تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
دلی این سی آر

عام آدمی پارٹی اس بار بھی نہیں لڑ ے گی دہلی میئر کاانتخاب

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے آنے والے دنوں میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز “آپ” کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے پارٹی کے اس فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بہانے نہیں بلکہ تبدیلی کے لیے عام آدمی پارٹی بی جے پی کو ایک اور موقع دے گی۔ “آپ” اس بار بھی میئر کا انتخاب نہیں لڑے گی اور اپوزیشن میں رہ کر بی جے پی کے چاروں انجنوں کی ناکامی کو بے نقاب کرے گی۔ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ سال یہ فیصلہ کیا تھا کہ بی جے پی اپنے تمام انجن لگا لے تاکہ اسے کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہ مل سکے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کا تجربہ بتاتا ہے کہ تمام انجن ہونے کے باوجود بھی بی جے پی دہلی میں تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی کے چاروں انجن ہونے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو جائے گا کہ بی جے پی کو کام کرنا آتا ہی نہیں، کام صرف عام آدمی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام انجن کباڑ اور بے کار ہیں، دہلی کو صرف اروند کیجریوال ہی چلا سکتے ہیں، اسی لیے عوام انہیں یاد کر رہی ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ سال یہ طے کیا تھا کہ بی جے پی کی چار انجن والی حکومت کی ناکامیوں کو دہلی سمیت پورے ملک کے سامنے لانے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ دہلی میں چاروں انجن بی جے پی کے ہی لوگوں کے حوالے کر دیے جائیں، تاکہ دہلی کی عوام دیکھ سکے کہ بی جے پی کے لوگ کتنے نااہل ہیں۔ مرکز کی حکومت، ایل جی، وزیر اعلیٰ، میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی سب کچھ بی جے پی کے پاس ہونے کے باوجود انہوں نے دہلی کو برباد کر دیا ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں دہلی کے ہر شہری کو یہ بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ چار انجن والی حکومت چلانے کے باوجود بھی بی جے پی نے دہلی کو تباہ کر دیا ہے۔ آج دہلی کے لوگ اروند کیجریوال کو یاد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اس بار بھی “آپ” نے یہ طے کیا ہے کہ ہم میئر کے انتخاب میں اپنا امیدوار نہیں اتاریں گے۔ “آپ” چاہتی ہے کہ اس بار بھی بی جے پی کا ہی میئر بنے، تاکہ جب برسات میں پانی جمع ہو تو پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بی جے پی کے پاس بچنے کا کوئی بہانہ نہ ہو۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سڑک چاہے پی ڈبلیو ڈی کی ہو، فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ہو، ایم سی ڈی کی ہو یا ڈی ڈی اے کی، گزشتہ سال کئی جگہوں پر پانی بھرا تھا اور بی جے پی کے پاس یہ کہنے کا کوئی بہانہ نہیں تھا کہ “آپ” کی وجہ سے کام نہیں ہوا۔ اس بار بھی “آپ” بی جے پی کو پوری دہلی کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے ان کا میئر بنوانا چاہتی ہے تاکہ یہ لوگ مکمل طور پر عوام کے سامنے آشکار ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔