تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دلی این سی آر

دہلی میں کورونا سے 22 سالہ لڑکی کی موت ،کیسز 480 سے تجاوز

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 47 مزید نئے معاملے سامنے آئے، جس سے دارالحکومت میں کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 483 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایک 22 سالہ لڑکی کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
معلومات کے مطابق دہلی میں کورونا سے متاثرہ 22 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ یہ لڑکی پہلے ہی پھیپھڑوں کی دائمی بیماری میں مبتلا تھی۔ اسے پہلے ٹی بی ہو گیا تھا جس کا علاج بھی ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن (لوئر ریسپائریٹری ٹریکٹ انفیکشن) تھا۔ جانچ میں ان کے کورونا انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
اے این آئی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ انفیکشن کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور لوگوں کو پرہجوم علاقوں میں ماسک کا استعمال کرنے اور کورونا سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق، ملک بھر میں کووڈ-19 کے فعال کیسز بڑھ کر 3,961 ہو گئے ہیں۔ اس سال جنوری کے بعد سے ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی کل تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے، جس میں اتوار کو ہونے والی 4 اموات بھی شامل ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار سے اب تک کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 203 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دارالحکومت دہلی کے علاوہ مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کیرالہ میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔جبکہ دہلی میں کورونا کے 47 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اتوار کے بعد سے کیرالہ میں 35 نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ، کووڈ-19 کے فعال کیسز بڑھ کر 1,435 ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔