تازہ ترین
ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلےکسی ادبی فن پارے کوسمجھنےکیلئے اس کے لسانی روپ کامطالعہ ناگزیر: پروفیسر علی رفاد فتیحیدہلی-این سی آر میں آلودگی پھیلانے والی 191 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کی ہدایتIITF میلے میں ریکھا گپتا نے دہلی پویلین کا کیا افتتاحرام لیلا میدان میں 50 ہزار سے زائد افراد کے داخلے پر لگ سکتی ہے پابندی
Bihar

سیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہ

(پی این این)
سیتامڑھی: ضلع میں تعلیمی نظام کو مزید مستحکم بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع مجسٹریٹ تنئے سلطانیا کی صدارت میں محکمۂ تعلیم کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محکمۂ تعلیم کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس دوران تعلیمی معیار میں بہتری، طلبہ کی تعلیمی استعداد کو فروغ دینے، اسکالرشپ اسکیموں کا فائدہ مستحق بچوں تک پہنچانے اور اسکولوں کی مجموعی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔میٹنگ میں ضلع تعلیمی افسر دنیش کمار پاسوان کی قیادت میں ضلع پروگرام افسر، سرو شکشا ابھیان سجیت کمار داس، ضلع پروگرام افسر، اسٹیبلشمنٹ سورَو پریہ درشی سمیت محکمۂ تعلیم کے تمام شعبوں کے انچارج موجود تھے۔
جائزہ میٹنگ کے دوران طلبہ کے ایک جماعت سے دوسری جماعت میں داخلے کی شرح (Transition Rate)، طلبہ کے تعلیمی حصول (Student Learning Outcome) اور معیاری تعلیم (Quality Education) کو اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا۔
طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری، جماعت وار مقررہ تعلیمی اہداف کی حصولیابی، اسکولوں میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کے انعقاد، بچوں کی صد فیصد حاضری اور اسکولوں میں ان کے تسلسل کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسکالرشپ اسکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی زیر التوا درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق طلبہ کو مقررہ وقت پر اسکالرشپ کی رقم فراہم کی جائے اور اداروں یا متعلقہ محکمہ جاتی سطح پر زیر التوا درخواستوں اور ان میں پائی جانے والی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
واضح کیا گیا کہ کوئی بھی اہل طالب علم سرکاری اسکالرشپ اسکیم کے فائدے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ وہیں اسکول کایاکلپ منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران صفائی ستھرائی، صاف پینے کے پانی، بیت الخلاء، اسکول کی عمارت اور دیگر ضروری سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ اسکولوں میں محفوظ، صاف ستھرا اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری کاموں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ضلع مجسٹریٹ تنئے سلطانیہ نے محکمۂ تعلیم کی تمام اسکیموں پر مؤثر عمل درآمد، باقاعدہ نگرانی اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر تال میل کے ساتھ مقررہ اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، طلبہ تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے اور اسکولوں کی مجموعی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں