تازہ ترین
ممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلےکسی ادبی فن پارے کوسمجھنےکیلئے اس کے لسانی روپ کامطالعہ ناگزیر: پروفیسر علی رفاد فتیحیدہلی-این سی آر میں آلودگی پھیلانے والی 191 صنعتی اکائیوں کو بند کرنے کی ہدایتIITF میلے میں ریکھا گپتا نے دہلی پویلین کا کیا افتتاحرام لیلا میدان میں 50 ہزار سے زائد افراد کے داخلے پر لگ سکتی ہے پابندی
Bihar

رحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحان

(پی این این)
گیاجی/پٹنہ: ملک کے باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے والے معروف تعلیمی ادارے رحمانی 30 نے تعلیمی سیشن 2027 میں داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے داخلہ امتحان 29 نومبر 2026 کو ملک بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیا جائے گا۔ امتحان میں شرکت کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
رحمانی 30 کے داخلہ امتحان میں ساتویں، آٹھویں اور دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات شرکت کر سکتے ہیں۔ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے اور منتخب ہونے والے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ملک کے مختلف اہم مسابقتی امتحانات کی تیاری کا موقع فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدانوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔رحمانی 30 کے تحت طلبہ کو نیٹ (NEET)، آئی آئی ٹی جے ای ای (IIT-JEE)، سی اے (CA)، سی ایم اے (CMA)، سی ایس (CS)، کلَیٹ (CLAT) اور این ڈی اے (NDA) جیسے اہم مسابقتی امتحانات کی تیاری کرائی جائے گی۔
ادارے کا مقصد باصلاحیت اور محنتی طلبہ کو معیاری تعلیمی ماحول، مناسب رہنمائی اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں بھی اپنی شناخت قائم کر سکیں۔داخلہ امتحان کے نصاب میں ریاضی، طبیعیات، کیمیا، حیاتیات، سماجی علوم، انگریزی، اسلامیات، ذہنی ریاضی اور صلاحیتوں کے جائزے سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ امتحان کا نصاب سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور ملک کے دیگر اہم ریاستی تعلیمی بورڈوں کے مشترکہ تعلیمی معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ مختلف بورڈوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات رحمانی مشن کی سرکاری ویب سائٹ www.rahmanimission.org پر جاکر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2026 ہے، جبکہ داخلہ امتحان 29 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواست کا عمل مکمل کر لیں۔
رحمانی 30 کے سرپرست حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور ملت کے ذمہ داران سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس تعلیمی مشن سے زیادہ سے زیادہ باصلاحیت طلبہ و طالبات کو جوڑنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہونہار بچوں کی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں معیاری تعلیم، بہتر رہنمائی اور آگے بڑھنے کے مناسب مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے معاشرے کے تمام ذمہ دار طبقات کا تعاون نہایت اہم ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں