تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
uttar pradesh

مراد آباد میں امروہہ کے کھلاڑیوں نے بلند کیاپرچم، عمر نے چاندی اور وانیہ نے جیتا کانسی کا تمغہ

(پی این این)
امروہہ:مرادآباد تائیکوانڈو اسپورٹس ایسوسی ایشن نے مرادآباد کے کا نٹھ روڈ پر واقع سمر ولا اسکول میں انٹراسکول اوپن تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔
امروہہ تائیکوانڈو فاؤنڈیشن کے کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ضلع کا نام روشن کیا۔ امروہہ تائیکوانڈو فاؤنڈیشن کے ماسٹر اکبر الدین مغل کی قیادت میں کھلاڑیوں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
سب جونیئر زمرے میں سخت مقابلے کے درمیان عمر خان نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس دوران وانیہ خان نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ تائیکوانڈو کے ماسٹراکبر الدین مغل نےاس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں سے کھلاڑیوں میں صحت مند مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملتی ہے۔کھلاڑیوں کی کامیابی پر کھیل سے محبت کرنے والوں اور اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔