تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
دلی این سی آر

دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہماری ترجیح:ریکھا

(پی این این)
نئی دہلی: دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے مغربی دہلی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اینڈ سیکنڈری ٹرانسپورٹیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر محترمہ گپتا نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کا مقصد صرف کچرا اٹھانا نہیں، بلکہ ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی، شفاف اور عوام پر مرکوز ٹھوس کچرے کے بندوبست کے لیئے نظام تیار کرنا ہے۔ یہ نیا نظام گھر گھر سے کچرا جمع کرنے کو زیادہ موثر، وقت کا پابند اور جواب دہ بنائے گا نیز صاف ستھری، صحت مند اور خوبصورت دہلی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میونسپل کارپوریشن کے پاس بر وقت وسائل اور جدید سامان کی کمی تھی۔ کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں کی کمی، خستہ حال ڈھلاؤ (ڈمپنگ پوائنٹس) اور محدود مشینری کی وجہ سے صفائی کا نظام متاثر ہوتا تھا۔ اب ان کمیوں کو دور کرتے ہوئے جدید کمپیکٹر سے لیس ٹرانسفر اسٹیشن تیار کیے جا رہے ہیں، جو نہ صرف تکنیکی طور پر اہل ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی جاذبِ نظر ہیں۔ یہ نظام صرف مغربی دہلی تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ مرحلہ وار طریقے سے پوری دہلی میں نافذ کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ صاف ستھری، سبز اور ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر صرف سرکاری کوششوں سے نہیں، بلکہ عوامی شراکت داری سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے شہریوں سے گھر گھر کچرا جمع کرنے کے نظام میں تعاون کرنے، گیلے اور سوکھے کچرے کو الگ الگ کرنے کو یقینی بنانے نیز اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی، مضبوط بنیادی ڈھانچے اور عوامی شراکت کے باہمی ربط سے دہلی ملک کے سب سے صاف ستھرے اور منظم دار الحکومت کے طور پر قائم ہوگی۔
دہلی کے شہری ترقیات کے وزیر آشیش سود نے کہا کہ مغربی دہلی میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اینڈ سیکنڈری ٹرانسپورٹیشن منصوبہ صفائی کے نظام کو جدید بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کے ذریعہ گھر گھر سے وقت کا پابند کچرا جمع کرنے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی اور شکایت کے ازالے کے بہتر نظام کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت دار الحکومت میں صاف ستھرا، شفاف اور عوام پر مرکوز ٹھوس کچرے کے بندوبست کے لیئے نظام تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جدید گاڑیوں، اسمارٹ مانیٹرنگ اور بہتر بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ مغربی دہلی کے لاکھوں شہریوں کو صفائی کی بہتر سہولیات کا فائدہ ملے گا۔دہلی کے وزیرِ ماحولیات سردار منجندر سنگھ سرسا نے اس موقع پر کہا کہ دہلی حکومت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ اب گھروں سے کچرا صرف ایک بار نہیں، بلکہ صبح اور شام، دن میں دو بار اٹھایا جائے گا۔ جدید کچرا جمع کرنے والی گاڑیوں اور کارپوریشن کے جدید نظام کے ذریعہ دار الحکومت کو صاف ستھرا اور منظم بنانے کی مہم تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس کے لیے وہ میونسپل کارپوریشن کے تمام حکام، ملازمین اور ان کی پوری ٹیم کو دل سے مبارکباد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ایک نئے دور کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کبھی جن سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر اور گندگی عام منظر ہوا کرتا تھا، آج وہاں جدید کچرے کی دیکھ بھال کا نظام اور بہتر شہری سہولیات دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تبدیلی اچھی حکمرانی، دور اندیش قيادت اور عوامی اعتماد کی علامت ہے۔ دہلی کے سب سے بڑے چیلنجوں میں شامل کچرے کے پہاڑوں کو ختم کرنے کا کام بھی غیرمعمولی رفتار سے چل رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔