقین اور عوام نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین کے مراحل میں علماء و ذمہ داران نے شرکت کی۔ بعد اذاں حاضرین نے مولاناؒ کی مغفرت اور ان کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
جناب مولانا طفیل احمد قاسمیؒ کے انتقال پر مدرسہ رحمانیہ سوپول، بیرول میں امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم، سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں اساتذہ، طلبہ، علماء، ذمہ داران اور متعلقین نے شرکت کرکے مولانا مرحوم کی دینی، تعلیمی اور سفارتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت مولانا طفیل احمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا طفیل قاسمی رحمۃ اللہ علیہ ابھی بالکل نوجوان تھے۔ ہم میں سے کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ اس عمر میں اس دارِ فانی سے کوچ کر جائیں گے۔انہوں نے فرمایا کہ مولانا بہت مخلص انسان تھے اور ان کے اخلاص و للہیت کا اندازہ ان کے عمل سے ہوتا تھا۔
انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس مقصد کے لیے وقف کر رکھا تھا کہ جہاں اللہ تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث و تعلیمات سکھائی جاتی ہیں، وہاں دینی تعلیم کا سلسلہ اچھی طرح جاری رہے، طلبہ کو بہترین تعلیم ملے اور اساتذہ و کارکنان کے معاملات درست طریقے سے چلتے رہیں۔ ان کا آخری سفر بھی اسی دینی مقصد کے لیے تھا۔
حضرت امیرِ شریعت نے دعا فرمائی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حضرت مولانا طفیل احمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے۔انہوں نے مزید فرمایا کہ مولانا کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کا عمل موت کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے، لیکن دین کی خدمت، نفع بخش علم اور انسانوں کو فائدہ پہنچانے والے اعمال باقی رہتے ہیں۔ مولانا نے اپنے طلبہ کو جو نفع بخش علم سکھایا اور دین کی خدمت کے لیے جو کام کیا، اللہ تعالیٰ اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔
حضرت امیرِ شریعت نے مولانا کے انتقال کو سبھوں کیلئےعبرت قرار دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ اگلا لمحہ ہمارا بھی ہوسکتا ہے۔ اسلئے جب ہمارے دل نرم ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ کے سامنے عہد کرنا چاہیے کہ ہم اللہ کی حاکمیت کو قبول کریں گے، اس کے احکام پر عمل کریں گے اور خود کو اس کا بندہ سمجھ کر زندگی گزاریں گے۔
جناب مفتی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب، استاذ مدرسہ رحمانیہ سوپول نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت مولانا طفیل احمد صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ ہمہ جہت اوصافِ حمیدہ کے حامل شخصیت تھے۔ وہ ہمیشہ دینی، تعلیمی اور رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مدرسہ رحمانیہ کو ان کی خدمات سے بہت فائدہ پہنچا، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مرحوم کی ایک مجلس کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل ایک مجلس میں فرمایا تھا کہ ہم نے عمرہ کے سفر کی رقم بھی ادا کردی ہے، دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور اپنے بابرکت و مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بلا لے۔ ان کی یہ خواہش ان کی دینی وابستگی اور مقدس مقامات سے محبت کی عکاس تھی۔مفتی محمد توحید مظاہری صاحب، نائب مہتمم مدرسہ رحمانیہ سوپول نے اپنے تعزیتی خطاب میں کہا کہ مرحوم نہایت عاجزی و انکساری پسند انسان تھے۔ مدرسہ کے اساتذہ جب بھی کوئی فرمائش کرتے، وہ حتی المقدور اسے پورا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ بالخصوص محتاج اور ضرورت مند طلبہ کی ضروریات کا وہ مکمل خیال رکھتے اور ان کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
تعزیتی نشست میں جناب مولانا مفتی قاضی وصی قاسمی صاحب، امارت شرعیہ نے کہا کہ حضرت مولانا طفیل احمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ جامعہ رحمانی، خانقاہ مونگیر، امارت شرعیہ پٹنہ اور وہاں کے اکابر و بزرگوں سے گہری عقیدت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب حضرت امیرِ شریعت کو مولانا کے انتقال کی خبر ملی تو ابتدا میں یقین نہیں آیا، لیکن موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ خبر ملتے ہی حضرت امیرِ شریعت نے اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر مولانا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کا عزم فرمایا۔
مولانا موصوف نے مزید کہا کہ مولانا طفیل احمد قاسمیؒ مدرسہ رحمانیہ سوپول کی خدمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوئے، اس لیے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے دن بھی دین کی خدمت کے شرف کے ساتھ اٹھائے گا۔جناب مولانا مفتی قاضی انظار عالم قاسمی رحمانی صاحب، چیف قاضی امارت شرعیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم کسی کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں تو بسا اوقات یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک بھائی کو رخصت کرنے آئے ہیں، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک دن ہم سب کو اسی طرح رخصت کیا جائے گا۔ اس لیے ہر انسان کو اپنی آخرت کی تیاری کرنی چاہیے۔دیگر معزز علماء و شخصیات نے بھی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، تعلیمی، رفاہی اور انسانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
نشست کا آغاز اسرار احمد، متعلم مدرسہ رحمانیہ سوپول، بیرول کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت جناب مفتی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب، استاذ مدرسہ رحمانیہ سوپول نے انجام دی۔مدرسہ رحمانیہ کے ذمہ داران نے حضرت مولانا طفیل احمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات مدرسہ اور ان سے وابستہ تمام افراد کے لیے ایک بڑا خلا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر جناب سید ثاقب نظامی رحمانی صاحب، انچارج قائم مقام مہتمم مدرسہ رحمانیہ نے مدرسہ کے انتظامی امور کی نگرانی کرتے ہوئے آنے جانے والے مہمانوں، داخلی و خارجی انتظامات اور پورے نظام کی مکمل دیکھ بھال کی۔
مہمانوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور دیگر انتظامی امور میں مفتی محب اللہ قاسمی صاحب، نائب مہتمم مدرسہ رحمانیہ؛ مفتی محمد توحید مظاہری صاحب، نائب مہتمم؛ قاضی محمد ابوشاہد رحمانی قاسمی صاحب؛ مفتی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب؛ مفتی عبدالقادر قاسمی صاحب؛ مفتی اسعد مظاہری صاحب؛ مولانا نعمت اللہ قاسمی صاحب؛ مولانا محمد اسحاق قاسمی صاحب؛ مولانا محمد غفران رحمانی صاحب؛ مولانا محمد کوثر جمیلی قاسمی صاحب؛ مولانا محمد ساجد حسین رحمانی صاحب؛ مولانا محمد آفتاب رحمانی صاحب؛ قاری عبدالسلام عرفانی صاحب؛ قاری محمد نواز اشاعتی صاحب؛ قاری محمد افتخار رحمانی صاحب؛ قاری قیام الدین رحمانی صاحب؛ قاری حبیب اللہ رحمانی صاحب اور جملہ کارکنان نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔اسی طرح بورڈ کے اساتذہ میں حافظ عبدالمنان رحمانی صاحب، قاری محمد نظام الدین عادل قاسمی صاحب، ماسٹر شاہنواز صاحب اور دیگر اساتذہ و کارکنان نے بھی انتظامی امور میں بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

زبان و ادب کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہےترجمہ،(پی این این) پٹنہ:ترجمے کے بغیر مختلف قومیتوں کے بیچ اشتراک کا عمل ممکن نہیں ہوسکتا اور ہندستان جیسے کثیر لسانی اور کثیر ثقافتی ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب یہاں بڑی تعداد میں کئی زبانوں کے جاننے والے افراد ایک دوسرے کے جذبات، تاثرات اور تحریر و تقریر کو جان سکیں۔ ترجمہ نئی دنیا کے ہزار ابواب کھولتا ہے اور مترجمین نئی دنیا کی سانس اور دھڑکنوں کو بہ حسن و خوبی پہچانتے ہیں۔ دنیا کی کشادگی اور تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور فکری بالیدگی اس بات پر منحصر ہے کہ وہ زبان یا قوم کتنی بڑی تعداد میں ذو لسانی یا سہ لسانی افراد کو میدانِ عمل میں اتارتا ہے۔ اس لیے آنے والے وقت میں فنِ ترجمہ ایک بڑے علمی دائرے کی تشکیل میں کامیاب ہوگا اور تخلیقی و غیر تخلیقی ادب کی فہرست بندی میں اپنی مستحکم حیثیت کے ساتھ موجود ہوگا۔ قومی ترجمہ مشن، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، میسور کے اشتراک سے کالج آف کامرس کے شعبۂ اردو کے زیر اہتمام آج ترجمے کی صلاحیت سازی کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ ورک شاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے ترجمے سے متعلق مذکورہ باتیں پیش کیں۔ اس ورک شاپ کا افتتاح کالج آف کامرس کی پرنسپل پروفیسر سنیتا رائے نے کیا اور صدارت کی ذمہ داری پاٹلی پترا یونی ورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ابوبکر رضوی نے ادا کی۔ خدا بخش لائبریری کے سربراہ پروفیسر محمد زاہد الحق مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اس پروگرام کا حصہ تھے۔ پروگرام کی نظامت شعبۂ اردو ، پٹنہ یونی ورسٹی کی استاد ڈاکٹرافشاں بانو نے کی۔ ورک شاپ میں شریک مہمانان اور دور دراز سے آئے ۸۰؍کی تعداد میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شعبۂ اردو کے استاد اور مقامی کوآرڈینیٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ موضوعاتی اور فکری اعتبار سے یہ ورک شاپ ہمارے ریسرچ اسکالرس کے ذہنی اور فکری ابعاد کو نہ صرف یہ کہ وسعت دے گا بلکہ اس سے ہمارے ادبی سماج میں ایک روشنی اور خیر سگالی کی کیفیت پیدا ہوگی۔ ترجمہ زبانوں اور تہذیبوں میں اشتراک کا ایک پیمانہ ہے، اس لیے شرکا کو چاہیے کہ اس ورک شاپ میں جس علمی اور فکری مزاج کے ساتھ وہ شریک ہوئے ہیں، یہاں سے واپس ہوں تو اس سے بہتر اور بااعتبار بن کر نکلیں۔ انھوںنے بتایا کہ ورک شاپ کے لیے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی، بنارس ہندو یونی ورسٹی، پاٹلی پترا یونی ورسٹی، پٹنہ یونی ورسٹی، حیدرآباد یونی ورسٹی اور کولہان یونی ورسٹی سے فنِ ترجمہ کے ماہرین ، اساتذہ کو دعوت دی گئی ہے جن کے ساتھ شرکا پانچ دنوں تک پیہم مشق کریںگے اور ترجمے کے میدان میں خود کو درجۂ اعتبار تک پہنچانے میں کامیاب ہوںگے۔ اس ورک شاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس کی پرنسپل پروفیسر سنیتا رائے نے اپنے کالج کی مختلف تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شعبۂ اردو کے اس اقدام کو سراہا کیوںکہ قومی سطح کے اس ورک شاپ میں ہمارے طلبہ و طالبات کی کاروباری صلاحیت اور شاہراہِ حیات میں کامیابی کی نئی منازل طے کرنے کے لیے مواقع حاصل ہوںگے۔ انھوںنے اردو زبان کی شیرینی اور بیان کی خوش گفتاری کی تعریف کی۔ انھوںنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اپنے مستقبل کے لیے نئے نئے کاموں سے خود کو لیس کریں ۔ کالج ایسے دوسرے پروگرام بھی کرتا رہے گا۔ افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خدا بخش لائبریری کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد زاہد الحق شریک تھے۔ انھوںنے ہندستان میں کثیر لسانی ماحول کا گذشتہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے اس افسوس ناک صورت حال کا ذکر کیا کہ پورے ملک میں ایک سے زیادہ زبان بولنے والوں کی تعداد تقریباً ایک فی صد ہے۔ انھوںنے کہا کہ ۹۷؍فی صد افراد تو صرف ایک ہی زبان کے دائرے میں پیدائش سے موت تک محصور رہتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ کثیر لسانی ماحول بنائے بغیر حکومتِ ہند کے ویژن ۲۰۴۷ ؍ کے خوابوں کو ہم تعبیر کے درجے تک نہیں پہنچا سکتے۔ ریسرچ اسکالرس کو انھوںنے ترغیب دلائی کہ وہ مستعد ہوکر ورک شاپ سے نئی زبانوں کے بیچ کام کرنے کے اصول و ضوابط سیکھیں اور اپنے ملک اور نئی دنیا میں اپنے لیے مواقع تلاش کریں۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پاٹلی پترا یونی ورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ابوبکر رضوی نے فرمائی ۔ انھوںنے ترجمے کے فن اور اس کی عملی جہتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ترجمہ ایک علمی کام ہے اور اس کی کچھ مبادیات بھی ہیں۔ نثر اور شعری ترجمے کے تقاضے مختلف ہیں اور ہر زبان کی مخصوص تہذیبی، ادبی اور علمی اصطلاحیں بھی ہوتی ہیں جن کے ترجمے میں زبان کے علم کی مہارت کا خاصا امتحان ہوجاتا ہے۔ انھوںنے غالب کے ایک شعر کی مثال پیش کرتے ہوئے اردو اور ہندی زبانوں میں اچھے اور برے ترجمے کے امتیاز کو بھی واضح کیا۔ انھوںنے کالج آف کامرس کے شعبۂ اردو کو ایسے انوکھے علمی کام کے لیے مبارک باد دی اور آیندہ بھی ایسے کاموں کے لیے معاونت کا یقین دلایا۔ قومی ترجمہ مشن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد نوشاد عالم نے اپنے خطاب میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز کے اس ذیلی ادارے کا تفصیل سے تعارف پیش کرایا اور بتایا کہ حکومتِ ہند میں جب ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیرِ اعظم تھے،ا س دور میں اس ادارے کی بنیاد پڑی اور یہ ادارہ ہندستان کی تمام قومی زبانوں کی اہم کتابوں اور دستاویزات کے تراجم کے کام میں مستعدی سے منہمک ہے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ورک شاپ میں تین خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے لکچر میں سنٹرل یونی ورسٹی آف حیدرآباد اور خدا بخش لائبریری کے موجودہ ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد زاہد الحق نے فنِ ترجمہ کے تعارف کے دوران اس کی افادیت ، اہمیت اور اقسام پر بہ تفصیل روشنی ڈالی۔ قومی ترجمہ مشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق خان نے آن لائن خطاب میں ترجمہ کے شعبۂ علم کو آنے والے دور میں کن خاص ذمے داریوں کو ادا کرنا ہے، اس موضوع پر انگریزی زبان میں بہ تفصیل روشنی ڈالی۔ پروفیسر صفدر امام قادری نے سماجی تبدیلی میں فنِ ترجمہ اور مترجمین کی خدمات کے حوالے سے اپنے خطاب میں طلبا و طالبات کو ترغیب دلائی کہ اس شعبۂ علم کی طرف وہ اپنی توجہ بڑھائیں اور روزگار کے نئے مواقع کی طرف دستکیں دیں۔ کالج آف کامرس میں آیندہ چار دنوں تک فنِ ترجمہ کے مختلف موضوعات پر ماہرین کے خطابات ہوتے رہیںگے۔ پروفیسر علی رفاد فتیحی(علی گڑھ) ، پروفیسر مشرف علی(بنارس ہندو یونی ورسٹی)، ڈاکٹر محمد ذاکر حسین(خدا بخش لائبریری، پٹنہ)، پروفیسر افروز اشرفی(پاٹلی پترا یونی ورسٹی)، ممتاز شاعر سنجے کمار کندن، کرشن سمیدھا، پروفیسر سید احمد بدر(جمشید پور)، ڈاکٹر افشاں بانو(پٹنہ یونی ورسٹی) اور ڈاکٹر محمد نوشاد عالم کے خصوصی خطابات ہوںگے۔ آن لائن موڈ میں ڈاکٹر وشودیپ گگوئی(میسور) اور ڈاکٹر شبیہ راحت(احمد آباد) اپنے لکچرس دیںگے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ ورک شاپ فنِ ترجمہ کے سلسلے سے بہار کے ریسرچ اسکالرس کے ذہنی آفاق کو منور کرے گا اور ان کے لیے تعلیمی ترقی کے نئے وسائل پیدا کرے گا۔