تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دلی این سی آر

مودی حکومت عوامی غصے کو دبانے کیلئے سوشل میڈیا کوکررہی ہے کنٹرول :کجریوال

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آئی ٹی قوانین میں ترمیم کر کے سوشل میڈیا پر سختی کرنے کی تیاری کر رہی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے اور ملک کے لوگ سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسی لیے حکومت اب عوام کے غصے کو دبانے کے لیے سوشل میڈیا کو ہی کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے غصے کو اس طرح کے قوانین کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔
اروند کیجریوال نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ وزیراعظم کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے۔ ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، لیکن وزیراعظم ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہیں۔ عوام کا غصہ ہر گلی اور ہر محلے میں سنائی دے رہا ہے، اور ملک کا نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے بجائے سوال اٹھانے والوں اور حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اب حکومت نے سوشل میڈیا کو ہی قابو میں کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ مودی جی کو سمجھنا چاہیے کہ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے غصے کے سیلاب کو اس طرح کے قوانین سے نہیں روکا جا سکتا۔
اروند کیجریوال نے گجرات کے وڈودرا سینٹرل بس اسٹیشن کے اوپری حصے کے گرنے کے واقعے پر بھی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وڈودرا سینٹرل بس اسٹیشن کے اوپری حصے کا بھاری بھرکم ڈھانچہ ٹوٹ کر نیچے گر گیا، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے بنائے ہوئے نہ پل مضبوط ہیں، نہ سڑکیں، نہ ایئرپورٹ اور نہ ہی بس اسٹیشن۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔