دیوبند:سرکاری پرائمری اسکول وجونیئر ہائی اسکول کے حاضری رجسٹر اگر خالی پائے گئے تو راست طور پر ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے خلاف محکمہ جاتی سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک ٹوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ سرکاری پرائمری وجونیئر ہائی اسکولوں میں تاخیر سے آنے اور بعد میں حاضری رجسٹر میں اپنی حاضری درج کرنے والوں کے خلاف اب سخت محکمہ جاتی کا رروائی کی جائے گی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب اسکول کھلنے کے 15؍ منٹ بعد تک متعلقہ اساتذہ یا شکشا متر اسکول نہیں آتے ہیں تو فوری طور پر ان کی غیر حاصری درج کی جائے گی ۔دراصل آپسی ملی بھگت سے رجسٹر میں ابھی تک وقت پر اندراجاتا نہیں ہوپاتے ہیں بلکہ اکثر غیر حاضری کے باوجود حاضری درج کردی جاتی ہے ۔
تعلیم کے محکمہ کے ذمہ داران وافسران نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر معائنہ کے دوران کسی بھی غیر حاضرٹیچر یا شکشا متر کا کالم خالی پایا گیا تو اسکول کے ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے خلاف راست طور پر محکمہ جاتی سزا کی کارروائی کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں بیسک شکشا ادھیکار ی کی جانب سے سخت احکامات جاری کئے گئے ۔جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اچانک معائنے کئے جائیں گے ۔معائنہ کے دوران اگر احکامات کی خلاف ورزی پائی گئی تو قصور وار ملازمین ،ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ان احکامات کے بعد سرکاری پرائمری وجونیئر ہائی اسکولوں میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔
حاضری رجسٹر خالی ملنے پر اسکول کے پرنسپل کے خلاف کارروائی کے احکامات
