تازہ ترین
آئندہ27 دنوں میں 10 ٹی-20 میچ کھیلے گا ہندوستان، ویسٹ انڈیز کے بعدنیوزی لینڈکی ٹیم سے ہوگی 5ٹی-20میچوں کی سیریزپٹنہ-مظفرپور ریپڈ ریل کی راہ ہموار،آپس میں جڑیں گے تین بڑے صنعتی علاقے، ایک گھنٹے میں طے ہوگا فاصلہسابق وزیر مرحومہ پروین امان اللہ کی تیسری برسی کے موقع پر’’ یادگاری خطبہ 2026‘‘کا انعقادجامعہ رحمانی کے استاذ مولانا سیف الرحمن ندوی عمرہ کے لیے روانہ،امیر شریعت نے روانگی سے قبل دعاؤں سے نوازا، مولانا کو رخصت کرنے کے لیے جامعہ رحمانی کے اساتذہ و طلبہ کا ایک وفد جمال پور ریلوے اسٹیشن پہنچاراجندرا اسٹیڈیم میں 2026-27 کے سالانہ اسکول اسپورٹس مقابلے کا افتتاحگیارہ اکتوبر کو تیاگی برہمن سماج کی مجوزہ مہاسبھا میں گونجیں گے انقلاب زندہ باد کے نعرےزندگی میں معنویت اور انسانی بہبود پر اے ایم یو کے اے سی ڈبلیو ایس میں ورکشاپ کا اہتمامحاضری رجسٹر خالی ملنے پر اسکول کے پرنسپل کے خلاف کارروائی کے احکامات
uttar pradesh

زندگی میں معنویت اور انسانی بہبود پر اے ایم یو کے اے سی ڈبلیو ایس میں ورکشاپ کا اہتمام

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایڈوانسڈ سنٹر فار ویمنس اسٹڈیز (اے سی ڈبلیو ایس) نے اپنی 25 سالہ تقریبات کے تحت ”زندگی میں معنویت کی تلاش: انسانی بہبود پر فلسفیانہ غوروفکر“ موضوع پر ایک ورکشاپ منعقد کی۔سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے بہبود کا احساس پیدا کرنے میں مقصدِزندگی، خود آگہی، بامعنی تعلقات اور ذاتی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر توصیف فاطمہ نے ایک مذاکرہ کی نظامت کی، جس میں طلبہ کو زندگی کے مقصد، خوشی اور اپنی ذاتی امنگوں پر غور کرنے کی ترغیب دی گئی۔ورکشاپ میں اسٹیو کٹس کی فلم ”ہیپینیس“ کی نمائش بھی کی گئی، جس کے بعد خوشی، صارفیت اور مادی کامیابی کے عصری تصورات پر تبادلہ خیال ہوا۔ طلبہ نے مہربانی، انصاف، ہمدردی، محبت، دانائی اور حوصلے سمیت 6 اقدار پر مبنی ایک گروپ سرگرمی میں بھی حصہ لیا اور روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کی معنویت کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے۔
شعبہ فلسفہ کے ڈاکٹر زید احمد صدیقی نے زندگی میں معنویت کی تلاش کے فلسفیانہ اور عملی پہلوؤں پر خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے خیالات، انتخاب، تعلقات اور اقدار پر غور کرنے اور یہ سوچنے کی ترغیب دی کہ زندگی کوکون سی چیزیں قابلِ زیست اور بامقصد بناتی ہیں۔ اس کے بعد سوال و جواب کی ایک نشست ہوئی۔آخر میں مسٹر شیراز احمد نے اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں