تازہ ترین
ریاست میں مکان کی تعمیر کیلئے نئے ضابطے نافذ، کمرے کی چوڑائی کم از کم 8 فٹ مقرر، باورچی خانے اور غسل خانے کے لیے بھی معیارات طےتقسیم ہند کے تاریخی واقعات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جاناضروری: جسٹس مارکنڈے کاٹجومولانا محمد مظہر حسین کے سانحۂ ارتحال پر امارتِ شرعیہ میں دعائیہ نشستڈاکٹر راہل راج اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بے ضابطگیوں پر برہم، ایم ایل سی نے محکمانہ احکامات کے باوجود تاخیر پر اٹھائے سوالات، اعلیٰ سطحی جائزہ کا مطالبہتعلیم کے ساتھ تربیت ہی روشن مستقبل کی اصل ضمانت، سیتامڑھی کے الحبیب انگلش میڈیم اسکول میں پیرنٹس ٹیچر میٹنگ اور تربیتِ اولاد ورکشاپ کا کامیاب انعقاددیوبند:غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے پر 5 افراد گرفتار، گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف اسلحہ ایکٹ ،مارپیٹ ،چوری اور دھمکی دیئے جانے سے متعلق مقدمات درج ہیں : کوتوالی انچارج سندیپ بالیانلکھنؤ میں ’’ایک شام افضل منگلوری کے نام‘‘ تقریب کا انعقادآئی آئی ٹی ایف دہلی میں بہار پویلین میں ورثے اور ترقی کی جھلک
uttar pradesh

دیوبند:غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے پر 5 افراد گرفتار، گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف اسلحہ ایکٹ ،مارپیٹ ،چوری اور دھمکی دیئے جانے سے متعلق مقدمات درج ہیں : کوتوالی انچارج سندیپ بالیان

Oplus_131072

(پی این این)
دیوبند:دیوبند پولیس نے الگ الگ معاملات میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں جرائم کی روک تھام اور وارنٹ جاری ہونے والے افراد کو حراست میں لینے کے لئے چلائی جانی والی مہم کے تحت کی گئیں ہیں ۔ان ملزمان کو ضروری کارروائی کئے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان گرفتار لوگوں میں امت کمار ولد راج کمار ،باشندہ ہاشم پورہ گائوں ،شہزاد ولد اختر باشندہ محلہ کائستھ واڑہ دیوبند ،اعظم ولد نبی ،باشندہ گوپالی گائوں ،فیصل ولدرحمت باشندہ محلہ پٹھانپور ہ دیوبند اور دھرم سنگھ ولد جبران باشندہ محی الدین پور گائوں شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف جاری وارنٹ ،دھمکی دینے ،اسلحہ ایکٹ ،بجلی قانون ،چوری اور مارپیٹ سمیت الگ الگ معاملات میں جاری کئے گئے تھے ۔
یہ کارروائی ایس ایس پی کے احکامات کے بعد ایس پی دیہات اور سی او دیوبند کی نگرانی میں کی گئی ہے ۔جب کہ گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی قیادت کوتوالی انچارج سندیپ بالیان نے کی ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم میں ایس آئی دھریندر کمار ،بنٹی سنگھ ،سوربھ راٹھور اور دو کانسٹبل شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں