تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
دلی این سی آر

غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کی شناخت میں تعاون کی اپیل

پاکستانی شہریوں کی شناخت

(پی این این)
نئی دہلی: دہلی حکومت نے دہلی کے لوگوں سے غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی شہریوں کی شناخت میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کسی مشکوک پاکستانی شہری کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
دہلی حکومت کے وزیر داخلہ آشیش سود نے کہا ہے کہ دہلی میں غیر قانونی نقل مکانی سے لاحق خطرے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے میں دہلی والوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ اس اپیل کے ساتھ ہی دہلی پولیس کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ دہلی پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی شناخت کرے۔ تمام متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انخلاءکا عمل تیزی سے انجام دیا جائے۔سود نے کہا ہے کہ بے دخلی کی پوری کارروائی حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے حال ہی میں پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے سے صرف ہندو پناہ گزینوں کو جاری کیے گئے طویل مدتی ویزوں اور سفارتی ویزوں کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔اس کے لیے ہندوستان چھوڑنے کی آخری تاریخ 26 سے 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد کسی پاکستانی شہری کو نیا ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے دہلی پولیس کو ایک اہم فہرست سونپی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں تقریباً 5000 پاکستانی مقیم ہیں۔ فارن ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کی طرف سے تیار کردہ یہ فہرست دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے ساتھ شیئر کی گئی ہے اور تصدیق کے لیے مختلف اضلاع کو بھیجی گئی ہے۔

حکومت اب ان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان واپس بھیجنے کا عمل شروع کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس فہرست میں ہندو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، جن کے پاس طویل مدتی ویزا (LTV) ہے۔ ایسے لوگوں کو ہندوستان میں رہنے کی خصوصی چھوٹ دی گئی ہے۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ تصدیق کے بعد جن شہریوں کے کاغذات صحیح نہیں پائے گئے یا جن کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ان کو اپنے ملک واپس جانے کے لیے کہا جائے گا۔معلومات کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہری دہلی کے وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں مقیم ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپیشل برانچ کے افسران ہر شہری کی شناخت کی تصدیق اور ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو اس عمل کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کی سخت ہدایات دی ہیں اور جن شہریوں کی شناخت ہو گئی ہے انہیں ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس دیا جائے۔ سینئر افسران بھی پوری مہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔حکومت کا یہ قدم ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اس کام کو بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی میں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کی نگرانی مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔