(پی این این)
حاجی پور/ جنداہا:ویشالی ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کا ایک اہم تنظیمی اجلاس جمعرات کو جنداہا میں بلاک صدر چندن جھا کی رہائش گاہ پر ضلع صدر رنجیت پنڈت کی صدارت اور ضلع انچارج ڈاکٹر منا خان کی باوقار موجودگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کو بوتھ سطح تک مضبوط بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو باقاعدہ اور مؤثر بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ضلع صدر رنجیت پنڈت نے کہا کہ اجلاس میں اے آئی سی سی اور بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایات کے مطابق تنظیم کی توسیع کو ترجیح دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر 2026 تک تمام بلاک صدور اپنے اپنے بلاک میں مختلف کمیٹیوں کی تازہ فہرست ضلع کمیٹی کو فراہم کریں گے۔ اس کا مقصد تنظیم کی تمام سطحوں پر فعال اور ذمہ دار کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں، خواتین اور سماج کے مختلف طبقات کے لوگوں کو تنظیم سے جوڑنا ہے۔
ضلع انچارج ڈاکٹر منا خان نے کہا کہ تنظیم کی باقاعدہ سرگرمیوں کو رفتار دینے کے لیے ہر بلاک میں ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں تنظیم کی توسیع، رکنیت مہم، پنچایت اور بوتھ سطح پر کارکنوں کی فعالیت اور مقامی عوامی مسائل پر بحث کر کے آگے کی لائحہ عمل تیار کی جائے گی۔
بلاک صدور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں تنظیم کے ذریعے متعلقہ افسران اور انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کی پہل کریں گے۔
اس اجلاس میں بلاک صدر چندن جھا، اتکرش مہراج عرف بچہ بابو، ابھیشیک کمار، ابھیجیت کمار ورما، سچن کمار کے علاوہ اتی پچھڑا پرکوشٹھ کے ضلع صدر اُتم کمار ٹھاکر، سمتا مہاودیالیہ کے سابق طلبہ یونین نائب صدر راج کشور کمار، پنٹو سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔
حاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلے
